Tag: نیکی ہیلی

  • نیکی ہیلی کا پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد

    نیکی ہیلی کا پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد

    واشنگٹن : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امداد روکنے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کے بعد اقدامات بھی سامنے آرہے ہیں ، بھارتی نژاد اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر نکی ہیلی نے پاکستان کی امداد روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد روک رہا ہے۔

    نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نکی ہیلی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کئی سال ڈبل گیم کھیلتارہا جو امریکا کیلئے ناقابل قبول ہے، پاکستان کی امداددہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں پوری طرح ساتھ نہ دینے پر روکی گئی ہے۔

    نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ کام بھی کرتے ہیں لیکن دوسری طرف افغانستان میں امریکی فوج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتاہے

    ان کا مزید کہنا تھا ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے پاکستان کی25کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک لی


    یاد رہے کہ گذشتہ روز ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کی25کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک لی ، امداد دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن تک روکی گئی ہے، یہ امداد ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر ملٹری اسسٹینس پروگرام کا حصہ ہے۔

    واضح رہے 2 روز قبل گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یروشلم کےحق میں ووٹ نہ دیا تو امداد بند کردیں گے، ٹرمپ

    یروشلم کےحق میں ووٹ نہ دیا تو امداد بند کردیں گے، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں آج ہونے والی ووٹنگ میں جن ممالک نے یروشلم کو دارالخلافہ تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ نہ دیا تو اس ملک کی امداد بند کریں گے۔

    اس بیان سے قبل اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سخت لب و لہجہ اپناتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ہمیشہ امریکا سے زیادہ توقعات وابستہ کی جاتی ہیں اور امریکا ان توقعات پر پورا بھی اترتا ہے لیکن جب امریکا اپنی عوام اور مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کرتا ہے تو اعتراض کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی جانب سے اعتراض کی امید توقع نہیں رکھتے جنہیں امریکا امداد دیتا رہا ہے لیکن ایک ایسے انتخاب پر جس کا ہمیں پورا حق ہے اس پر اعتراض کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


     امریکی ہٹ دھرمی برقرار، بیت المقدس پر قرارداد ویٹو


    نیکی ہیلی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ جمعرات کو اقوام متحدہ میں امریکا کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف ووٹ دیا جائے گا اور ہمارے آئینی حق پر شدید تنقید بھی کی جائے گا اور ایسے کرنے والے ممالک کے نام ہم نوٹ کریں گے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے اپنے مخصوص قابل اعتراض لب و لہجے میں کہنا تھا کہ بیت المقدس کے معاملے پر ووٹنگ سے پہلے امریکی صدر دھمکیوں پر اترآئے ہیں۔

    انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنی مستقل مندوب سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مزید کہا کہ یروشلم کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کی امداد میں کٹوتی یا مکمل طور پر بند کردی جائے گی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج بیت المقدس کے معاملے پر ووٹنگ ہوگی اور امریکا سے امداد لینے والے ممالک کو پتہ چل جائے گا، ہم تمام صورت حال کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم  کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکا یروشلم کے خلاف آنے والی قرارداد کو اقوام متحدہ میں پہلے ہی ویٹو کرچکا ہے۔