Tag: ن لیگ اور اتحادیوں

  • پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر: ن لیگ اور اتحادیوں کی جانب سے تاحال نام فائنل نہ ہوسکے

    لاہور : پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر ن لیگ اور اتحادیوں کی جانب سے تاحال نام فائنل نہ ہوسکے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈر کے درمیان آج رات 10 بجکر 10منٹ پر آئینی مشاورت کا وقت ختم ہوگا۔

    ن لیگ اور اتحادیوں کی جانب سے تاحال نام فائنل نہ ہوسکے، اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پارٹی قائدنواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعےاہم ملاقاتوں میں شریک ہوں گے، ن لیگ اتحادیوں سےمشاورت کےبعدنگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نام دے گی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تین نام بھجوائے گئے تھے، جن میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ ، محمد نصیر خان کے نام شامل تھے۔

    جس میں سے ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

  • وزیراعظم کے بعد 7 آئینی عہدے ن لیگ اوراتحادیوں کے نشانے پر

    وزیراعظم کے بعد 7 آئینی عہدے ن لیگ اوراتحادیوں کے نشانے پر

    اسلام آباد : اپوزیشن نے وزیراعظم کے بعد صدر مملکت ، چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور 3گورنرز کی کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بعد 7آئینی عہدے ن لیگ اور اتحادیوں کے نشانے پر آگئے ، جس میں صدر مملکت ، چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور 3گورنرز کے عہدے شامل ہیں۔

    نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد 7آئینی عہدوں پر مرحلہ وارتبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

    اپوزیشن نے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کی پر مشاورت شروع کردی جبکہ ن لیگ اور اتحادی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے بی اے پی کو ٹاسک دینے پر غور کررہی ہے۔

    بی اے پی کو چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے کی ہدایت دینے پر آمادہ کیا جائے گا ، جس پر بی اے پی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ یا پھر کابینہ میں مزیدحصہ دیا جائے گا۔

    نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے سید یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار ہیں، اس سلسلے میں شہباز شریف رابطے اورملاقاتیں حلف برداری کے بعد شروع کریں گے۔