Tag: ن لیگی امیدوار

  • ن لیگ کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع

    ن لیگ کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں نواز شریف نے سینئر رہنماؤں کو آج جاتی امرا طلب کر لیا ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے کوآرڈینیٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی حتمی مشاورت ہوگی، اور ن لیگ کی جانب سے آج قومی و صوبائی امیدواروں کا حتمی اعلان بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات بھی زوروں پر ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ پر این اے کی 5 کی بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے زور ڈالا ہے، لیگی کمیٹی اور شہباز شریف ایڈجسٹمنٹ کے حق میں ہیں تاہم حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔

    الیکشن 2024 : آئی پی پی کا ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں پر ہی ن لیگ کی آئی پی پی سے ایڈجسٹمنٹ ہوگی، جہانگیر ترین کو لودھراں کی بجائے ملتان کے حلقے سے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

  • این اے 108 : ن لیگی امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم  کرلی

    این اے 108 : ن لیگی امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم کرلی

    فیصل آباد: این اے108 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیرعلی نے اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا۔

    لیگی امیدوار نے مہنگائی اور بجلی کے بلزکو ہار کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں ہارنے پر آپ کے دل پر کیا بیت رہی ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اللہ کو ہماری شکست منظور تھی ہمیں قبول کرنا چاہیے، ضمنی الیکشن کو عام انتخابات کیلئے ریہرسل سمجھیں۔

    خیال رہے این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 99841 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75266 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔