Tag: ن لیگی ایم پی اے

  • ن لیگی ایم پی اے  کے والد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    ن لیگی ایم پی اے کے والد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    پاکپتن : مسلم لیگ ن کے ایم پی ار نویدعلی کے والد احمدعلی آرئیں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی‌۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی ار نویدعلی کے والد احمدعلی آرئیں کو قتل کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنمااحمدعلی آرئیں کی لاش گھرمیں کمرےسےملی، احمدعلی آرائیں کوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا۔

    پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم قاتلوں کا پتہ نہ چل سکا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ایم پی اے نوید علی آرائیں کے والد کے قتل پر اظہارافسوس کرتے ہوئے قتل کے واقعے پر آئی جی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی۔

    حمز شہباز نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کوفی الفورقانون کی گرفت میں لایاجائے، یہ پولیس کے لئے ٹیسٹ کیس ہے،انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

  • بلال یاسین پر حملہ کیوں کیا گیا، معمہ حل، شوٹرز نے گرفتاری پیش کر دی

    بلال یاسین پر حملہ کیوں کیا گیا، معمہ حل، شوٹرز نے گرفتاری پیش کر دی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیوں کیا گیا تھا، معمہ حل ہو گیا، شوٹرز نے گرفتاری پیش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رکن بلال یاسین پر حملہ کرنے والوں نے ایک روز قبل گرفتاری پیش کر دی ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں شوٹرز کو ایک سیاسی شخصیت نے سی آئی اے میں پیش کروایا۔

    ذرائع کے مطابق شوٹرز ماجد اور کاشف بلال گنج ہی کے رہائشی ہیں، دونوں شوٹرز لوئر مال میں جوئے خانے کے رکھوالے بھی رہے، ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ ایک دکان کے تنازعے پر کیا گیا تھا۔

    گرفتار شوٹرز کا ایک گھر مورکھنڈا ننکانہ صاحب کے قریب بھی ہے، پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد آج گرفتاری ڈالنے کے بعد پکڑے جانے کا انکشاف کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کل دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ لیا جائے گا۔

    بلال یاسین قاتلانہ حملے کی تحقیقات سی آئی اے پولیس کے حوالے

    آج بلال یاسین کو بھی پولیس اور دیگر اداروں نے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے بارے میں بتایا دیا تھا، بلال یاسین کا کہنا تھا کہ یہ صرف حسد کا معاملہ ہے، ان پر گھٹیا سوچ رکھنے والوں نے حملہ کیا، ایسے کردار کے لوگ سامنے آئے ہیں، جنھیں میں ڈسکس کرنے کے قابل بھی نہیں سمجھتا۔

    واضح رہے کہ بلال یاسین پر 31 دسمبر کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، انھیں کئی گولیاں لگی تھیں، اس معاملے میں شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر 2 اہم کرداروں ساجد گرمااور محسن کے نام سامنے آئے، بلال یاسین پر حملے میں مجموعی طور پر 6 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

    بعد ازاں، پولیس نے انکشاف کیا کہ اس کیس میں دبئی اور برطانیہ سے گینگز آپریٹ کرنے والا انڈر ورلڈ مافیا کا کردار بھی سامنے آ یا ہے، اسلحے کے گرفتار امپورٹر کا انڈر ورلڈ مافیا کے ساتھ رابطے ہیں، پولیس نے اس سے متعلق ثبوت حاصل کر لیے، زیر حراست ملزمان کے بیانات میں اس سلسلے میں بڑے انکشافات ہوئے۔

  • لیگی ایم پی اے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا مقدمہ درج

    لیگی ایم پی اے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا مقدمہ درج

    پاکپتن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے رکن میاں نوید کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے میاں نوید کے خلاف پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کے اغوا اور ان پر تشدد کا مقدمہ درج کر دیا گیا، مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں میاں نوید، ان کے والد اور کانسٹیبل سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق مارکی چیک کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا اور تشدد کیا گیا، سرکاری جرمانہ بک اور رقم چھینی گئی، اسسٹنٹ کمشنر اے سی مارکی چیک کرنے گئے تو انھیں دھمکایا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر ون ڈش ایکٹ کے خلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے میاں نوید علی کی میرج مارکی پہنچے تو وہاں موجود ایم پی اے نے ساتھیوں کے ہمراہ انھیں اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

    پولیس ذرایع کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر سے جرمانہ بک اور رقم بھی چھین لی اور تھانہ سٹی لے جا کر چھوڑ دیا، تھانہ سٹی پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں ن لیگی ایم پی اے میاں نوید، والد رانا احمد علی اور پولیس کانسٹیبل سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس نے کانسٹیبل کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

  • نیب دفترہنگامہ آرائی کیس:  ن لیگی ایم پی اے  کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    نیب دفترہنگامہ آرائی کیس: ن لیگی ایم پی اے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں پولیس کی ن لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے خواجہ عمران نذیرکیخلاف ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی، خواجہ عمران نذیرکو ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

    عدالت نے پولیس کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے کہا جوڈیشل ریمانڈختم ہونےپر دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

    گذشتہ روز عدالت نے خواجہ عمران نذیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 11 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں خواجہ عمران نذیر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جسمانی ریمانڈ کم کیا جائے، ملزم نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہفتے والے دن سے گرفتار ہوں، دوران حراست تنگ کیا جا رہا ہے، دوران حراست تنگ کرنے کیلئے بار بار تصاویر بنا کر کہیں بھیجی جاتی ہیں۔

    عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ دو دن کی بجائے ایک روز کر دیا تھا۔

    یاد رہے 7 نومبر کو نیب دفترہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اےعمران نذیر کو گرفتار کیا تھا، مریم نوازکی نیب پیشی پر خواجہ عمران نذیرکی گاڑی میں پتھرلائے گئے تھے۔

  • نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس :ن لیگی ایم پی اے  ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس :ن لیگی ایم پی اے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں ن لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے خواجہ عمران نذیرکیخلاف ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی، ن لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

    خواجہ عمران نزیر  پر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پتھراؤ کا الزام ہیں اور ان کے خلاف چوہنگ تھانہ کی جانب سے 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج ہیں۔

    سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ عمران نذیر کا فوٹو گرامٹیک ٹیسٹ کرنا ہے اور ملزم سے موبائل فون بھی برآمد کرنا ہے۔

    جس پر عدالت نے خواجہ عمران نذیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور اسے دوبارہ 11 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    خواجہ عمران نذیر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جسمانی ریمانڈ کم کیا جائے، ملزم نے موقف اختیار کیا کہ ہفتے والے دن سے گرفتار ہوں، دوران حراست تنگ کیا جا رہا ہے، دوران حراست تنگ کرنے کیلئے بار بار تصاویر بنا کر کہیں بھیجی جاتی ہیں۔

    عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ دو دن کی بجائے ایک روز کر دیا اور کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • سیاسی مخالفین بھی وزیر اعظم کے خطاب کی تعریف پر مجبور

    سیاسی مخالفین بھی وزیر اعظم کے خطاب کی تعریف پر مجبور

    نارووال: مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی غیاث الدین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی تعریف کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے تو اپنے مخالفین بھی عمران خان کے یو این میں خطاب کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ن لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے بھی تقریر کی تعریف کر دی۔

    غیاث الدین نے کہا اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان نے عالمی قوتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔

    ن لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان نے مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا، وزیر اعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    ایم پی اے غیاث الدین نے اعتراف کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا پر واضح کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر بد ترین مظالم ڈھا رہا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا پڑے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ صرف ایک اسلام ہے، مغربی رہنماؤں نے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا، اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی، اللہ کے رسول ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، ہولوکاسٹ کے بارے میں احتیاط کی جاتی ہے کہ یہودیوں کو تکلیف ہوتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں اللہ کے رسول کی عزت کی جائے، توہین رسالت سے مسلمانوں کے دلوں میں تکلیف ہوتی ہے۔

  • ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : نون لیگی کے ایم پی اے ملک ارشد نے اپنے بھائی کی شادی کے لئے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا۔
    ہاکی گراؤنڈ میں بینڈ باجے بجیں گے تو قومی کھیل کا بھی بینڈ بجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نواز لیگ کے ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا۔ بھائی کی شادی کیلئے گراؤنڈ میں ٹینٹ لگوادیئے، کیٹرنگ کا سامان اور پراٹھے پکانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ہاکی اسٹیڈیم کی بحالی کا کام ہوا تھا۔ شاید اسی لیے کہ ایم پی اے کے بھائی کی شادی کرائی جائے، دھوم دھام سے شادی کی تیاری ہوتی رہی اور انتظامیہ یہ سارا منظر خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔

  • لاہور: ن لیگی ایم پی اے کے پلازہ کی چھت سے لاش برآمد

    لاہور: ن لیگی ایم پی اے کے پلازہ کی چھت سے لاش برآمد

    لاہور: ن لیگی ایم پی اے ملک سیف کھوکھر کے پلازہ کی چھت سے تین ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش شناخت کے بعد مردہ خانے بجھوا دی ہے۔

    لاہور پولیس کے مطابق تین ماہ قبل کامران نامی شخص جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا، اس کی گمشدگی کی رپورٹ شیخوپورہ میں درج کروائی گئی، شیخوپورہ پولیس نے کامران کی گمشدگی کے شبہ میں ریاض اور جاوید نامی ملزمان کو حراست میں لیا اور ملزمان کی نشاندہی پر ایم پی اے سیف کھوکھر کے ڈیرہ کی چھت پر واقع پھولوں کی کیاری میں دفن کی گئی۔

    کامران کی لاش برآمد کر لی گئی، پولیس نے ایم پی اے ملک سیف کے ڈیرے سے 2افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔