Tag: نیٹلی بیکر

  • 2 ایٹمی طاقتوں میں سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر کو جاتا ہے، محسن نقوی

    2 ایٹمی طاقتوں میں سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر کو جاتا ہے، محسن نقوی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات میں کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں میں سیزفائرکاکریڈٹ امریکی صدر کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکاتعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کےدرمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ٹرمپ کو جاتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نےخطےکو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت سےمتعلق ٹرمپ کے مثبت خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکاکےساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر قائم مقام امریکی سفیرنیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کےساتھ بہترین تعلقات ہیں، امریکامختلف شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر اسلام آباد پہنچ گئیں

    امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر اسلام آباد پہنچ گئیں

    اسلام آباد : امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ اسلام آباد کےامریکی سفارتخانےمیں قونصلرآفیسر بھی رہ چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی اے بیکر اسلام آباد پہنچ گئیں، انہوں نے امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    پاکستان میں امریکی مشن نے ڈپٹی چیف آف مشن کا خیر مقدم کیا، وہ اسلام آباد کے امریکی سفارتخانے میں قونصلر آفیسر بھی رہ چکی ہیں۔

    پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے نیٹلی بیکر قطری دارالحکومت دوحہ میں ڈپٹی چیف آف مشن تعینات تھیں وہ لیبیا،متحدہ عرب امارات ، کویت اور ترکمانستان میں بھی مختلف عہدوں پر سفارتی ذمہ داریاں اداکرچکی ہیں

    نیٹلی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نیشنل وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آف امریکہ سے 2017 کی گریجوایٹ ہیں۔