Tag: ن لیگی رہنما

  • اسلام آباد میں پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو ہوا وہ صرف ایک ٹریلر تھا، ن لیگی رہنما

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو ہوا وہ صرف ایک ٹریلر تھا، ن لیگی رہنما

    ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بغاوت پر پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ صرف ایک ٹریلر تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے صبر کو آزمانا نہیں چاہیے۔ اسلام آباد پر چڑھائی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔ اسلام آباد میں ان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ صرف ایک ٹریلر تھا۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کیخلاف کارروائی نہیں ہو گی تو یہ ان کی خوش فہمی ہے۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مرکز خیبرپختونخوا ہے اور صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونے کے بجائے وہاں کے عوام کے وسائل وفاق پر چڑھائی کیلیے استعمال ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی ہاؤس اس وقت بھگوڑا ہاؤس بنا ہوا ہے جہاں ہر اشتہاری اور بھگوڑا موجود ہے۔ اپنا کام ٹھیک کریں۔ بھگوڑےاور اشتہاریوں کو قانون کے سامنے پیش کریں۔ ان کی نا اہلی اور نالائقی کا خمیازہ پاکستان کو ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان سے اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی ہضم نہیں ہو رہی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے آ کر فساد پھیلایا اور اب ساری جماعت صفائیاں دے رہی ہے۔ یہ کیسی گولیاں تھیں، جو پی ٹی آئی کے کسی رکن اسمبلی یا عہدیدار کو نہیں لگیں۔ کارکنوں کی ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ جس کی ویڈیو یا تصویر لگاتے ہیں اس کے گھر والے تردید کر دیتے ہیں۔ ان شہدا کی لاشیں نظر نہیں آتی۔ کیوں اب تک ان کا کوئی رہنما اسپتالوں یا تھانوں میں نہیں گیا۔ ان کے رہنما اب تک کسی اسپتال میں داد رسی کیلیے کیوں نہیں گئے۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز روز جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں۔ کُرم میں سینکڑوں شہید ہو گئے، ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور نہ ہی کوئی ٹویٹ آیا۔ وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے اور کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتی مگر صبرکی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے۔

    طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ان کا ایک بیانیہ پٹتا ہے تو دوسرا لے آتے ہیں۔ اب کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے اور ان پر اسپرے کر دیا گیا ہے۔ یہ باتیں وہ کر رہے ہیں، جو اس ملک سے سیکڑوں میل دور بیٹھے ہیں۔ اپنی بزدلی اور لاشوں کو چھپانے کیلیے بانی پی ٹی آئی کی صحت کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔ کمیٹی بنائی ہے، جو جھوٹا بیانیہ بنائے گا، اسے اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

  • جلسے سے واپسی پر ن لیگی رہنما کار حادثے میں جاں بحق

    جلسے سے واپسی پر ن لیگی رہنما کار حادثے میں جاں بحق

    لاہور: مینار پاکستان میں جلسے سے واپسی پر ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنما ڈاکٹر راجہ محمود الحسن کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنما ڈاکٹر راجہ محمود الحسن گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں چار افراد شدید خمی ہوئے۔

    ڈاکٹر راجہ محمود الحسن مینار پاکستان میں ن لیگ کے جلسے میں شرکت کے لیے گئے تھے، واپسی پرگاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

    حادثے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ہوسکتا ہے وزیرآباد حملہ پرویزالہیٰ نے کروایا ہو، ن لیگی رہنما کا الزام

    ہوسکتا ہے وزیرآباد حملہ پرویزالہیٰ نے کروایا ہو، ن لیگی رہنما کا الزام

    گوجرانوالہ: : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے الزام لگایا ہے کہ ہوسکتا ہے وزیرآباد حملہ پرویز الہیٰ نے سیاسی فائدے کے لیے کروایا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوامیں بھی رانا ثنااللہ کو بہت دفعہ دھمکیاں دی گئیں، سیاسی مخالفین کے خلاف آپ مقدمات درج کر رہے ہیں ، یہ مقدمہ ٹھیک ہے تو کے پی میں بھی وزرا پر مقدمات ہونے چاہئیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر آباد سانحے پر سیاست کی جا رہی ہے، واقعہ افسوسناک اوردردناک ہے، عمران خان کے کہنے پر3دفعہ جےآئی ٹی کے افسران تبدیل کیے گئے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب پر 324 کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

    معاون خصوصی نے الزام لگایا وسکتاہےوزیرآباد حملہ پرویزالہیٰ نے اپنی حکومت کو تقویت دینے کے لئے کروایا ہو، وزیراعلٰی کا بیٹا مونس الہی مسٹر ففٹی پرسنٹ بنا ہوا ہے، گجرات میں سستے داموں زمین خریدی اورمہنگے بیچ دی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹے مقدمات ہیں ہم گھبرانے والے نہیں، گھڑیاں چوری کر کے اپنی بیگم کو بھی 5 کیرٹ کی گھڑی پہنائی گئی۔

  • جلد پرویز الہی حکومت کاخاتمہ کرکے رہیں گے، ن لیگی رہنما کا اعلان

    جلد پرویز الہی حکومت کاخاتمہ کرکے رہیں گے، ن لیگی رہنما کا اعلان

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تاڑر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کےدن گنے جاچکے، جلد پرویز الہی حکومت کاخاتمہ کرکے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تاڑر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کےاندرقدرتی آفت کے باعث کروڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے وہ جماعت جس کی پنجاب، کے پی میں حکومت ہے وہ کہیں نظر نہیں آرہی۔

    جلسے جلوسوں میں کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ، ریاست مخالف بیانات دئیے جا رہے ہیں۔

    حمزہ حکومت کے دوران آٹا وافر مقدار میں دستیاب تھا ، موجودہ حکومت میں ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے آٹے کی قلت پیدا کی گئی، پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

    پنجاب حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے، وزیراعلی پنجاب اعتمادکاووٹ حاصل نہیں کر سکیں گے، جلدپرویز الہی حکومت کاخاتمہ کرکے رہیں گے

    عثمان بزدارپنجاب کا ناکام ترین وزیراعلیٰ تھا، موجودہ باپ بیٹا اس سے بھی بڑھ چکے ہیں

    اللہ کے فضل و کرم سے میری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے، عمران نیازی نے جھوٹامقدمہ بنایا، جھوٹامقدمہ بناکہ میں نے اسمبلی ملازم پرحملہ کیا، وہ بیان دینے نہیں آ رہا۔

    بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو عزت مل رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کاایک ہاتھ طیب اردوان اور دوسراپیوٹن کے ہاتھ میں ہوتا ہے،عطاتارڑ

    نواز شریف ہمارے قائد اورپارٹی سربراہ ہیں، نواز شریف کے نام پر مسلم لیگ ن کو ووٹ ملتا ہے،عطاتارڑ

  • کچھ دنوں بعد پنجاب بھی ہمارا ہوگا، ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

    کچھ دنوں بعد پنجاب بھی ہمارا ہوگا، ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا کہ کچھ دنوں بعد پنجاب بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف دن رات پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چار سابقہ وزیر اعظم کوئی پروٹوکول نہیں لیتے ، یہ لاڈلہ اتنی سیکیورٹی میں گھومتا ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی جلسے کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال کر تا ہے، مطالبہ ہےاس کا احتساب کیا جائے،رانامشہودکی میڈیاسےگفتگو

    ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی کے خلاف ہم چارج شیٹ لارہے ہیں،بہت جلد اندر ہوگا۔

    رانا مشہود نے دعویٰ کیا کہ کچھ دنوں بعد پنجاب بھی مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

  • فواد چوہدری ہر جماعت سے رابطے میں ہیں، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

    فواد چوہدری ہر جماعت سے رابطے میں ہیں، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

    لاہور : معاون خصوصی عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حوالے سے جھوٹی خبر چھپوائی گئی کہ ہنسنے پر 4 لڑکوں کو گرفتار کرادیا، کسی ریسٹورنٹ میں فیملی کیساتھ ہوں اور کوئی ہلڑ بازی کرے تو کیا کرنا چاہئے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تو ہلڑ بازی کا جواب خود دے سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔

    معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کا ہماری جماعت سے، پیپلزپارٹی سے بھی رابطہ ہے اور عمران خان کی تباہی کا سب سے بڑا سبب فواد چوہدری ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے، پنجاب کے دو اضلاع میں سیلاب آیا مگر پنجاب حکومت نظرنہیں آرہی۔

    میں نے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا مگر کوئی وزیر نظر نہیں آیا، کیا جلسے میں استعمال پیسہ سیلاب متاثرین کیلئےاستعمال نہیں ہوسکتا، کیایہ پیسہ راشن،خیمے،طبی سہولتوں کی فراہمی میں استعمال نہیں ہوسکتا۔

  • ” نواز شریف  پاکستان آرہے ہیں”

    ” نواز شریف پاکستان آرہے ہیں”

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا 70سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیے اور یہ ملبہ ہماری حکومت پرڈال رہے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے دورمیں کینسرکی دوائیں مفت ہواکرتی تھیں، ان لوگوں نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ساڑھے تین سال میں ہرچیز میں مہنگائی کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ سارےچورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، انہوں نےاپنےہی لوگوں کوایمنسٹی دی، عمران خان کی وجہ سے معیشت آئی ایم ایف کی غلام بننے جارہی ہے۔

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ بنانا ریپبلک کی سازش رچی گئی ہے، ہم ریاست کو بچانے کے لیے آئے تھے، ہمارا فیصلہ ہے عوام پر کوئی بم نہیں گرایاجائےگا۔

    نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا ہماری ٹیم کی اسپرٹ ہے کہ نوازشریف واپس پاکستان آرہے ہیں ، نوازشریف پربے پناہ ظلم ڈھائے گئے اور بے بنیادالزامات پرسزادی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام لیکر پاکستان آیا ہوں، عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا، پاکستان میں غربت کےخاتمےکےلیےہرحدتک جائیں گے۔

  • ن لیگی رہنما نے گورنر پنجاب  کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا اشارہ دے دیا

    ن لیگی رہنما نے گورنر پنجاب کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا اشارہ دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تاڑر نے گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کا اشارہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تاڑر نے لاہور ہائی کورٹ باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کوتباہی سے بچانےکی ذمہ داری عدالتوں کی ہے، ہم اپنی تیسری درخواست لیکرہائیکورٹ میں موجودہیں، 28روز ہوچکے پنجاب میں کوئی حکومت ہے نہ کوئی نظام ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب کے عوام سےانتقام لے رہےہیں، جب بھی عدالتوں سے رجوع کیا اپنی گزارشات عدالت کے سامنے رکھیں، مخالفین کہتے ہیں عدالتیں کون ہوتی ہیں داخل اندازی کرنیوالی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب بھی وقت ہےہوش کےناخن لیں، ہم اپناآئینی وقانونی حق لینےآئےہیں، عیدآرہی ہے،بڑےبڑےاجتماعات ہوں گے، صوبے میں اگرکچھ ہوا تو ذمہ دار گورنر پنجاب ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین کی تشریح کرنا عدالتوں کا کام ہے، اگرگورنرحکم نہیں مان رہےتوکسان،مزدوربھی نہیں مانے گا، گورنر پنجاب کیخلاف آرٹیکل6کی کارروائی ہونی چاہیے ، سنجیدگی سےآئین کےآرٹیکل6کی کارروائی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ملک کودنگافسادکی طرف لے جانا چاہتےہیں، اب بھی وقت ہےآپ قوم سےمعافی مانگیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان لوگوں سےکہہ رہےہیں دنگےفسادکرو، یہ امریکی سازش کی بات کرتے ہیں ،ان کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں، عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے، یہ لوگ مذہب کارڈ استعمال کررہےہیں۔

  • ن لیگی رہنما کا  ’’ٹک ٹاک‘‘پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

    ن لیگی رہنما کا ’’ٹک ٹاک‘‘پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ’’ٹک ٹاک‘‘پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا اور سوال کیا عمران خان کی حکومت نےپاکستان میں ٹک ٹاک پرکیوں پابندی لگائی؟

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت اور امریکا نے چین کیخلاف بطور پابندی اقدام ٹک ٹاک پرپابندی لگائی جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کی حکومت نےپاکستان میں ٹک ٹاک پرکیوں پابندی لگائی؟ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اور اس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہورویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد روکنے کا موثر میکنزم نہ بنانے پر ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کو تمام نیٹ ورک پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، موبائل فون کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔

    ٹک ٹاک پرپابندی کو شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے ، ٹک ٹاک پاکستان میں جنون کی حدتک مقبول ہوگئی تھی، یہ جنون کئی حادثات کا بھی سبب بنا بتایا جارہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان بھی ٹک ٹاک پرپابندی کے حق میں تھے، وزیراعظم پورٹل پر بھی شہریوں کی جانب سے ٹک ٹاک پرپانبدی کی درخواست کی جارہی تھی۔

  • 2020 عمران خان کے اقتدار کےخاتمے اور مڈٹرم انتخاب کا سال ہے، ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    2020 عمران خان کے اقتدار کےخاتمے اور مڈٹرم انتخاب کا سال ہے، ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 عمران خان کے اقتدار کےخاتمے اور مڈٹرم انتخاب کا سال ہے، اتحادیوں سے جتنے مذاکرات کر لیں عثمان بزدار کی حکومت کو نہیں بچا سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا قوم مہنگائی بیروزگاری آٹا چینی کی قلت پر ہیجانی کیفیت میں ہے ، حکمرانوں کو حکومت بچانے کی فکر ہے۔

    رانامشہود کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں اتحادیوں کوکیا پیشکش کی جارہی ہیں کسی کو معلوم نہیں، اتحادیوں سے جتنے مذاکرات کر لیں عثمان بزدار کی حکومت کو نہیں بچا سکتے، 2020 عمران خان کے اقتدار کےخاتمے اور مڈٹرم انتخاب کا سال ہے۔

    اسحاق ڈار کے گھر سے متعلق ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکم امتناع کےباوجودشہزاداکبرکااسحاق ڈارکی رہائش گاہ کادورہ حکم کی دھجیاں اڑاناہے، ہم آج شہزاد اکبر کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے حج بھی مہنگا کر دیا ہے۔