Tag: نیٹو ممالک

  • ٹرمپ کا ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان، نیا نام بھی بتادیا

    ٹرمپ کا ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان، نیا نام بھی بتادیا

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے اور کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔

    فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو وہ امریکا کے ان دو بڑے تجارتی شراکت داروں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔

    نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی مقاصد کیلئے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے۔

    ٹرمپ نے نیٹو ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ دفاعی بجٹ دوگنا کریں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا، حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا بلکہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پر حملہ کرنیوالوں کو معاف کردوں گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن افغانستان، روس، شام کے بحرانوں سے نمٹنے میں ناکام رہے، ہم اب ایسی دنیا میں جارہے ہیں جوجل رہی ہے۔

  • نیٹو ممالک نے روس کیخلاف بڑا محاذ کھولنے کی تیاری کرلی

    نیٹو ممالک نے روس کیخلاف بڑا محاذ کھولنے کی تیاری کرلی

    نیٹو ممالک نے روس کیخلاف بڑا محاذ کھولنے کی ٹھان لی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی امداد کیلئے اربوں ڈالر امداد دینے پر اتفاق کر لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کیلئے 54 ارب ڈالرکی امداد پراتفاق کرلیا گیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ہنگری کی مخالفت کے باعث یوکرین کیلئے امدادی پیکج کو رکاوٹ کا سامنا تھا۔

    یوکرینی صدر کا ایسے میں بیان سامنے آیا ہے کہ یورپی یونین نے ایسا فیصلہ کیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا، یوکرین کو یورپی امداد روس کیلئے واضح پیغام ہے۔

    اقوام متحدہ کی غزہ میں فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل

    یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یہ امداد امریکا کیلئے بھی پیغام ہے جہاں اربوں ڈالر کا امدادی پیکج کانگریس میں پھنسا ہوا ہے۔

  • نیٹو ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب، برطانوی وزیر اعظم کی مقتول کمانڈر پر الزامات کی بارش

    نیٹو ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب، برطانوی وزیر اعظم کی مقتول کمانڈر پر الزامات کی بارش

    برسلز: نیٹو ممالک کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس کل برسلز میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو ممالک کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس منگل کو برسلز میں طلب کیا گیا ہے، جس میں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت سے خطے میں پیدا صورت حال پر غور ہوگا۔

    دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی پر الزامات کی بارش کر دی ہے، بورس جانسن نے کہا کہ جنرل سلیمانی خطے کو غیر مستحکم کرنے کا ذمہ دار تھا، ان کے قتل پر افسوس نہیں کریں گے۔

    تازہ ترین:  جوہری معاہدہ منسوخ، ایران نے بڑا اعلان کر دیا

    برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل سلیمانی سے ہمارے تمام مفادات کو خطرہ لا حق تھا، ایرانی کمانڈر کا شہریوں اور مغربی اہل کاروں کی موت میں مرکزی کردار تھا، ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے اعلانات خطے میں مزید تشدد کا باعث بنیں گے۔

    خیال رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے لیے قطر میں امریکی بیس بھی استعمال ہوئی تھی، غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون العدید بیس سے بھیجا گیا تھا۔ گزشتہ روز برطانیہ نے دو جنگی بحری بیڑے خلیج فارس میں روانہ کر دیے ہیں، بحری بیڑے آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکر اور برطانوی شہریوں کو نکالیں گے۔ خطے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکی اتحادی افواج نے عراق میں داعش کے خلاف کارروائیاں بھی بند کرنے کا اعلان کیا، نیٹو کا کہنا تھا کہ داعش کی شکست کے لیے ساتھی ممالک کے اہل کاروں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔