لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان واقعے میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے نادرا سے شناخت کرائی جائے گی، قانون ہر صورت ملوث ملزمان کو سخت ترین سزائیں دے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مینار پاکستان واقعے کے حوالے سے بتایا کہ اعلی پولیس افسران لاہور واقعے کی ویڈیوز کا جائزہ لے چکےہیں ، ویڈیوز سے ملزمان کی شناخت نادرا سے کرائی جائے گی، عاشور کی وجہ سے نادرا کے دفاتر بند ہیں ، نادرا سے رابطہ کر کے اس پر فوری کام شروع کیا جائے گا، قانون ہر صورت ملوث ملزمان کو سخت ترین سزائیں دے گا۔
اعلی پولیس آفیسر لاہور واقعے کی وڈیوز کا جائزہ لے چکے۔اب ان وڈیوز سے ملزمان کی شناخت ،نام ، ولدیت ،ایڈریس نادرا سے کروائی جائے گی، آشور کی وجہ سے نادرا کے دفاتر بند ہیں لیکن نادرا سے رابطہ کر کے اس پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔قانون ہر صورت ان ملزمان کو سخت ترین سزائیں دے گا۔ https://t.co/CDoJWhqXVY
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 18, 2021
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مینارپاکستان پر پیش آنیوالےواقعےکےمجرموں کوسخت سزادی جائے گی ، وزیراعظم اسطرح کےوحشیانہ سلوک کوقطعا برداشت نہیں کریں گے۔
PM will not tolerate any type of violence and barbaric acts against humanity. Culprits of these crimes will be severely punished. Govt is committed to stand up for victims of violence and abuse. #MinarePakistan
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 18, 2021
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے گریٹراقبال واقعہ کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا خاتون پرتشددمیں ملوث افرادانجام سے بچ نہیں سکیں گے، خواتین ملک وقوم کی عزت ہیں ان کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا ، خواتین کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط ہوگا تاہم خواتین کیساتھ مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔