Tag: نیپوٹیزم

  • پرینیتی چوپڑا کا بالی ووڈ میں ’فیورٹزم‘ سے متعلق چونکا دینے والا تبصرہ

    پرینیتی چوپڑا کا بالی ووڈ میں ’فیورٹزم‘ سے متعلق چونکا دینے والا تبصرہ

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں ’فیورٹزم‘ سے متعلق چونکا دینے والا تبصرہ کیا ہے۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا سے انڈسٹری میں ’فیورٹزم ‘ کے بارے میں پوچھا گیا جس پر انہوں نے فلم انڈسٹری میں کام کے کم مواقع  ملنے پر کُھل کر بات کی۔

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں کم کام ملنے کہ وجہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم ہے، مجھے لگتا ہے کہ کچھ اداکاروں اور کچھ ہدایت کاروں تک رسائی کام کے مواقع  ملنے کا باعث بنتی ہے اور میں یقینی طور پر یہی محسوس کرتی ہوں۔

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ نے کہا کہ میں نیپوٹیزم کی بات نہیں کر رہیں لیکن اگر میں ہر وقت کچھ مخصوص افراد کی نظروں میں نہ رہوں تو میں کام کے موقع سے ہاتھ دھو بیٹھوں گی، انڈسٹری میں کیمپ ہیں اور اگر کوئی ایسے کیمپوں کا حصہ نہیں ہے تو وہ کام کے مواقع سے محروم ہو سکتا ہے۔

    انہوں نے اپنی بات وضاحت میں کہا کہ اگر دو لوگ ایک جیسے باصلاحیت کے مالک ہیں، جو ایک ہی چیز پیش کرسکتے ہیں، ان میں سے ایک پسندیدہ ہوگا اور دوسرا نہیں، تو جو پسندیدہ نہیں ہوگا وہ کام کا موقع کھو دے گا۔

    اداکارہ پرینیتی نے مزید کہا کہ اگر میں وہ ہنر پیش کرنے کے قابل ہوں، اگر میں اتنی ہی رقم کمانے کے قابل ہوں تو مجھے بھی موقع ملنا چاہیے اور اسے اس لیے کسی کی صلاحیت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے کہ میرا کوئی رشتہ نہیں ہے یا میں آپ کے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا فرد نہیں جو میرے لیے کالز کر کے یہ کہے کہ پرینیتی کو اس فلم میں لے لو، میرے پاس صرف میرا ہنر ہے۔

    واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی فلم امر سنگھ چمکیلا میں ان کی اداکاری کے لیے زبردست پذیرائی ملی ہے۔

    اس فلم میں پرینیتی نے دلجیت دوسانجھ کے مد مقابل امرجوت کور کا کردار ادا کیا تھا، فلم میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا گیا ہے وہیں انہیں کئی گانے گانے پر بھی داد ملی ہے۔

  • کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم‘ پر پھٹ پڑیں

    کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم‘ پر پھٹ پڑیں

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

     بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی اداکاری کے بہت سے لوگ دیوانے ہیں، وہ ہر فلم میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہیں۔ اب انہوں نے بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم ‘ پر پنا ردعمل دیا ہے۔

    شوبز انڈسٹری میں نیپوٹیزم ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر کئی ستاروں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اقربا پروری کا شکار ہو چکے ہیں۔

    انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ودیا بالن سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں کبھی بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ پروری سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔

    ودیا بالن کے بعد ایک اور نامور اداکارہ ’بھول بھلیاں 3‘ کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ نے کہا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو لیکن میں یہاں موجود ہوں، یہ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی۔

    ودیا نے مزید کہا کہ میں خود بھی تنہا ہی فلم انڈسٹری میں آئی تھیں اور میرا بھی کوئی سرپرست نہ تھا، لیکن پھر بھی میں اپنے کام سے مطمئن ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ مخصوص لوگوں کا ساتھ میسر ہوتا تو میری مشکلات کچھ کم ہوجاتیں لیکن میں سمجھتی ہوں مجھے میرے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔

    واضح رہے کہ ودیا بالن ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم ’دو اور دو پیار ‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، اس فلم میں ان کے مقابل ’اسکیم 1992‘ ویب سیریز سے مشہور پرتیک گاندھی نظر آئیں گے۔

    ودیا بالن کی یہ فلم یہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے، جس کے ہدایت کار شرشا گوہا ٹھاکر نے کی ہیں، یہ فلم 19 اپریل 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔