Tag: نیو یارک

  • ہاررفلم "چارلیز فارم” کا نیا ٹریلرجاری

    ہاررفلم "چارلیز فارم” کا نیا ٹریلرجاری

    نیو یارک : دل دہلادینے والے مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ ہارر فلم چارلیز فارم کے نئے ٹریلر نے شائقین کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔

    اندھیری رات میں سن سناتی ہوائیں،گھنا جنگل جہاں انسانوں اور آدم خورو کے درمیان جنگ  ہوگی جو سب کو دنگ کردے گی۔

    ہالی ووڈ کی دل دہلادینے والے مناظر سے بھر پور فلم چارلیز فارم سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے ۔فلم کی کہانی ایڈونچر کے شوقین چار ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو آسٹریلیا کے ویران علاقے میں ایک خطرناک فارم ہاؤس پر جانے کی ٹھان لیتے ہیں ۔

    جہاں ان کا سامنا خوفناک آدم خورو سے ہوتا ہے۔اب یہ دوست اپنی جان کیسے بچا پاتے ہیں  یہ جاننے کیلئے آپ کو آئندہ سال جون تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلئے بھرپورتعاون کیا جائیگا، امریکا

    دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلئے بھرپورتعاون کیا جائیگا، امریکا

    نیو یارک: امریکہ نے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے لئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیم پاکستان کیلئے سب سے بہتر ین انتخاب ہے۔ امریکا نےساڑھےچار ہزار میگا واٹ کے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلیے تعاون کا اعلان کیا ہے جس پرچودہ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا کے موقع پراعلیٰ امریکی حکام اور ممتاز کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں،امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فلڈ مین کا کہنا تھا امریکا اور پاکستان کی جامع اسٹرٹجیک پارٹنر شپ ہے اور امریکا بالخصوص توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ دیرینہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کا خواہاں ہے۔

    دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری پاکستان کا بہترین انتخاب ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین قومی ترجیحات میں شامل ہے۔ توانائی کی پیداوار کیلیے ملک کو داسو اور بھاشا ڈیموں کی ضرورت ہے۔

  • اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    نیو یارک : اقوام متحدہ کی عمارت کےباہرہزاروں کی تعدادمیں لوگ وزیراعظم نوازشریف کی آمد سے قبل پہنچ گئے اور’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے ہم آواز ہوکر لگائے۔تفصیالت کے مطابق گو نواز گو کے نعروں نے امریکا میں بھی نوازشریف کا پیچھانہ چھوڑا۔

    عین اس وقت جب وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے، پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کےکارکنوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر میاں نواز شریف کے استعفے اور پاکستان میں صاف شفاف انتخابات  کے انعقاد کے لئے مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم پاکستان کی آمد سے قبل ہی پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ہاتھوں میں نوازشریف مخالف نعرے لکھے گئے پلے کارڈز اٹھائے ان کے ’’استقبال‘‘ کےلئے پہنچ گئے۔

    سیکڑوں افراد کا مجمع اوران سب کا ایک ہی نعرہ تھا ’’ گو نواز گو‘‘، اس کے جواب میں کچھ لوگوں نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آواز اٹھائی لیکن ان کی آواز نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی اور ہزاروں کے مقابلے میں چند لوگوں کی آوازیں کہیں دب سی گئیں۔

  • یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    نیو یارک :روس کی ماریہ شراپوا اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پولینڈ کی رڈوانسکا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے برازیل کے تھوماس بیلوچی کو شکست دے دی۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    ویمنز سنگلز میں روس کی ماریہ شراپوا نے رومانیہ کی کھلاڑی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ شراپوا کی فتح کا اسکور چار چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ ایک اور میچ میں چین کی شوائے پینگ نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو اپ سیٹ کردیا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس: اعصام اورروہن بھوپننا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

    یو ایس اوپن ٹینس: اعصام اورروہن بھوپننا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

    نیو یارک: پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز ڈبلز میں پاک بھارت جوڑی کا سفر پہلے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔

    اعصام اور بھوپننا کا مقابلہ اٹلی کے آندریس سیپی اور ڈینئیل بریسلی کی جوڑی سے تھا۔ اٹالین جوڑی نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں اٹالین جوڑی نے ٹائی بریک پر میدان مارا۔ اٹالین جوڑی کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ چار اور سات چھ رہا

  • نیو یارک: فلم میجک ان دی مون لائٹ کا پریمئر

    نیو یارک: فلم میجک ان دی مون لائٹ کا پریمئر

    نیو یارک : نئی ہالی ووڈ فلم میجک ان دی مون لائٹ کا پریمئر  نیو یارک میں ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔

    نیو یارک میں فلم میجک ان دی مون لائٹ کے پریمئئر کا میلہ سجا، جس میں فلم کے ہدایت کار ووڈی ایلن سمیت فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی، اس موقع پر  ووڈی ایلن نے بتایا کہ فلم رومینٹک کامیڈی ہے، جس کو انیس سو بیس میں فرانس میں لکھی گئی ایک کہانی کے پس منظر میں بنایا گیا ہے۔

    اداکاروں نے میجک ان دی مون لائٹ میں کام کرنے کو ایک منفرد تجربہ قرار دیا ہے، فلم امریکی سنیما گھروں میں پچیس اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

  • لندن 2013 میں 1کروڑ 60لاکھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا

    لندن 2013 میں 1کروڑ 60لاکھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا

    لندن نے سیاحت میں پیرس اور نیو یارک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    گذشتہ سال لندن نے ایک کروڑ سولہ لاکھ سیاحوں کی میزبانی کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، حکومت کیجانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے ستمبرکے درمیان لندن آنے والے سیاحوں کی تعداد دو ہزار بارہ کے مقابلے میں بیس فیصد زیادہ رہی۔

    یاد رہے کہ دو ہزار بارہ میں لندن نے اولمپکس مقابلوں کی میزبانی بھی انہی دنوں کی تھی، لندن کے ڈپٹی میئر میلتھاؤزکا کا کہنا تھا کہ دنیا میں لندن واحد ایسا شہر ہے، جس میں اولمپکس کے بعد سیاحوں کی تعداد میں ضافہ ہوا ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔

  • نیویارک: بھارتی خاتون سفارتکار پر امریکہ میں فرد جرم عائد

    نیویارک: بھارتی خاتون سفارتکار پر امریکہ میں فرد جرم عائد

    امریکا میں خاتون بھارتی سفارتکار پر جعلی دستاویزات پیش کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی، جرم ثابت ہونے پر دس سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کی ایک عدالت نے گھریلو ملازمہ کے حوالے سے جعلی دستاویزات پیش کرنے پر بھارتی سفارت کار دیویانی كھوبرا گڑے پر فرد جرم عائد کر دیا، پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سفارت کار کوعدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم وہ اس وقت امریکا سے روانہ ہوچکی ہیں۔

    گذشتہ ماہ دیوانی کھوبرا گڑے کو گرفتار کرکے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنی گھریلو ملازمہ کے ویزے کے حصول کے لیے غلط بیانی کی اور اسے کم تنخواہ ادا کی تاہم دیوانی ان تمام الزامات سے انکار کرتی ہیں اور وہ اسوقت ضمانت پر رہا ہیں۔

    اگر بھارتی سفارت کار پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں ویزا دستاویزات میں فراڈ کےجرم میں دس سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے جبکہ جھوٹ بولنے پر ان کو مزید پانچ سال کی سزا ہوسکتی ہے۔