Tag: نیہا ککڑ

  • میلبرن کنسرٹ تنازع پر نیہا ککڑ کا ردعمل آگیا

    میلبرن کنسرٹ تنازع پر نیہا ککڑ کا ردعمل آگیا

    بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا میلبرن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر تنازع پر پہلی بار خاموشی توڑ دی ہے۔

    گلوکارہ نیہا ککڑ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کے بعد اپنا ردعمل دیا ہے۔

    گلوکارہ نے اپنی اسٹاگرام اسٹوری پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ کا انتظار کریں آپ مجھے جلدی جج کرنے پر پچھتاؤ گے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیہا ککڑ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے بھی بہن کے دفاع میں آواز اُٹھاتے ہوئے ان کے کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے کی وجوہات بتائی تھیں۔

    ٹونی کا کہنا تھا کہ جب منتظمین کی ذمہ داری ہو آپ کیلئے ائیر ٹکٹ، گاڑی اور ہوٹل کر کے دینا، وہ آپ کو اپنے شہر بلائیں اور جب آپ ائیر پورٹ پہنچنیں تو آپ کو معلوم ہو کہ کسی چیز کی بھی بکنگ نہیں ہوئی اور آپ کو خود ہنگامی طور پر سب کچھ کرنا پڑے تو اس میں غلطی کس کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pop Culture Opinions (@popinions.in)

    یاد رہے کہ رواں ہفتے نیہا ککڑ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کنسرٹ میں 3 گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں تھیں جس پر انہیں وہاں موجود مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اداکارہ اسٹیج پر ہی رو پڑیں تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی۔

  • نیہا ککڑ کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو بھائی ٹونی کا کرارا جواب

    نیہا ککڑ کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو بھائی ٹونی کا کرارا جواب

    بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ پر ان کے کانسرٹ کی وجہ سے تنقید کرنے والوں کو ان کے گلوکار بھائی ٹونی ککڑ نے سوشل میڈیا پر کرارا جواب دیا ہے۔

    کئی بھارتی فلموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نیہا ککڑ آسٹریلیا میں اپنے کانسرٹ میں دیر سے پہنچی تھیں جس پر تنقید کی گئی تو وی زار و قطار رو پڑیں، ان کے بھائی نے اس رویے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔

    ٹونی ککڑ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "فرض کریں کہ میں آپ کو اپنے شہر میں کسی تقریب کے لیے مدعو کرتا ہوں اور تمام انتظامات کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، آپ کے ہوٹل، کار، ہوائی اڈے سے پک اپ، اور ٹکٹوں کی بکنگ سب کی ذمہ داری لیتا ہوں”۔

    نیہا کے بھائی ٹونی نے مزید لکھا کہ "اب تصور کریں کہ آپ جب پہنچتے ہیں تو آپ کو پتا چلتا ہے کہ کچھ بھی بک نہیں کیا گیا ہے، ہوائی اڈے پر نہ کوئی کار، نہ ہوٹل کی بکنگ اور نہ ہی کوئی ٹکٹ، اس صورت حال میں قصوروار کون ہے؟”

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا ککڑ کا میلبرن میں کانسرٹ تھا جس میں وہ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں اور اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے مداحوں سے معافی مانگی اور رو پڑیں۔

    کانسرٹ میں موجود کچھ افراد نے ‘واپس جاؤ’ اور ‘رونے کا ڈرامہ’ کے نعرے بلند کردیے۔

    نیہا ککڑ نے ان افراد کی آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روتے ہوئے کہا ‘آپ لوگ بہت اچھے ہیں جو اتنی دیر سے انتظار کررہے ہیں، مجھے اس چیز سے نفرت ہے، زندگی میں میں نے کبھی کسی کو اتنا انتظار نہیں کروایا’۔

  • عاصم اظہر کی آواز نے نیہا ککڑ کو بھی متاثر کردیا

    عاصم اظہر کی آواز نے نیہا ککڑ کو بھی متاثر کردیا

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی آواز نے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو بھی متاثڑ کردیا۔

    بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ گنگنا کر ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    دبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیہا ککڑ نے عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ کی دھن گنگناتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ گانا بہت پسند ہے لیکن انہیں گلوکار کا نام یاد نہیں تھا جس پر وہاں موجود خاتون نے بتایا کہ یہ گانا عاصم اظہر کا ہے۔

    یہ سننا تھا کہ نیہا نے عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ مستقبل میں شاید ایسا ہوجائے۔

    بھارتی گلوکارہ نے پاکستانی سے ملنے والی محبت کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستانیوں سے ملتے ہوئے بہت اپنائیت سے محسوس ہوتی ہے۔

    نیہا ککڑ نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان کے بارے میں جو باتیں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں وہ میری سمجھ سے باہر ہیں، پاکستانیوں سے اتنا پیار اور مثبت رویہ ملتا ہے کہ مجھے بھارتیوں اور پاکستانیوں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔

    نیہا ککڑ کی پریس کانفرنس کے اس کلپ کو عاصم اظہر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا حصہ بناتے ہوئے گلوکارہ کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی ہاتھ سے دل بنانے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

  • نیہا ککڑ کی آواز میں پیزا آرڈر کرنے کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    نیہا ککڑ کی آواز میں پیزا آرڈر کرنے کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    بھارت کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کی آواز میں ایک خاتون نے پیزا آرڈر کیا، جس کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    بالی ووڈ کی مقبول پلے بیک سنگر نیہا ککڑ کی خوب صورت آواز کو جہاں موسیقی کے شائقین بہت پسند کرتے ہیں، وہاں اگر کسی کو ان کی مخصوص آواز میں اگر کال آ جائے تو یقیناً وہ چونک اٹھے گا۔

    اترپردیش کے شہر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون سانگ رائٹر پرانجلی کی ایک انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ نیہا ککڑ کی آواز کی نقل کر کے پیزا آرڈر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    پرانجلی نے انسٹاگرام پوسٹ پر یہ کیپشن لکھا کہ ’’نیہا ککڑ کس طرح پیزا آرڈر کرتی ہیں۔‘‘ پرانجلی نے نیہا کی آواز میں ایک مقامی پیزا آؤٹ لیٹ پر کال کی، اور رد عمل دیکھنے لگیں۔

    جیسے ہی ریتھک نامی شخص نے کال کا جواب دیا، پرانجلی نے ککڑ کی آواز میں ’تم کو آرڈر پسند ہے، مجھ کو آرڈرز میں پیزا‘ گانا شروع کر دیا۔

    تاہم فون پر موجود شخص آرڈر کو سمجھنے میں ناکام رہا تو پرانجلی نے کہا ’’ارے بولا میں نے بار بار بار بار ۔۔۔۔ مجھ کو پیزا دے دے یار یار یار یار۔‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by | s-s from n (@thepranjli)

    پرانجلی نے جب اپنے مطلوبہ پیزا کے بارے میں گا کر بتایا، تو فون پر موجود شخص نے ان کا نام پوچھا، پرانجلی نے کہا کہ وہ ’ہندوستان کی پسندیدہ‘ نیہا ککڑ ہیں اور کال کاٹنے سے پہلے اپنا شہر ممبئی اور علاقہ اندھیری بتایا۔

    واضح رہے کہ نیہا ککڑ نے 4 سال کی کم عمر میں بطور پرفارمر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اور وہ یوٹیوب پر 4.2 ارب آرا کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی خواتین فن کاروں میں سے ایک بن گئیں۔

  • نیہا ککڑ کے شوہر کا قیمتی سامان چوری

    نیہا ککڑ کے شوہر کا قیمتی سامان چوری

    ممبئی: بولی ووڈ کی پلے بیک سنگر نیہا ککڑ کے شوہر روہن پریت سنگھ کی قیمتی اشیا چرا لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور گلو کارہ نیہا ککڑ کے شوہر اور پنجابی گلو کار روہن پریت سنگھ کی قیمتی اشیا ہوٹل روم سے چوری ہو گئی ہیں۔

    چوری کا واقعہ ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں پیش آیا ہے، جہاں ہوٹل میں روہن پریت کے موبائل سمیت ان کا قیمتی سامان چوری ہوگیا۔

    روہن پریت کے کمرے سے نقد رقم، آئی فون، ہیرے کی انگوٹھی اور ایپل واچ چرائی گئی، روہن پریت کو چوری کا علم ہوا تو انھوں نے ہوٹل کے منیجر سے شکایت کی، تاہم ہوٹل میں مکمل چھان بین کے بعد بھی سامان نہ مل سکا، جس پر انھوں نے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی۔

    پولیس نے ہوٹل کے عملے اور وہاں مقیم تمام لوگوں کے باہر جانے پر پابندی لگاتے ہوئے، ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔