Tag: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    راولپنڈی : کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان اسمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔

    حکام نے بتایا کہ دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے 3 مسافر کو زیر حراست لے لیا گیا اور آئی فون تھرٹی، لیپ ٹاپس،بلیو ٹوتھ،ہینڈ فری،وائی فائی ودیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

    کسٹمز حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ ماہ کے آخر میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔

    اس حوالے سے ترجمان اے ایس ایف نے بتایا تھا کہ مسافر محمد حامد خیرالبشر پشاور سے دبئی جارہا تھا شک گزرنے پر اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی۔

    دوران تلاشی مسافر محمد حامد خیرالبشر کے قبضے سے 13.075 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزم نے ہیروئن دو بیگوں کے اندر بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھتیں ناقص مٹیریل کے باعث بارش میں ٹپکنے لگیں

    اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھتیں ناقص مٹیریل کے باعث بارش میں ٹپکنے لگیں

    کراچی: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے دوران ایک بار پھر سی اے اے کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی سی اے اے کا نوٹس لینا بھی کام نہ آیا، اسلام آباد ایئر پورٹ کی فارسلنگ چھتیں ناقص مٹیریل کے باعث بارش میں ٹپکنے لگیں۔

    بارش کے باعث بین الاقوامی آمد اور روانگی کے وزٹنگ ایریاز میں پانی جمع ہو گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر جہاں سے چھتیں ٹپک رہی تھیں وہاں پانی فرش پر پھیلنے سے روکنے کے لیے ڈسٹ بِن رکھوا دیے۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت ٹپکنے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے فار سلنگ کی چھتیں گر گئی تھیں، اے آر وائی نیوز کی خبر پر ڈی جی سی اے اے نے اس کا نوٹس لیا تھا۔

    نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے گرتی سیلنگ کی ویڈیو منظر عام پر

    دوسری طرف ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ کچھ جگہوں سے پانی ٹپکا ہے، جس پر مرمتی کام جاری ہے۔

    گزشتہ ہفتے بارش کے بعد نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر سیلنگ نیچے آ گری تھی، انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی سیلنگ گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی تھی، سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا تھا، واقعے کے بعد ایئر پورٹ پر سیلنگ کی ٹائلوں کا ڈھیر لگ گیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری 2 سالوں سے جاری ہے، لیکن تاحال کوئی نتیجہ خیز کارروائی سامنے نہیں آئی۔

  • بارش میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت گرنے پر نوٹس، تین دن میں مستقل حل کی ہدایت جاری

    بارش میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت گرنے پر نوٹس، تین دن میں مستقل حل کی ہدایت جاری

    اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت بارش سے گرنے سے متعلق اے آر وائی نیوز کی خبر پر وفاقی و زیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور ڈی جی سی اے اے نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر بارش سے نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامی افسران سے واقعے کی جامع رپورٹ طلب کر لی۔

    ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پروجیکٹ منیجر اور ایئر پورٹ منیجر سے رپورٹ کے ساتھ ڈی جی نے 3 دن کے اندر ایئر پورٹ کی چھت کی ناقص تعمیر کا مسئلہ مستقل حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جس میں ایئر پورٹ میں پانی کی نکاسی اور نالوں کا ڈیزائن تبدیل کرنا شامل ہے۔

    نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے گرتی سیلنگ کی ویڈیو منظر عام پر

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کل 17 اگست کو ایئر پورٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

    ایوی ایشن ڈویژن ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے روز 14 اگست کی صبح تیز بارش کے دوران 90 منٹ سے بھی کم وقت میں 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، طوفانی بارش سے ایئر پورٹ کا ڈومیسٹک آمد کا لاؤنج، سی آئی پی لاؤنج اور بین الاقوامی روانگی لاؤنج کے مختلف مقامات پر پانی کے بھاری رساؤ کے باعث سیلنگ گر گئی تھی۔

    یاد رہے کہ آج اے آر وائی نیوز نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر بارش کے دوران نقصانات کی خبر اور ویڈیو نشر کی تھی۔

  • نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے گرتی سیلنگ کی ویڈیو منظر عام پر

    نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے گرتی سیلنگ کی ویڈیو منظر عام پر

    اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر گزشتہ دنوں کی بارش سے سیلنگ نیچے آ گری، گرتی سیلنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ناقص تعمیر کا ایک بار پھر پول کھل گیا ہے، ایئر پورٹ پر 2 روز قبل ہونے والی بارش سے سیلنگ نیچے آ گری۔

    انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی سیلنگ گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی، سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا، واقعے کے بعد ایئر پورٹ پر سیلنگ کی ٹائلوں کا ڈھیر لگ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری 2 سالوں سے جاری ہے، لیکن تاحال کوئی نتیجہ خیز کارروائی سامنے نہیں آئی۔

    طوفانی جھکڑ، ایئرپورٹ کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے

    یاد رہے کہ یہ ایئر پورٹ سو ارب روپے سے زائد کی لاگت میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد عجلت میں مکمل کیا گیا تھا، ن لیگ کی حکومت میں یکم مئی 2018 کو اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کا افتتاح کیا تھا، یہ پاکستان میں سب سے بڑا اور جدید ترین ایئرپورٹ ہے۔

    ایک ماہ بعد ہی 6 جون 2018 کو اسلام آباد میں ہونے والی تیز بارش نے ایئرپورٹ کو جھیل میں تبدیل کر دیا تھا، بارش میں ایئر پورٹ کی چھتیں بھی ٹپکنے لگی تھیں، بارش کا پانی عمارت میں داخل ہو کر گیلری اور کمروں تک جا پہنچا تھا۔

    3 مئی 2020 کو وفاقی دار الحکومت میں طوفانی ہواؤں اور جھکڑوں کی وجہ سے ایک بار پھر ایئر پورٹ کو شدید نقصان پہنچا، اور داخلی دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فار سیلنگ کی چھت گر گئی۔

    23 جون 2020 کو پھر پاکستان کے جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شام کے وقت اچانک تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی، جس سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا، ناقص مٹیریل سے بنی سیلنگ نیچے آ گری، لاؤنج میں شیشے کا گیٹ بھی ٹوٹ کر گر گیا۔

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کے لیے اقدام

    وزیر اعظم کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کے لیے اقدام

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک جانے والی مسافر خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کر دیے۔

    کاؤنٹرز کے قیام سے اب خواتین مسافر ائیر پورٹ پر قائم کردہ علیحدہ لائن سے گرز کر اسکریننگ کا مرحلہ مکمل کریں گی، ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رش اور لمبی قطاروں کے باعث خواتین مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دیگر ائیر پورٹس پر بھی خواتین مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس بھی متعارف کرا دی تھی، جس سے بیرون ملک آنے جانے والے مسافروں کی سفری دستاویزات اور سامان کی جانچ پڑتال کم وقت میں ہونے لگی ہے۔

    اس سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر بین الاقوامی روانگی کے لاؤنج میں مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف کرائی گئی۔

  • نایاب نسل کی ٹیرنٹولا مکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش نا کام

    نایاب نسل کی ٹیرنٹولا مکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش نا کام

    اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر محکمہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی ٹیرنٹولا مکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر محکمۂ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے لاکھوں مالیت کی 2 نایاب نسل کی مکڑیاں برآمد کر لیں۔

    ذرایع نے بتایا کہ عثمان خان ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 614 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ مسافرعثمان خان پشاور کا رہائشی ہے، اس نے ٹیرنٹولا مکڑیاں چین سے خریدی تھیں، یہ مکڑیاں کینسر کے مرض کی ادویات میں استعمال ہوتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اس معصوم سی مکڑی کو دیکھ کر مکڑیوں سے آپ کا خوف ختم ہوجائے گا

    مسافر سے پکڑی گئی نایاب نسل کی مکڑیاں محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ ٹیرنٹولا مکڑیوں کا زہر مختلف اقسام کے سرطان اور مرگی کی چند خطرناک صورتوں میں مفید خیال کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قرآنی آیات کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کے مکروہ کاروبار کا انکشاف

    ٹیرنٹولا کی چند اقسام کی دنیا بھر میں غیر قانونی تجارت عام ہے، حال ہی میں فلپائن کے کسٹم حکام نے پولینڈ سے ایک گفٹ باکس میں اسمگل ہونے والی سیکڑوں زندہ ٹیرنٹولا مکڑیاں پکڑی تھیں۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں مالی بد عنوانیاں: پی اے سی میں رپورٹ پیش

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں مالی بد عنوانیاں: پی اے سی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد : نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے میں کئی بے ضابطگیاں اور مالی بد عنوانیاں سامنے آئی ہیں منصوبے پر تخمینے سے68ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

    یہ بات آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ میں بتائی۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر آڈٹ حکام کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اراکین کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور گرینڈ حیات ہوٹل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اب تک85ارب55کروڑ روپےخرچ ہوچکے ہیں، اس منصوبے پر لگائے گئے تخمینے سے68ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے، منصوبے کا پی سی ون مارچ 2008 میں بنا تھا اس وقت لاگت37ارب روپے تھی جبکہ مارچ2018میں تیسرا پی سی ون105ارب91کروڑ روپے کا بنا تھا۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا99فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اس منصوبے میں کئی بے ضابطگیاں اور مالی بد عنوانیاں ہوئی ہیں، آڈٹ حکام کی نشاندہی پر چار کیسز نیب کو بھجوائے گئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کی مکمل جامع انکوائری کی،آڈٹ حکام کے مطابق انکوائری میں بےضابطگیوں پر متعلقہ افسران کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے رپورٹ پی اے سی کے ہر رکن کو بند لفافے میں دی جائے، اس موقع پر انہوں نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    مذکورہ ذیلی کمیٹی رائل پام گالف کلب، گرینڈ حیات ہوٹل اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبوں کا جائزہ لے گی اور 30دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 غیرملکی گرفتار

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 غیرملکی گرفتار

    اسلام آباد : نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات اسمگلر سمیت 2غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جانسن اور جنیفر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق دونوں کے قبضے سے ڈیڑ ھ کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے، دونوں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔

    اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جبکہ دونوں کو گرفتار کرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 200 سے زائد کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم شہبازعارف کو گرفتارکرلیا تھا۔

    کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بناتے ہوئےمیاں بیوی کو گرفتار کرلیا تھا۔