Tag: نیکولس مدورو

  • امریکا نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں اعانت پر انعام دگنا کردیا

    امریکا نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں اعانت پر انعام دگنا کردیا

    امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کے لئے انعام دگنا کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب پچیس ملین ڈالر نہیں بلکہ پچاس ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔

    پام بونڈی نے مزید کہا کہ وینزویلز کے صدر دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں ایک بڑے اسمگلر اور ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

    اس اسے قبل امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے اس بات کا تعین کرنے کے بعد کہ طیارے کی خریداری میں امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال طیارہ قبضے میں لے کر ڈومینیکن ریپبلک سے فلوریڈا پہنچا دیا ہے۔

    وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا 13 لاکھ ڈالر مالیت کا طیارہ کئی ماہ سے ڈومینیکن ری پبلک میں موجود تھا، ملک کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ مرمت کے لیے ورکشاپ پر کھڑا تھا، طیارے کی ضبطی کے امریکی اقدام کو وینزویلا کی حکومت نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

    حکومت نے اپنے سخت رد عمل میں کہا کہ یہ قدم ڈاکہ زنی کے سوا کچھ نہیں، یہ ایک غیر قانونی قدم ہے اور امریکا کی جانب سے یہ مجرمانہ عمل بار بار کیا جا رہا ہے۔

    وینزویلا اوپیک کی رکن ریاست ہے، امریکا نے اس کے تیل کے اہم ترین شعبے، مادورو اور ان کے ساتھیوں پر بھاری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، اور جس طرح حالیہ انتخابات میں مادورو نے دھاندلی کی ہے، اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ ان پر مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

    ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق اہم بیان

    28 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مادورو پر اندرون اور بیرون ملک مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے، جس میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جیت گئے ہیں، تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس کے ووٹوں کی کاپیاں اس کے امیدوار کو فاتح ثابت کرتی ہیں۔

    امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاسالٹ فالکن 900EX طیارہ غیر قانونی طور پر ایک شیل کمپنی کے ذریعے 13 ملین ڈالر میں خریدا گیا تھا اور اسے نکولس مادورو اور اس کے ساتھیوں کے استعمال کے لیے امریکا سے باہر اسمگل کر دیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ”اس اقدام سے مادورو وینزویلا پر اپنی غلط حکمرانی کے نتائج کو محسوس کرتے رہیں گے۔“