Tag: نیکٹا

  • ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اور مسافر بردار طیاروں پر القاعدہ اور الشباب کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ممکنہ حملے کی روک تھام کے لیے نیکٹا نے مراسلہ جاری کردیا جس میں الشباب اور القاعدہ کی جانب سے لیپ ٹاپ کے ذریعے دھماکے کیے جانے کا امکان ہے۔

    مراسلے کے مطابق دھماکا خیز مواد لیپ ٹاپ کی ہارڈ ڈسک نکال کر نصب کیا جاسکتا ہے، ایک کلو دھماکا خیز پر مبنی لیپ ٹاپ کو غیر تسلی بخش سیکیورٹی کے حامل ائرپورٹس پر لے جائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر بھی کیا گیا ہے۔

    ary

    نکٹا نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ کچھ لیپ ٹاپس کے ماڈل میں اسکرین کے ساتھ نصب شیٹ کے ذریعے pressed دھماکا خیز مواد لے جایا جا سکتا ہے جس کا سراغ لگانا آسان کام نہیں ہے۔

    نیکٹا کی جانب سے جاری شدہ خط میں بتایا کہ الشباب کے دہشت گرد جو کہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کو لیپ ٹاپ میں چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں وہ ملک کے ایسے ائیر پورٹ جہاں سیکیورٹی غیر تسلی بخش ہے وہاں سے ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھیج سکتے ہیں۔

    ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مراسلہ سیکریٹری ایوی ایشن اور تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے، کارروائی کے لیے مراسلہ ایف آئی اے ،ایف سی اور اے ایس ایف کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

  • نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 فعال کر دی گئی

    نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 فعال کر دی گئی

    اسلام آباد: نیکٹا کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہیلپ لائن ون سیون ون سیون فعال کر دی گئی ہے، کراچی میں بھی رینجرز کی جانب سے ایس ایم ایس ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

    سانحہء پشاور کے بعد پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فعال کیے گئے ادارے نیکٹا نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ون سیون ون سیون ہیلپ لائن فعال کر دی ہے، اس ہیلپ لائن پر کسی بھی دہشتگردی سے متعلق معلومات دی جاسکتی ہیں اور معلومات دینے والے کی شناخت کو صیغہ راز رکھا جائے گا۔

    نیکٹا تمام معلومات قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھیجوائے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی دہشت گردی کے خلاف رینجرز نے اقدامات مزید بہتر کرنے شروع کر دیئے ہیں، رینجرز نے شہریوں کے لئے ون ون زیرو ون ہیلپ لائن قائم کردی۔

    ہیلپ لائن پر شہری بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں، اطلاع دینے والے کا نام اور نمبر راز میں رکھا جائے گا۔