Tag: نیویارک
-
نیویارک کی سڑکوں پر روتا بچہ، ترس کھانے والوں کو رلا گیا
روتے بچے کو دیکھ کر کسے ترس نہیں آتا لیکن وہی روتا بچہ جن یا بھوت نکل آئے تو اچھے اچھوں کی چیخیں نکل آتی ہیں۔
نیویارک کی سڑکوں پر لوگوں سے کچھ ایسا مذاق کیا گیا کہ ان کے پسینے چھوٹ گئے، ایک واکر میں بچہ نما روبوٹ نصب کیا گیا، جسے روتا دیکھ کر راہ گیر جب اس کی طرف متوجہ ہوئے تواس کی ڈراؤنی حرکت سے ان کی چیخیں نکل گئیں۔
،اس روبوٹ بچے کو ہالی ووڈ کی ایک ڈراؤنی مووی ڈیول ڈیوز کیلئے تیار کیا گیا جسے تجربے کیلئے نیویارک کی سڑکوں پر چھوڑا گیا تھا۔
-
نیویارک: مہنگے ترین بیس بال کھلاڑی کو ایک سال کی معطلی کاسامنا
نیویارک سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مہنگے ترین معروف امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
پابندی کے تحت وہ رواں سال دوہزار چودہ کے میجر لیگ بیس بال سیزن کا کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایلکس نے اپنی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔ ایلکس کو اس سے قبل بھی منشیات کے استعمال کی وجہ کئی میچوں میں معطلی کا سامنا رہا ہے۔