Tag: ن لیگی کارکن

  • ن لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

    ن لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

    لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے ورکرز پر درج سیاسی مقدمات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کو مسلم لیگ ن کے ورکرز کے خلاف درج سیاسی مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، ایسے مقدمات جن میں ریاست مدعی ہے فوری ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ لیگی ارکان اسمبلی، عہدیداران، کارکنوں کیخلاف پنجاب بھر میں سیاسی مقدمات درج ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر عثمان بزدار دور میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نیب پیشی پر سیکڑوں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات درج کیے گئے تھے، اے جی پنجاب نے لیگی رہنماؤں پر درج سیاسی مقدمات کاریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا۔

  • خاتون ورکر کا مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج

    خاتون ورکر کا مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج

    بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بہاولپور میں میڈیا گفتگو کے دوران ایک خاتون کارکن نے دھکے لگنے پر شور مچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ن لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے وقت ن لیگ کی ایک خاتون کارکن دھکے دیے جانے پر نالاں نظر آئیں۔

    ن لیگی خاتون کارکن نے کہا کہ ’’میں 25 سال سے کارکن ہوں اور یہاں مجھے دھکے دیے گئے۔‘‘

    خاتون نے دھکے لگنے پر کافی دیر شور کیا، اور تیز آواز میں شکایت کرتی رہیں، تاہم مریم نواز نے ناراض کارکن کا غصہ ٹھنڈا کرتے ہوئے انھیں اپنے پاس بلا لیا۔

    میڈیا گفتگو میں مریم نواز نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں سیاسی انتقام کے حوالے سے کہا کہ ’’میں انتقام کے حق میں نہیں ہوں، لیکن کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کی سزا ملنی چاہیے، خواہ سیاست دان ہو، پارٹی سربراہ ہو، اور سابق وزیر اعظم ہونے پر بھی بچنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔‘‘

    آنے والے چند ہفتوں میں نواز شریف پاکستان آ جائیں گے: مریم نواز

    مریم نواز نے مزید کہا ’’نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثنا اور مجھ سمیت پوری جماعت گرفتار تھی، انتقام اسے کہتے ہیں کہ جب آپ پاناما کا شور مچاتے ہیں اور پھر اقامہ پر نکال دیتے ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’شاہد خاقان، میرا یا شہباز شریف کیس کے پیچھے انتقام سب کو پتا ہے، عمران خان کو توشہ خانہ چوری پر سزا ملے تو اسے انتقام نہیں کہیں گے، ان کو اگر فارن فنڈنگ پر سزا ملے گی تو انتقام نہیں کہیں گے، آپ نے کچھ کیا ہے تو سامنا کرنا پڑے گا ، اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں۔‘‘

  • ن لیگی کارکن کی عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کیخلاف مقدمے کی درخواست

    ن لیگی کارکن کی عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کیخلاف مقدمے کی درخواست

    فیصل آباد: ن لیگی کارکن نے عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، جس میں ان پر رقم ہتھیانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا کارکن ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور عابد شیرعلی اور دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، عابد شیرعلی، ان کے والد اور بھائی پر رقم ہتھیانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    کارکن عدنان جاوید کا کہنا ہے عمران شیرعلی اور شیخ ایوب سے سات کروڑ میں زمین خریدی، ملزمان نے منتقلی کے نام پر دوبارہ ایک کروڑ پانچ لاکھ لیے۔

    لیگی کارکن نے مزید کہا کہ ریکارڈ چیک کرنے پر ایک ہی جائیداد دوبار بیچنے کا انکشاف ہوا، شیرعلی اورعابدشیرعلی نے ملزمان کی پشت پناہی کی۔

    خیال رہے کہ عدنان جاوید نے پی پی ایک سو گیارہ سے کاغذات جمع کرادیئے ہیں جبکہ عابد شیرعلی این اے ایک سو آٹھ سے ن لیگی امیدوار ہیں۔

    یاد رہے کہ اپیلٹ ٹربیونل نے عابد شیرعلی کے بھائی عمران شیرعلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا، عمران شیر علی نے پی پی 117 فیصل آباد سے کاغذات جمع کرائے تھے اور ریٹرننگ افسر نے کاغذات منظور کیے تھے۔

    اپیل میں کہا گیا تھا کہ عمران شیر علی سوئی گیس بل کے ڈیفالٹر ہیں، ڈگری بھی جاری ہوئی جبکہ انھوں نے اثاثے بھی چھپائے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔