Tag: ن لیگ اور پیپلزپارٹی

  • عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نمبرز مکمل کرنے کیلئے جتن

    عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نمبرز مکمل کرنے کیلئے جتن

    اسلام آباد : عدلیہ سےمتعلق آئینی ترمیم کے لیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی نمبرز مکمل کرنےکیلئے کوششیں جاری ہے ، ترمیم کے لئے جے یو آئی ف کے 8 ووٹ بھی درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کے لئے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے نمبرز مکمل کرنے کیلئے جتن جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کےلئے حکومت کومطلوبہ نمبرز حاصل کرنے کیلئے 4 آزادارکان کے ووٹ اور جےیوآئی ف کے8ووٹ بھی درکار ہے۔

    نمبرزگیم پوراکرنے کے لئے مختلف حلقے سرگرم ہیں ، صدرآصف زرداری اورن لیگ کی نمبرز گیم کے لئے کوششیں جاری ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اہم قانون سازی کے معاملے پر آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرلیا ہے۔

    وزیراعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پرارکان کواعتماد میں لیں گے، حکومت ججوں کی تعداد بڑھانے سمیت آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔

    دوسری جانب عدلیہ سے متعلق قانون سازی کیلئے پیپلزپارٹی کےقانونی ماہرین کو اسلام آباد طلب کرلیاگیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ صدرآصف علی زرداری بھی خصوصی طیارےکےذریعے اسلام آباد پہنچے۔

    ذرائع کا کہناہےپی پی قیادت کی ہدایت پرارکان قومی اسمبلی وسینیٹرزبھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہورہے ہیں، پیپلزپارٹی قیادت کا آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اجلاس ہوگا، جس میں عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔

    سینیٹر افنان اللہ نے دعوی کیا ہے کہ آئین سازی اور قانون سازی کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں۔۔ دوتہائی اکثریت حکومت کے پاس ہے، آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان بھی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

    لیگی رہنما مصدق ملک کہتے ہیں کہ ہم آئین سازی اور قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔

    ایوان میں قانون سازی سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کےلیےپارلیمان میں قانون بدل سکتے ہیں، وہ گانا سنا ہے مولانا آرہا ہے۔۔یہ گانا یاد رکھیں اس کو گاڑی میں بجانا شروع کردیں۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی جنگ سوشل میڈیا پر پہنچ گئی

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی جنگ سوشل میڈیا پر پہنچ گئی

    لاہور : سوشل میڈیا پر ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کےدرمیان نوک جھونک جاری ہے ۔ خواجہ سعد رفیق اور ناصر شاہ نے ایک دوسرے پر شاعرانہ انداز میں تنقید کی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےدرمیان لفظی جنگ سوشل میڈیا پرپہنچ گئی، جیالوں اور متوالوں کے درمیان سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرشاعرانہ نوک جھوک ہوئی۔

    سعد رفیق نے پیپلزپارٹی کے دوستوں کے نام شعر پوسٹ کیا تو ناصر حسین شاہ نے اپنی شاعری میں جواب دیا۔

    لیگی رہنما سعدرفیق نے پیپلزپارٹی کے دوستوں کے نام شعرپوسٹ کیا "اب کے تجدید وفا کا نہیں امکاں جاناں، یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں ۔۔۔۔ یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یادآیا ہے کس قدرجلد بدل جاتےہیں انساں جاناں۔”

    جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے لکھا "میں نےتجھ کو تیرے ہی طرزعمل سےجانا جاناں گوکہ آساں نہیں تھایہ سفرمگرتجھ کوہی بڑامانا جاناں یوں ہی تیری ادا دیکھ کے یاد آیا ہے۔ ووٹ کوعزت دلانے کا ہوگا کوئی نیا فارمولہ جاناں۔

    اس سے قبل ناصر شاہ نے نوازشریف کے دورہ کوئٹہ پر پوسٹ کی اور لکھا "جن کیلئےکبھی باپ ’’پاپ‘‘ہوتا تھا آج ان کیلئےباپ باپ ہے نقطےلگاتےجاؤنقطےہٹاتےجاؤ،مجرم کومحرم کبھی محرم کومجرم بناتے جاؤ۔”