Tag: نیہا

  • صبا فیصل اور بہو نیہا کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹیں وائرل

    صبا فیصل اور بہو نیہا کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹیں وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اور ان کی بہو نیہا کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹیں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    سینئر اداکارہ صبا فیصل اور نیہا ملک کے درمیان 2022 میں بڑے پیمانے پر لفظی جنگ ہوئی تھی، بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ سینئر اداکارہ نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔

    مگر 2023 میں اچانک وقت بدل گیا، حالات بدل گئے، انسٹاگرام پر محبت بھرے پیغامات، سالگرہ کی تصاویر اور خوشگوار تبصروں سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ یہ خاندانی تنازع ختم ہو چکا ہے۔ مگر اب ایک بار پھر خاندان میں گرما گرمی کے اشارے مل رہے ہیں۔

    رواں برس رمضان اور عید کے فیملی ایونٹس میں سینئر اداکارہ کی بہو کی غیر حاضری نے ایک بار پھر افواہوں کو جنم دے دیا ہے، صبا نے انسٹاگرام پر عید کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا، ”عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ”۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان کا بیٹا ارسلان فیصل تو موجود تھا، لیکن نیہا موجود نہیں تھیں۔ اسکے علاوہ کچھ متنازعہ پوسٹ بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں۔

    سینئر اداکارہ کی بہو نیہا کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر اپنی الگ عید مناتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کیں، جس میں ان کے اپنے خاندان کے افراد موجود تھے، مگر سسرال کا کوئی فرد شامل نہیں تھا۔

    سب سے زیادہ توجہ نیہا کے اس کیپشن نے حاصل کی جس میں انہوں نے لکھا تھا، ”عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائف! شکر الحمدللہ تمام نعمتوں کے لیے اور ان سچے رشتوں کے لیے جو مجھے ملے”۔

    یہ کیپشن دیکھتے ہی دیکھتے کوڈ میسج بن گیا، جس سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے کہ یہ دراصل صبا فیصل کے اپنوں کے ساتھ خوشیوں والے جملے کا ردعمل تھا۔

  • بالی ووڈ گلوکارہ نیہا کی تصاویر سامنے آگئیں، مداح حیران

    بالی ووڈ گلوکارہ نیہا کی تصاویر سامنے آگئیں، مداح حیران

    ممبئی: بھارت کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ نیہا ککڑکی ایسی تصویر سامنے آئی جسے دیکھ کر اُن کے مداح ششدر رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز یا معروف شخصیات کے مداح اپنی ہر دل عزیز سے نہ صرف ملنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں بلکہ وہ جہاں بھی جائیں کوشش رہتی ہے کہ حالیہ تصویر بنا کر ضرور شیئر کریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر ہونے والی تصاویر میں گلوکارہ کو پہچاننا آسان نہیں البتہ اُن کے مداح اور بھارتی میڈیا نے خود ہی تمام واقعے کی تفصیل سے صارفین کو خود ہی آگاہ کیا۔

    بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی پلے بیک سنگر نیہا ککٹر جو آج کل انڈین آئیڈیل میں جج کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں جب گزشتہ روز رات گئے گھر سے باہر نکلیں تو کسی مداح نے اُن کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    بھارتی میڈیا سے تعلق رکھنے والی کسی بھی شخصیت کی عام تصویر جب سامنے آئے تو وہ بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوتی ہے ایسا ہی نیہا کی تصاویر کے ساتھ بھی ہوا۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کا یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ وہ مذکورہ شخص سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

    دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

    واضح رہے کہ نیہا نے 2006 میں پہلی بار انڈین آئیڈیل میں آڈیشن دیا تھا جس میں وہ کامیاب قرار تو نہیں پائیں تھیں البتہ انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بھارتی گانوں کی کمپوزنگ کی اور کامیابی کے سفر کو جاری رکھا۔

    خیال رہے کہ نیہا انڈین آئیڈیل کے دسویں سیزن میں بطور جج اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔