Tag: ن لیگی قیادت

  • لندن میں ن لیگی قیادت کی آج  اہم بیٹھک، بڑے فیصلے متوقع

    لندن میں ن لیگی قیادت کی آج اہم بیٹھک، بڑے فیصلے متوقع

    لندن : مسلم لیگ ن کی قیادت کی لندن میں آج اہم بیٹھک ہوگی، جس میں انتخابات کی تیاریوں سمیت نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئے ہیں ، لندن میں آج مسلم لیگ نواز کی اہم بیٹھک ہوگی۔

    جس میں نوازشریف ، شہبازشریف اور مریم نوازشرکت کریں گی، میٹنگ میں انتخابات کی تیاریوں سمیت اہم امورپر مشاورت کی جائے گی اور پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    نواز، شہباز شریف اور مریم نواز آج ہونے والی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

    یاد رہے شہبازشریف پاکستان میں صرف ایک دن گزارا تھا اور وہ لندن سےیہ کہہ کرآ ئے تھے کہ اب بھائی کااستقبال کریں گے، ذرائع کا کہنا ہےشہبازشریف پارٹی قائد نوازشریف کےلیےاہم پیغام لے کرگئے ہیں۔

  • گرفتاری کا خطرہ : ن لیگی قیادت کی ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

    گرفتاری کا خطرہ : ن لیگی قیادت کی ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

    لاہور : مسلم لیگ ن کی قیادت نے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ارکان اسمبلی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر ن لیگی قیادت نے ارکان اسمبلی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا ن لیگ کے مزیدارکان اسمبلی کےگھروں اور دفاتر پر چھاپوں کا خدشہ ہے۔

    قیادت کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کو ضمانت قبل از گرفتاری تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کیس میں پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

    عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرنے والوں میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، اویس لغاری، رانا مشہود، عادل چھٹہ، شعیب برتھ، ملک غلام حبیب شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ مرزا جاوید، رانا منان، سیف الملوک، پیر خضر حیات، راجا صغیر، عبدالرؤف، بلال فاروق نے درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست گزار 13 لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرکے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

  • ن لیگی مرکزی قیادت نے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی

    ن لیگی مرکزی قیادت نے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ذرائع نے کہا ہے کہ ن لیگ کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج آزادی مارچ میں شرکت کے سلسلے میں پی ایم ایل این کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی قیادت نے مارچ میں شرکت کی مخالفت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے شہباز شریف، احسن اقبال اور ظفر الحق بھی مولانا کے مارچ میں شرکت کے حامی نہیں ہیں، دوسرے درجے کے رہنماؤں نے مولانا کے مارچ میں شرکت کی تجویز دی ہے۔

    بتایا گیا کہ پارٹی کے بڑے رہنما آزادی مارچ کے حق میں نہیں ہیں، دوسری طرف چھوٹے رہنما مارچ میں شرکت کی تجویز دے رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  فضل الرحمان بلاول بھٹو ملاقات بے نتیجہ، پی پی چیئرمین میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

    ذرائع کے مطابق جاوید لطیف، امیر مقام اور سینیٹر پرویز رشید مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے حامی ہیں۔

    اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ نواز شریف کے سامنے یہ تجاویز رکھی جائیں گی، خدشات بھی پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد آخری فیصلہ وہی کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تاحال آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا ہے، گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی تھی، تاہم یہ ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔

    اس ملاقات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے درمیان کوئی فارمولا طے نہیں ہو سکا تھا، بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے تھے۔