Tag: نیپرا رپورٹ

  • کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں، نیپرا رپورٹ جاری

    کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں، نیپرا رپورٹ جاری

    بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں ہلاکتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے 2023-24 میں شہریوں اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے، نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں 140 مہلک حادثات ہوئے۔

    نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 ہلاکتیں ہوئیں، کےالیکٹرک کے انتظامی علاقوں میں 32 شہری اور 2 ملازمین کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    گزشتہ مالی سال میں آئیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 26 ہلاکتیں ہوئیں، پیسکو 20، لیسکو 18 اور گیپگو کے زیر انتظام علاقوں میں 9 مہلک حادثات ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق حیسکو9، کیسکو 9 اور فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 7 مہلک حادثات ہوئے، اس کے علاوہ سیپکو 5 اور میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں 3 ہلاکتیں ہوئیں۔

    نیپرا رپوٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کمپنیاں سیفٹی کے معیارات پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں، اس قسم کے واقعات روکنے کے لیے سیفٹی معیارات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

  • سال 23-2022: بجلی معطل ہونے سے صارفین کو ایک ارب سے زائد کا جھٹکا لگا

    سال 23-2022: بجلی معطل ہونے سے صارفین کو ایک ارب سے زائد کا جھٹکا لگا

    اسلام آباد: سال 23-2022 میں بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بتایا کہ مالی سال 23-2022 میں بجلی معطل ہونے کے 55 واقعات ہوئے۔ بجلی معطل ہونے سے صارفین پرایک ارب 24 کروڑ 79 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عرصے میں بجلی معطلی کے واقعات میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور درجنوں ٹاورز بھی گرے۔ گزشتہ ایک سال میں این ٹی ڈی سی نیٹ ورک میں بجلی کے 46 ٹاورز گرے۔

    بجلی کے ترسیلی نظام میں عارضی انتظامات کے باعث بلیک آؤٹ ہوا۔ ترسیلی نظام میں خرابیاں دور نہ کرنے سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ترسیلی نظام میں بہتری لانے کے منصوبے تاخیر کا شکار ہورہے ہیں۔ لاہور اور حیدرآباد ریجن میں بجلی معطلی کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے۔

  • مالی سال23-2022 میں مہنگے ذرائع سے سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا انکشاف

    مالی سال23-2022 میں مہنگے ذرائع سے سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا انکشاف

    اسلام آباد : مالی سال 23-2022 میں مہنگے ذرائع سے سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا انکشاف سامنے آیا، ایک سال میں تھرمل ذرائع سے 58 فیصد پانی سے 18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے پاور پلانٹس کی کارکردگی جائزہ رپورٹ 23-2022جاری کردی ، جس میں بتایا گیا کہ مالی سال23-2022میں مہنگے ذرائع سے سب سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں تھرمل ذرائع سے 58 فیصد پانی سے 18 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ متبادل ذرائع سے 4فیصد اور جوہری ایندھن سے 20 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپرا رپورٹ میں کہنا تھا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر پن بجلی پاورپلانٹس سے پیداوار انتہائی کم رہی، پانی کے اخراج کی ناقص حکمت عملی سے پن بجلی کی پیداوار کم رہی۔

    رپورٹ کے مطابق ونڈپاورپلانٹس کی دستیابی کا دورانیہ 82 سے 100 فیصد تک رہا جبکہ سولر پاور پلانٹس کی دستیابی کا دورانیہ 49.3 سے 98.7 فیصد رہا۔

  • دو ہزار بیس تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، نیپرا رپورٹ

    دو ہزار بیس تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، نیپرا رپورٹ

    اسلام آباد: نپیرا نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، سالانہ رپورٹ کے مطابق سال دوہزار بیس تک بھی لوڈشیئڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

    نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری پورٹ جاری کر دی ہے، نیپرا کے مطابق سال دوہزار بیس میں بھی ملک کو بارہ سو میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ترسیلی کمپنیوں کی جانب سے چوری اور بلوں کی وصولی میں ناکامی کے باعث سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کا دیرپا حال نہیں مل پایا اور حکومت کے ادا کئے گئے چار سو اسی ارب روپے عوام کو پائیدار ریلیف نہیں دے پائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی الیکٹرک کو آئندہ سال گیارہ سو بتیس میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا رہے گا۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹَرک کے معاہدے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا شامل تھا اور کے الیکٹرک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔

    نیپرا کے مطابق نیپرا اوور بلنگ پر کے الیکٹرک سمیت دیگر ترسیلی کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کئے۔