Tag: نیپرا اتھارٹی

  • حکومت کے”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” اسمارٹ ایپ سے متعلق نیپرا اتھارٹی تاحال لاعلم

    حکومت کے”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” اسمارٹ ایپ سے متعلق نیپرا اتھارٹی تاحال لاعلم

    اسلام آباد : حکومت کے "اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” اسمارٹ ایپ سے متعلق نیپرا اتھارٹی تاحال لاعلم نکلی، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں بریف کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے حکومت کے”اپنا میٹراپنی ریڈنگ” اسمارٹ ایپ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اس بارے میں بریف کیا جائے یہ کونسا ایپ ہے۔

    چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزمنسٹری نے اسمارٹ ایپ کا افتتاح کیا ہے، اس بارے میں دیکھ لیتے ہیں صارفین کا تحفظ اتھارٹی کی ترجیح ہے۔

    وسیم مختار سے سوال کیا گیا کل ہی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا ہے اس کا کیا اثر آئے گا؟ تو سی پی پی اے نے بتایا کہ مختلف سلیبز میں اضافے سے بجلی ایک روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوسکتی۔

    بزنس کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی لگانے سے پاورسیکٹر پر بوجھ پڑے گا، ملک کی بہت زیادہ صنعت بھی فرنس آئل استعمال کرتی ہے، حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے لیوی میں اضافہ کیاگیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے "اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” ایپ لانچ کی تھی۔

    مزید پڑھیں : ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘: حکومت نے بجلی صارفین کیلیے بڑی سہولت متعارف کروا دی

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے پانچ سوارب روپے کی بجلی چوری کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سے پشاور تک اس ایپ کو فعال کیا جائے گا۔

    پاور ڈویژن کے مطابق ایپ کےذریعے صارفین مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر اپ لوڈ کر سکیں گے، جس کی بنیاد پر درست اور بروقت بلنگ کی جائے گی، صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ دیں تو کم ریڈنگ کوترجیح دی جائے گی، تاکہ اووربلنگ، غلطیوں اور سبسڈی کےنقصان سے بچا جا سکے۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ :   کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی والوں پرایک ارب کا بوجھ ڈالنےکی تیاری کرلی، اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی، نیپرا سے اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 51 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔

    نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت تین اکتوبرکوکرے گی، کے الیکٹرک نے پچاسی کروڑ تیس لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی ہے، درخواست من وعن منظوری سے صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑےگا۔

    ابھی کے ای کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ آناباقی ہے، کے ای نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےتین روپے نو پیسےفی یونٹ اضافہ مانگ رکھاہے۔

    خیال رہے کے الیکٹرک صارفین ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے مسلسل بوجھ کی زد میں ہیں ، ستمبر میں کراچی والے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 2.74 روپے اداکریں گے جبکہ ملک کےباقی صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ فی یونٹ37 پیسےکاریلیف ملے گا۔

    کے ای صارفین کو جنوری سےمارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ ایک روپے دینے یوں گے جبکہ اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین فی یونٹ 1.74 روپے دیں گے۔

    اسی طرح اکتوبر میں صارفین ماہانہ،سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.33 روپے اور مئی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59 روپے ادا کریں گے۔

    نومبرمیں صارفین ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.91وپےاداکریں گے جبکہ نومبر میں ہی جون 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کےای صارفین کوفی یونٹ 3.17روپے دینے ہوں گے۔

  • اپریل سے جون کے دوران بجلی کی زائد بلنگ: صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

    اپریل سے جون کے دوران بجلی کی زائد بلنگ: صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : بجلی کی زائد بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی ، نیپرا نے صارفین کے بلوں کو ایڈجسٹ  کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اپریل تا جون 2024 کے دوران صارفین کو زائد بل موصول ہونے کے معاملے پر نیپرا کے افسران نے اپنی رپوٹ مرتب کر کے اتھارٹی کو پیش کر دی۔

    نیپرا نے بتایا کہ رپورٹ میں تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں۔

    جس کے بعد نیپرا اتھارٹی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کو زائد بلنگ کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی، اتھارٹی نے رپورٹ کی روشنی میں تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کو ہدایات جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    اپریل 2024 سے جون 2024 کے دوران مقررہ بلنگ مہینوں سے کم ریڈنگز کے لیے تناسب کی بنیاد پر وصول کیے گئے صارفین کو ریکارڈ شدہ اصل یونٹس کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے۔

    مقررہ بلنگ مہینے سے کم ریڈنگ کے لیے تناسب کی بنیاد پر وصول کیے گئے، صارفین جو بل ادا نہیں کر سکے ان پر لیٹ پیمنٹ سرچارج (LPS) نہیں لگایا جائے گا اور جن صارفین نے LPS کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کی ہے انہیں بھی ایڈجسٹ کیا جائے۔

    نیپرا نے کہا کہ اوسط بلنگ سے بچنے کے لیے فوری طور پر خراب میٹروں کو تبدیل کیا جائے، تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ میٹر ریڈنگ میں کنزیومر سروسز مینول کی شقوں پر عمل کریں اور تمام ہدایات کی تعمیل کی رپورٹ تیس (30) دنوں کے اندر جمع کرائی جائے۔

  • بجلی صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد : مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین پر31 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں نے درخواست دائر کردی ، درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

    نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی،آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔