Tag: نیو یارک

  • صدرپپوٹن پہلی اورٹرمپ دنیا کی دوسری بااثرشخصیات قرار

    صدرپپوٹن پہلی اورٹرمپ دنیا کی دوسری بااثرشخصیات قرار

    نیو یارک : مختلف شعبہ جات میں معروف شخصیات کی فہرست جاری کرنے والے ادارے فوربس نے سال 2016ء کی 74 بااثر شخصیات پر مبنی فہرست جاری کردی جس میں روسی صدر پپوٹن پہلے، ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے، چینی صدر تیسرے اور بھارتی وزیراعظم نویں نمبر پر ہیں۔

    اس بار اس فہرست میں کوئی پاکستانی اپنی جگہ نہیں بناسکا۔ فوربس کے مطابق دنیا بھر میں 7.4 ارب افراد رہتے ہیں مگر یہ 74 شخصیات دنیا کا رخ بدلنے کا صلاحیت رکھتی ہیں اس طرح کہا جاسکتا ہے ہر شخص 100 ملین افراد میں سے چنا گیا یا اسے 100 ملین افراد کر سبقت حاصل ہے۔

    فہرست میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن پہلے ،نو منتخب امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوم، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل تیسرے، چینی صدر شی جن پنگ چوتھے، عیسائیوں کے فرقے رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا بشپ پوپ فرانسز پانچویں، امریکن فیڈرل ریزوروز سسٹم کی چیئرپرسن جنیٹ یلین چھٹے، امریکی شہری و 83.8 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس ساتویں، گوگل کے چیف ایگزیکٹو لیری پیج آٹھویں، بھارتی وزیراعظم نریندی مودی نویں اورفیس بک کے بانی مارک زکر برگ دسویں نمبر پر ہیں۔

    فہرست میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا 16واں، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا 18واں، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کا 20 واں،آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لوگارڈ کا 25واں، یو اے ای کے صدر دبئی کے خلیفہ بن زید النہیان کا 39واں، امریکی صدر باراک اوباما کا 48واں، ترک صدر طیب اردگان کا 56واں،داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا 57واں، شامی صدر بشار الاسد کا 63واں، القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کا 71واں نمبر پر ہے۔

  • نیو یارک: فلم ہینڈز آف اسٹون کا رنگا رنگ پریمیئر ، پرینکا چوپڑا کی شرکت

    نیو یارک: فلم ہینڈز آف اسٹون کا رنگا رنگ پریمیئر ، پرینکا چوپڑا کی شرکت

    نیو یارک میں ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ہینڈز آف اسٹون کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں فلمی ستاروں نے دھوم مچا دی۔

    نیو یارک میں ہالی ووڈ اسٹار رابرٹ ڈی نیرو کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ہینڈز آف ا سٹون کا رنگا رنگ پریمئر ہوا، فلمی ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

    377F791D00000578-3753973-image-m-60_1471921210611

    377F71EF00000578-3753973-image-m-64_1471921279359

    377F8B8C00000578-3753973-image-m-59_1471921197050

    تقریب میں بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ پرینکا چوپڑا ، باکسر شوگر رے اور اینا ڈی آرمس سمیت دیگر ہالی ووڈ کے اداکاروں نے بھی شرکت کی ۔

    جوناتھن جیکو بووچ کی ہدایتکاری میں بننے والی حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کی کہانی رابرٹو ڈیورین نامی باکسر کے گرد گھومتی ہے۔

    377FA77F00000578-3753973-image-a-48_1471920527618

    377FA70F00000578-3753973-image-a-63_1471921269306

    رابرٹو اپنے کیرئیر میں نامور باکسر شوگر رے لیونارڈ کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ کا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرتا ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں معروف اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے علاوہ اینا ڈی آرمس، ایلن بارکن، اوشر ریمنڈ اور انتھونی مولی ناری شامل ہیں۔

    377F6DBE00000578-3753973-image-m-55_1471920675675

    377FC10100000578-3753973-image-a-50_1471920559808

  • پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے، ملیحہ لودھی

    پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے، ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ قومی اتفاق رائے پایا جا تا ہےکہ ملک کامستقبل جمہوریت میں ہے ۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی وار کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف بڑا آپریشن جاری ہے،جامع حکمت عملی سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جارہا ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاک فوج جمہوریت کیلئے اتفاق رائے کا حصہ ہے ۔پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے میڈیامتحرک اورجمہوری ادارے مضبوط ہیں۔پاک بھارت تعلقات پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے وسیع البنیاد مذاکرات کا حامی ہے۔

    افغانستان سے متعلق بات کرتےہوئے ملیحہ لودھی نے افغانستان میں امن کو خطے اور پاکستان میں استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں کرداراداکرنے کیلئے تیار ہے،علاقائی روابط کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

  • سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافےکے حامی نہیں، ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافےکے حامی نہیں، ملیحہ لودھی

    نیو یارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کی تعدادمیں اضافےکاحامی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا حامی نہیں ہے ۔

    ان کاکہناتھاکہ پاکستان سلامتی کونسل میں جمہوری اصلاحات کاحامی ہے جبکہ سلامتی کونسل کےمستقل ارکان میں اضافہ جمہوری عمل نہیں ہے۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں خطِوں کی نمائندگی ہونی چاہئیے،اس موقع پرسیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر پرپاکستانی مؤقف واضح اوردوٹوک ہے۔

    مسئلہ کشمیرہمیشہ بھارت سے مذاکرات کےایجنڈےکاحصہ رہاہے،جب بھی مذاکرات ہوں گےمسئلہ کشمیرایجنڈےکاحصہ ہوگا۔

  • نیو یارک: وہیل چیئر پر بینک ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نیو یارک: وہیل چیئر پر بینک ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نیو یارک: پولیس نے ایک معذور شخص کو بینک ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 29 جون کو کیلون ڈینسن نامی 23 سالہ ڈاکو نے وہیل چیئر پر نیو یارک کے سینٹنڈر بینک میں آکر اسلحے کے زورپر لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگیا تھا۔

    بینک کے ملازم نے بتایا کہ اس نے قریب آکر کہا کہ تمہارے پاس جو رقم ہے میرے حوالے کردو، تو میرے پاس ایک ہزار دوسو بارہ ڈالر تھے جو میں نے اس کے حوالے کردیئے، ڈاکو مذکورہ رقم لے کر انتہائی پھرتی کے ساتھ وہیل چیئر پر بینک سے باہر نکل گیا۔

    علاوہ ازیں واردات کے دو دن بعد ملزم کیلون ڈینسن نیو یارک کے ایک اسپتال آیا تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے اسے پہچان لیا اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کردیا، جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    ملزم نے اپنے جرم اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کو گولی لگی تھی جس کی وجہ سے وہ وہیل چیئر کا استعمال کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف فرد جرم عائد کردی ہے اور 15 ہزار ڈالر کی زر ضمانت پراسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • اسلامک بینکنگ کی خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کی جائیں،آئی ایم ایف

    اسلامک بینکنگ کی خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کی جائیں،آئی ایم ایف

    نیو یارک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اسلامک بینکنگ میں رسک برداشت کر نے کی صلاحیت زیادہ ہے۔ اسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات کو عام بینکنگ میں شامل کیا جانا چاہیئے۔

    آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق معاشی بحران کے دوران اسلامک بینکنگ عام بینکنگ سے زیادہ لچکدار ثابت ہوتی ہے۔

    آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں اسلامک اور کنوینشنل بینکنگ دونوں موجود ہیں اور پاکستان کے اعداد وشمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ افراتفری کے دوران اسلامک بینکوں سے رقم نکلوانے کے بجائے جمع کرانے کا رجحان زیادہ ہے۔

    آئی ایم ایف نے بینکنگ سیکٹرز کواسلامک بینکنگ سے متاثر ہو کراسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

  • عالمی منڈی :خام تییل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی

    عالمی منڈی :خام تییل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہےاور امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھرپچاس ڈالر کی حد سے گرگئی۔

    ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت تینتیس سینٹس کمی کے بعد اڑتالیس ڈالر چھیالیس سینٹس ہوگئی ہے ۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اپریل کے سودے دس سینٹ کی کمی کے بعد اٹھاون ڈالر اسی سینٹس پر فروخت ہورہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ساڑھے چار ڈالرتک کمی ہو چکی ہے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر تمام نگاہیں اوپیک کی جانب مرکوز ہوگئی ہیں۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتتوں میں مزید کمی کا امکان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتتوں میں مزید کمی کا امکان

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی طلب میں مسلسل کم رہنے کے باعث خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کمی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق خام تیل کی طلب مسلسل انجماد کا شکار ہے جس کے باعث خام تیل کی مستحکم ہوتی ہوئی  قیمتیں ایک بار پھر کمی کا شکار ہورہی ہیں۔

    امریکی ادارے کے مطابق یہ خام تیل کی قیمت چالیس سے پینتیس ڈالر تک گر سکتی ہے مگر بیس ڈالر فی بیرل تک کمی متوقع نہیں ہے۔

    ا مریکی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں آنے والے حالیہ استحکام وقتی ہے۔گزشتہ سال جون سے اب تک خام تیل کی قیمت میں ساٹھ فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • خام تیل کی قیمتیں آئندہ سال بھی کم رہنے کا امکان

    خام تیل کی قیمتیں آئندہ سال بھی کم رہنے کا امکان

     نیو یارک : انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی سے عالمی معیشت میں بہتری آنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

    قیمتوں میں کمی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنےجس سے عالمی معاشی شرح نمو میں صفر اعشاریہ سات فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    خام تیل درآمد کرنے والے ممالک کی معاشی شرح نمو میں بہتری کی توقع ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں جون دوہزار چودہ سے اب تک پینتالیس فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آئی ایم ایف کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک معاشی دباؤ کا شکاررہیں گے۔

  • امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیارکرلئے

    امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیارکرلئے

    نیو یارک : امریکی سائنسدانوں نے ایسا تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیار کیا ہے جسے اب شائقین آنکھوں پر لگا کر گھر بیٹھے  مووی کے مزے لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اب فلم دیکھنے کے لئے نہ تو سینما جانے کا جھنجھٹ اور نہ ہی ٹی وی آن کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

    کیونکہ امریکی سائنسدانوں نے اس کا حل نکال لیا ہے اور ایسا تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیار  کیا ہے جسے لگائیں اورگھرپربیٹھ کرمووی کے مزے لیں ۔تھری ڈی پرنٹڈ لینس کسی بھی مووی کو تصویری شکل میں محفوظ کرکے پہننے والے شخص کو دکھائیں گی۔

    تھری ڈی لینس کو امریکی فضائیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو امریکی فضائیہ کے آپریشن میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔