Tag: ن لیگ میں شمولیت

  • پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما ن لیگ میں شامل

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما ن لیگ میں شامل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادکی نشستوں کی تعداد 215 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ایک اورنشست مل گئی ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

    عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادکی نشستوں کی تعداد 215 ہوگئی۔

    یاد رہے پی ایس 112 کیماڑی سے پی ٹی آئی کے سربلند خان کی جیت ہارمیں تبدیل ہوگئی تھی اور پیپلزپارٹی کے آصف موسیٰ حلقہ 112 سے ری کاؤنٹنگ میں کامیاب قرار پائے تھے۔

    الیکشن کمیشن نے حلقے سے آصف موسیٰ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد پیپلزپارٹی کے محمدآصف موسیٰ نے ایوان میں حلف اٹھالیا۔

    محمدآصف موسیٰ کے حلف اٹھانے سے سندھ اسمبلی کے 168 ارکان میں سے پیپلزپارٹی 116 ارکان ہوگئے تھے۔

  • بلوچ رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت کے لئے شرط رکھ دی

    بلوچ رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت کے لئے شرط رکھ دی

    کوئٹہ : بلوچ رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت کے لئے لیگی قیادت کے سامنے شرط رکھ دی اور مطالبہ کیا نواز شریف،شہبازشریف یامریم نواز میں سے کوئی رہنما کوئٹہ آئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے چندرہنماؤں اور بلوچ شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان پے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز باپ پارٹی کےچندرہنماؤں سے کوئٹہ میں موجود ایازصادق نے ملاقات کی ، جس میں بی اے پی رہنماؤں نے ملاقات میں شرط رکھی کہ شمولیت کے لئے نواز شریف،شہبازشریف یامریم نواز میں سے کوئی رہنماکوئٹہ آئے۔

    ن لیگ بلوچستان کے صدر نے شمولیت کرنے والوں کے اعزازمیں آج عشائیہ رکھا ہے اور ایازصادق کی کوشش ہے بلوچ رہنما ؤں کی فون پرنواز شریف سےبات کرائی جائے۔

    اےآروائی نیوزنےیکم اگست کو خبر دی تھی کہ بی اے پی رہنما شہبازشریف سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر لیگی رہنما سردار ایاز صادق کوئٹہ پہنچے تھے ، جہاں ان سے سابق وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بلوچستان کی ممتاز سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کرکے ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا۔

    ایاز صادق سے شیخ جعفرمندوخیل کی قیادت میں سابق وزرا، ارکان نے ملاقات کی تھی جبکہ دیگر ارکان میں سابق وزرا سردار عبدالرحمن کھیتران، میر عبدالغفور لہڑی، سابق رکن قومی اسمبلی میر دوستان ڈومکی اور بلوچستان کی سابق ایم پی اے ربابہ خان بلیدی کے علاوہ دیگر شخصیات شامل تھیں۔

  • صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسےبھولا نہیں کہتے، خورشید شاہ

    صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسےبھولا نہیں کہتے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے، جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ چھوڑتے وقت جاویدہاشمی کوکہا تھا پارٹی مت چھوڑو، جاوید ہاشمی کو بھگانے میں ن لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے، پارٹی میں نواز،شہباز شریف کے بعد جاوید ہاشمی سینئرترین تھے، صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانےمیں وقت لگےگا، نوازشریف تو نااہل ہوچکے ہیں۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان،جہانگیر ترین کیس میں عدالت پراعتمادکرناچاہئے، یقین ہے عدالت ان کے مقدمات میں انصاف کرے گی۔


    مزید پڑھیں :  جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ


    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی ملتان میں نوازشریف کیلئے جلسے کا اہتمام کرینگے ، نوازشریف جلسے میں جاوید ہاشمی کی شمولیت کاباقاعدہ اعلان کرینگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔