Tag: نیویارک

  • لڑکے نے اچانک اپنی دوست کو ٹرین کے سامنے دھکا دیدیا!

    لڑکے نے اچانک اپنی دوست کو ٹرین کے سامنے دھکا دیدیا!

    دوست خاتون کے ساتھ جھگڑے کے بعد ظالم شخص اسے ٹرین کے سامنے پٹریوں پر دھکا دے کر فرار ہو گیا۔

    مذکورہ واقعہ نیویارک کے سب وے اسٹیشن میں پیش آیا جہاں ہفتے کے روز خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ نے پٹریوں پر دھکا دے دیا، اس واقعے میں مذکورہ خاتون اپنے دونوں پاؤں گنوا بیٹھی۔

    نیویارک پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ خاتون کو مین ہٹن کے علاقے میں فلٹن اسٹریٹ اسٹیشن پر جنوب کی طرف جانے والی ٹرین نے ٹکر ماری۔

    پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو خاتون ہوش میں تھی اسے وہاں سے فوراً ہی اسپتال لے جایا گیا، جہاں خاتون کے دونوں پاؤں کاٹ دیے گئے۔

    پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس شخص نے خاتون کو ٹرین کے سامنے پٹریوں پر دھکا دیا اور فرار ہو گیا۔

    خاتون، جس کی شناخت جاری نہیں کی گئی، نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہسپتال بیلیو میں مستحکم حالت میں بتائی گئی۔

    میڈیا نے اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ واقعہ صبح تقریباً 10:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس خاتون کے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہے۔

  • ’نیویارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ‘

    ’نیویارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ‘

    غزہ جنگ کے اثرات امریکا میں بھی نظر آنے لگے، نیویارک کے شہر البانی میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، پولیس نے 28 سال کے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی شہری ہے، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فائرنگ سے پہلے ملزم نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا۔ جبکہ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر گورنر نیویارک نے فوری طور پر راہب سے رابطہ کیا اور یہودی کمیونٹی کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ہر روزبات چیت ہو رہی ہے لیکن کوئی نیا معاہدہ عنقریب نہیں ہورہا، جنگ بندی کے دوسرے معاہدے پردستخط کرنے کے قریب نہیں ہیں۔

    ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی غیرقانونی قرار، سزا اور جرمانے

    امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے یمن کے حوثیوں سے منسلک اداروں پرپابندیاں لگادیں، امریکا نے حوثیوں سے تعلق پر 13 افراد اور اداروں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

  • نیویارک  میں سکھ کمیونٹی نے بھارتی سفیر کو گھیرلیا

    نیویارک میں سکھ کمیونٹی نے بھارتی سفیر کو گھیرلیا

    نیویارک : سکھ کمیونٹی نے گوردوارے کے دورہ پر بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو گھیرلیا اور سوالات کئے کہ بھارتی حکومت سکھ رہنماؤں کوقتل کیوں کروارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں خالصتانی سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی حکومت کی کوشش ناکام ہوئی، امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے سازش بے نقاب کرنے کے بعد بھارتی ترنجیت سنگھ سندھو مشکل میں پھنس گئے۔

    نیویارک میں گوردوارے کےدورہ کےموقع پرسکھ کمیونٹی نے بھارتی سفیر کوگھیرلیا ، بھارتی سفیرکو نیو یارک کےگوردوارے میں دیکھ کر سکھوں کے خالصتان کے نعرے لگائے۔

    سکھوں نے بھارتی سفیر سے سوالات کئے کہ بھارتی حکومت سکھ رہنماؤں کوقتل کیوں کروارہی ہے، بھارتی حکومت ہردیپ سنگھ کےبعدگرپتونت سنگھ پنوں کوقتل کرنا چاہتی ہے۔

    سکھ کمیونٹی نےبھارتی سفیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا تایم بھارتی سفیرترنجیت سنگھ سندھو گوردوارے سے بھاگ نکلے۔

    سکھ کمیونٹی نےبھارتی سفیر کی گاڑی کے سامنے خالصتان کے پرچم لہرائے۔

  • مایا علی کے نیو یارک میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

    مایا علی کے نیو یارک میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کے نیویارک کے ٹائم اسکوائر میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیویارک کی مشہور  ٹائم اسکوائر میں سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

  • نیویارک میں او آئی سی گروپ نے جموں و کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

    نیویارک میں او آئی سی گروپ نے جموں و کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

    نیویارک: اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں یو این قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی توثیق کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے رابطہ گروپ نے نیویارک میں جموں و کشمیر پر گروپ کے اجلاسوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشمیر میں حریت قیادت، سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی نظر بندی کی مذمت کی۔

    اعلامیے کے مطابق رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی اور بنیادی حقوق اور آزادیوں پر مسلسل پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا، اور جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کی تعریف کی۔

    اعلامیے کے مطابق گروپ اجلاسوں میں عالمی سول سوسائٹی اور تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے بھارت کے انکار کی مذمت کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر عالمی رہنماؤں کے کردار، اور مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا کے کردار کا خیر مقدم کیا گیا۔

    گروپ اجلاسوں میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کا حل ناگزیر ہے، اور ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

    گلگت بلتستان پر حملے کی تیاری سے متعلق بھارتی سیاسی رہنماؤں کے بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں ایسے بیانات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔

  • نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی  نیویارک میں اہم ملاقاتیں

    نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں

    نیویارک : نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں متحدہ عرب امارات، ڈنمارک، ناروے اور نیدرلینڈز کے وزرائے خارجہ سےملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس کے موقع پر نیو یارک میں موجود اہم غیرملکی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

    جلیل عباس جیلانی کی ناروے ،متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں باہمی دلچسپی سمیت دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    جلیل عباس جیلانی کی نارویجین وزیرخارجہ عینیکن ہوٹلفٹ سے ملاقات اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرزمیں ہوئی جبکہ نیدرلینڈز کی ہم منصب ہینکی برونزسلوٹ سے بھی ملاقات کی ، جس میں توانائی، زراعت اور پانی کے انتظام سمیت آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    نگراں وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ اور ڈنمارک کے وزیرخارجہ لارزلوکےراسموسن سے بھی ملاقات ہوئی، رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • نیویارک میں جمعہ کو پہلی بار مساجد سے اذان کی آواز گونج

    نیویارک میں جمعہ کو پہلی بار مساجد سے اذان کی آواز گونج

    نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں میئر کی اجازت کے بعد جمعہ کو پہلی بار مساجد سے اذان کی آواز گونجی اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں جمعہ کو پہلی بار مساجد سے اذان کی آواز گونجی سنائی دی ، رواں ہفتے نیویارک کےمیئرنےجمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینےکی اجازت دی تھی۔

    نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔

    نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا ، ساتھ ہی محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔

  • مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے! نیویارک میں یوٹیوبر کے اعلان پر افراتفری مچ گئی

    مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے! نیویارک میں یوٹیوبر کے اعلان پر افراتفری مچ گئی

    نیویارک: ایک یوٹیوبر کی جانب سے مفت پلے اسٹیشن فائیو کے اعلان کے بعد نیو یارک کا یونین اسکوائر پارک افراتفری کی لپیٹ میں آ گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں امریکیوں نے ’مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے‘ کے مصداق نیویارک میں ایک یوٹیوبر کے پلے اسٹیشن فائیو مفت دینے کے اعلان پر یونین اسکوائر پارک پر یلغار کر دی۔

    یوٹیوب اور ٹوئچ پر معروف لائیو اسٹریمر کائی سینات نے اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کو تاریخی چوراہے پر مفت پلے اسٹیشن کنسولز تحفے میں دے گا، جس پر پارک میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا، اور لوگ تحفے کے حصول کے لیے گاڑیوں کے اوپر پر چڑھے، کرسیاں پھینکیں اور خوب زور آزمائی کی۔

    صورت حال دیکھ کر پولیس کو رکاوٹیں لگانی پڑیں لیکن ہجوم قابو میں نہ آیا، بگڑتی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے یوٹیوبر سمیت 65 افراد کو حراست میں لے لیا۔

  • نیویارک :  پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر راہ چلتے افراد کا وحشیانہ تشدد ، ویڈیو وائرل

    نیویارک : پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر راہ چلتے افراد کا وحشیانہ تشدد ، ویڈیو وائرل

    نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر راہ چلتے پانچ افراد نے وحشیانہ تشدد کیا تاہم پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں دن بہ دن جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو راہ چلتے افراد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ساٹھ سالہ افضل بٹ ٹیکسی صاف کر رہے تھے کہ اچانک تین خواتین اور دو لڑکوں نے بلا وجہ بحث کی اور تشدد کیا، مصروف ترین شاہراہ پر سرعام غنڈہ گردی اور مار پیٹ کرنے والوں کو کسی نہیں روکا۔

    واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ڈارئیور کو بےرحمی سے پیٹا گیا جس سے ان کے سر ، آنکھ ،گردن اور سینے پر چوٹ آئی۔

    پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد جرمانہ عائد کیا اور رہا کردیا، جس پر افضل بٹ نے غصے کا اظہار کیا اور نیویارک کے مئیر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • نیویارک میں بلند و بالا کرین گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نیویارک میں بلند و بالا کرین گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں بلند و بالا کرین گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں کرین گرنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں، مین ہٹن کے علاقے میں 54 منزلہ زیر تعمیر عمارت پر نصب کرین کے انجن میں آگ لگ گئی تھی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    زخمیوں میں دو فائر فائٹر بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تعمیراتی کرین میں آگ لگنے سے وہ جزوی طور پر ٹوٹ گیا، جس سے 16 ٹن کنکریٹ اور ملبہ گلیوں میں جا گرا۔