Tag: نیو سبزی منڈی

  • کراچی کی نیو سبزی منڈی میں لاکھوں روپے کا مال بارش اور کیچڑ کی نذر ، تاجر پریشان

    کراچی کی نیو سبزی منڈی میں لاکھوں روپے کا مال بارش اور کیچڑ کی نذر ، تاجر پریشان

    کراچی : نیو سبزی منڈی میں بارش نے تباہی مچادی، لاکھوں روپے کا مال بارش کی نظر ہونے سے تاجروں کو شدید نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی نیو سبزی منڈی ہائی وے میں بارش کے بعد تباہ کاریاں جاری ہے ، منڈی کچرہ منڈی بن گئی جبکہ کئی کئی فٹ کیچڑ جمع اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔

    ہول سیل فروٹ ویجیٹیبل منڈی میں لاکھوں روپے کا مال بارش پانی اور کیچڑ کے نظر ہوگیا ، منڈی انتظامیہ کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی سے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔

    سبزی و فروٹ منڈی میں نکاسی آب اور سیوریج نظام چوک ہونے کی وجہ سے اندرونی سڑکیں کھنڈر بن گئی، کیچڑ اور سیوریج کے پانی کے کھڑے رہنے سے سبزیاں اور پھل کا مال کچرے کی نظر ہوگیا۔

    کھانے پینے کے مال پر جانور اور حشرات الارض گھوم رہے ہیں، جس کے بعد نیو سبزی منڈی کچرے کا ڈھیر بیماریوں کہ آماجگاہ بن گئی۔

    تاجر سبزی منڈی رحیم خان کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد سبزی منڈی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہو گئے اور سیوریج کےپانی سے کچی سڑکوں مزید گھڑے بن گئے ہیں۔

    کیچڑ اور کچرے کی وجہ سے سخت بد بو اور مکھیوں مچھروں کی یلغار ہے، کیچڑ سے بھری سڑکیں سبزی اور پھلوں کی گاڑیوں اور ٹرکوں کہ آمدورفت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

  • کراچی: نیو سبزی منڈی کے قریب 2 گروہوں میں جھگڑا، ایک شخص ہلاک 4 زخمی

    کراچی: نیو سبزی منڈی کے قریب 2 گروہوں میں جھگڑا، ایک شخص ہلاک 4 زخمی

    کراچی: سائٹ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب 2 گروہوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب جھگڑے میں ایک شخص ہلاک جب کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ 2 افراد کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، دوسری طرف جھگڑے کے بعد سبزی منڈی کو بند کر دیا گیا۔

    ادھر سبزی منڈی میں کام کرنے والے مزدور نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ میں پولیس اہل کار بھی ملوث ہیں، انھوں نے بسم اللہ گروپ کے لوگوں سے رشوت لی۔

    نیو سبزی منڈی پرفائرنگ کے تبادلے کے بعد تاجروں نے احتجاج شروع کر دیا، اور سبزی منڈی کے اندر جمع ہو گئے، مظاہرین نے پولیس چوکی کا گھیراؤ کیا، اور احتجاج کے دوران بکتر بند گاڑی پر پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار

    پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، بتایا گیا ہے کہ بکتر بند گرفتار ملزمان کو پولیس چوکی سے تھانے منتقل کرنے آئی تھی۔

    دوسری طرف سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے تاجروں کا احتجاج ختم کرانے کے لیے رینجرز پہنچ گئی، تاجروں نے رینجرز کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا، تاجروں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی، تاہم تاجروں کا کہنا تھا کہ اگر 2 دن تک کارروائی نہیں ہوئی تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔

    ادھر سبزی منڈی میں فائرنگ کے بعد سے پولیس چوکی پر کشیدگی برقرار ہے، پولیس چوکی پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی، مظاہرین نے پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دیے اور گاڑی الٹا دی۔

  • نیو سبزی منڈی میں‌ بارش کا پانی جمع، تعفن پھیل گیا

    نیو سبزی منڈی میں‌ بارش کا پانی جمع، تعفن پھیل گیا

    کراچی: نیو سبزی منڈی سپر ہائی وے میں بارش کے بعد صفائی نہ ہونے سے تعفن پھیل گیا اورخراب سبزیوں اور پھلوں کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع پاکستان کی سب سے بڑی سبزی و پھل منڈی حالیہ بارشوں میں پانی اور کیچڑ میں ڈوب گئی، منڈی کے بیرونی اور اندرونی راستوں پر کچرے، گلی سڑی سبزیوں اور پھلوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے، جگہ جگہ پانی جمع ہے۔

    تاجر شائستہ خان اچکزئی نے بتایا کہ منڈی میں مال لے کر آنے والی گاڑیوں سے مارکیٹ کمیٹی انٹری فیس کی مد میں یومیہ لاکھوں کے محصولات جمع کرنے کے علاوہ بیوپاریوں سے بھی مارکیٹ فیس وصول کرتی ہے۔

    شائستہ خان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی سے مارکیٹ کمیٹی کے حکام مختلف فیسوں اور چارجز کی مد میں یومیہ5 تا6 لاکھ روپے کا ریونیو جمع کرتے ہیں، لیکن صفائی نہیں ہورہی، کچرے اور کیچڑ کی وجہ سے منڈی مین تعفن پھیل گیا ہے کروڑوں روپے مالیت کی سبزی و فروٹ خراب ہونے لگے ہیں۔

    تاجر عبد الرحیم نے بتایا کہ سبزی منڈی کے مرکزی دروازے پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے جس کے نتیجے میں سبزی و فروٹ لے کر آنے والی گاڑیاں گڑھوں اور کیچڑ میں دھنس جاتی ہیں، کراچی کی نیو سبزی ا ور فروٹ منڈی کی مارکیٹ کمیٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سبزی منڈی مسائل کا گڑھ بن گئی ہے۔

    تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی اور صفائی کے انتظام کیے جائیں۔

  • نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : نیو سبزی منڈی کے قریب دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی کے قریب اسٹوریج ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی ور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے اس واقعے میں اسٹوریج ہاؤس میں موجو د سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کیلئے دس گاڑیاں موقع پر پہنچیں جس نے دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔