Tag: نیٹی جیٹی پل

  • نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، شہری آئل جمع کرنے پہنچ گئے

    نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، شہری آئل جمع کرنے پہنچ گئے

    کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر کوکنگ آئل سڑک پر بہہ گیا، بڑی تعداد میں شہری سڑک پر بہتا آئل جمع کرنے پہنچ گئے، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نیٹی جیٹی پُل پر تیز رفتار ٹرالر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ٹینکر سے گرنے والا تیل سڑک پر بہنے لگا تو شہری ڈبے بوتلیں ڈرم لے کرپہنچ گئے۔

    آئل گرنے کے بعد متعدد افراد پھسل کر زخمی ہو گئے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف شدید ٹریفک جام ہوگیا، صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے رینجرزکی بھاری نفری پہنچی اور پولیس کو بھی تعینات کردیا گیا۔

    پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر دفاتر جانے والے شہریوں کو پیدل جانے کا مشورہ دیتے رہے تا کے وہ حادثے کا شکارنہ ہوجائیں۔

    جہاں درجنوں افراد مال مفت سمجھ کر تیل جمع کرتے رہے وہیں ایک شہری ویسٹ ہارف کی اترائی پر اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے میں مصروف رہا، تین گھنٹے بعد حادثے کا شکار آئل ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر کار پر اُلٹ گیا تھا، جس کے سبب پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

    شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 2 مغوی بازیاب

    آئل ٹینکر اُلٹنے کے سبب کار ٹینکر کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا متوفی کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی تھی۔

  • کراچی : نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

    کراچی : نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

    کراچی : نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے نوجوان شاہ زیب کی لاش نکال لی گئی، شاہزیب نے نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی ، لاش کو کیماڑی سمندر 18 نمبر گیٹ سے ایدھی بحری ٹیم نےتلاش کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ضابطے کی کارروائی کےلئےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    کراچی میں 27 سالہ نوجوان شاہزیب نے نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگائی تھی، وہ ناظم آباد3نمبر کا رہائشی تھا، شاہزیب علی معاشی حالات سے تنگ آکرسمندرمیں کودا تھا۔

    بھائی نے بتایا تھا کہ شاہ زیب سب سے چھوٹا اور والد کے ساتھ ٹیلر کا کام کرتا تھا، شاہ زیب کا جناح اسپتال میں علاج جاری تھا ، 3آپریشن ہوچکے تھے، سول اور جناح اسپتال میں بھائی کا علاج ٹھیک نہیں کیا گیا، وہ کافی اذیت میں اورہمت ہار چکا تھا۔

  • ‌کراچی : نیٹی جیٹی پل سے کود کر خودکشی کرنے والے شاہ زیب کی لاش تاحال نہ مل سکی

    ‌کراچی : نیٹی جیٹی پل سے کود کر خودکشی کرنے والے شاہ زیب کی لاش تاحال نہ مل سکی

    کراچی: نیٹی جیٹی پل سے کود کر خودکشی کرنے والے شاہ زیب کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا، شہری نے نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیٹی جیٹی پل سےکودکرخودکشی کرنے کے واقعے میں 27سالہ شاہ زیب کی لاش تاحال نہ مل سکی، لاش کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

    بھائی نے بتایا کہ شاہ زیب سب سے چھوٹا اور والد کے ساتھ ٹیلر کا کام کرتا تھا، شاہ زیب کا جناح اسپتال میں علاج جاری تھا ، 3آپریشن ہوچکے تھے، سول اور جناح اسپتال میں بھائی کا علاج ٹھیک نہیں کیا گیا، وہ کافی اذیت میں اورہمت ہار چکا تھا۔

    گذشتہ روز کراچی میں بیروزگاری سے پریشان ہو کر 27 سالہ نوجوان شاہزیب نے نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگا لی تھی۔

    بعد ازاں شاہزیب کی تلاش کے لیے دن بھر جاری رہنے والا ریسکیو آپریشن رات کے اندھیرے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صبح دوبارہ اس کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔

  • نیٹی جیٹی پل پربس اُلٹ گئی، خاتوں جاں بحق

    نیٹی جیٹی پل پربس اُلٹ گئی، خاتوں جاں بحق

    کراچی: نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی،جس کے نتیجے میں خاتوں جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل گلبرگ میں کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر گجر نالے میں جا گری۔

    پولیس حکام کے مطابق کار نو عمر لڑکا چلارہا تھا، جسے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے نکالا، قسمت اچھی تھی کہ نوجوان ڈرائیور کی جان بچ گئی۔

    مردان: لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش مل گئی

    حکام کے مطابق کار کو بھی کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ہے، حادثہ کی جگہ پر نالے کی دیوار نہیں تھی جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔