Tag: نیپئیر

  • ناصرجمشید پرقسمت کی دیوی مہربان، ایک اورچانس کا امکان

    ناصرجمشید پرقسمت کی دیوی مہربان، ایک اورچانس کا امکان

    نیپئیر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دبے لفظوں میں ناصر جمشید کی پیٹ تھپتھپادی اور غیرتسلی بخش کارکردگی کے باوجود ایک اور چانس ملنے کا امکان نظر آنے لگاہے۔

    مصباح کا کہنا ہے کہ ناصرجمشید صرف دو اننگز میں ناکام ہوئے۔ ان کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ورلڈ کپ میں ناصرجمشید نے دو میچوں میں ٹیم کے لئے کچھ نہیں کیا، لیکن کپتان نہ جانے کیوں ان کے بارے میں فیصلہ نہیں کرپارہے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کیا بات ہے جو رکاوٹ بن رہی ہے۔ ناصر پراتنی مہربانی کیوں کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے آئندہ میچ میں ناصر جمشید کی جگہ سرفراز کو کھلانے کی بات کی تھی، لیکن کپتان تو پھر کپتان ہے۔

    مصباح الحق نے نیپئیر میں نیوز کانفرنس میں سب کہہ بھی دیا اور کچھ کہا بھی نہیں۔ کہتے ہیں ناصرصرف دو اننگز میں ناکام ہوا۔ یو اے ای کے میچ میں ان کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس کا کیا مطلب ہے؟

    کیا ناصر کو ایک اور چانس ملنے والا ہے؟ اور سرفراز پھر ڈریسنگ روم کی زینت بنیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ پول بی اوپن ہے،سب ٹیموں کےپاس کوارٹرفائنل کاچانس ہے۔

    ایک میچ خراب کھیلاتوباہرہوجائیں گے،نیٹ رن ریٹ بھی بہترکرناہوگا۔

  • کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،شاہین بے بس

    کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،شاہین بے بس

    نیپئیر : نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میں سب سے بڑا ٹوٹل بنالیا۔ نیپئیر میں کیوی بیٹسمینوں نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپئیر میں نیوزی لینڈکی ٹیم رنز کی مشین بن گئی۔

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کا سونامی پاکستانی بولرز کو بہا لے گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد کیوی بیٹسمین پاکستانی بولرز پر بری طرح جھپٹے۔ میزبان ٹیم نےخوب لاٹھی چارج  کیا ۔

    میککلم کے آؤٹ ہونے کے بعد بلیک کیپس کو روکنا مشکل ہوگیا۔ ولیمسن اور گپتل نے پاکستانی بولرز کی درگت بنادی۔ ولیمسن نے سینچری بنائی۔ روز ٹیلر بھی فارم میں آگئے۔

    ٹیلر نے ناٹ آؤٹ ایک سو دو رنز کی اننگز کھیلی۔ بلیک کیپس نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں پر تین سو انہتر رنزبنائے۔ جو ان کا پاکستان کے خلاف بہترین اسکور ہے۔

    پاکستان کی خراب فیلڈنگ بھی بڑے اسکور کا سبب بنی۔ مصباح الحق نے میچ میں سات بولرز کو آزمایا۔ محمد عرفان نے باون، بلاول بھٹی نے ترانوے، شاہد آفریدی نے ستاون، احسان عادل نے ارسٹھ اور حارث سہیل نے سینتالیس رنز دیئے۔

  • پاک نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    نیپئیر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل نیپئیر میں کھیلا جائے گا۔ کیویز کے خلاف  شاہین پہلے امتحان میں ناکام رہے۔

    ان کی صلاحیتوں کو دوسرے میچ میں پھر سے جانچا جائے گا۔ ویلنگٹن میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کو  ایک اورجھٹکا لگا۔ شاہین پہلے ون ڈے میں اونچی اڑان نہ بھر سکے۔۔

    بلیک کیپس نےپہلے ہی قابوکرلیا بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ٹیم آزمائش پر پورا نہ اترسکی۔ پہلے ون ڈے کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے قومی ٹیم ویلنگٹن سے نیپیئر پہنچ گئی ہے، کھلاڑی خوب نیٹ پریکٹس  کررہے ہیں۔

    کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں جو غلطیاں ہوئیں کوشش کریں گے اسے نہ دہرائیں۔ دوسرا میچ بہت اہم ہے۔ سیریز برابر کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔