Tag: ن لیگ کا نائب صدر

  • پی ٹی آئی نے مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پی ٹی آئی نے مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کے فیصلے کے خلاف باضابطہ درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا مریم نواز سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے مریم نواز کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کے فیصلے کے خلاف باضابطہ درخواست اراکین قومی اسمبلی نے تیار کی، بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر آہیر اور کنول شوذب درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

    مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے ان کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا، پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا۔

    پانامہ رانی نائب صدر کا عہدہ نہیں رکھ سکتی، فرخ حبیب


    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فرخ حبیب نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے اندر قیادت کا فقدان ہے، ن لیگ والےچاہتےہیں پاکستان میں رائے ونڈ کا قانون نافذ کیا جائے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا پانامہ رانی نائب صدر کا عہدہ نہیں رکھ سکتیں، زبردستی کی ٹیسٹ ٹیوب لیڈرشپ نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    درخواست میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا بھی مفصل ذکر موجود ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    شاہ محمودقریشی نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کو ہر سطح اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا عدالت سےسزایافتہ کوپارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا ہے، مریم نواز کو سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے، سزا برقرار ہے۔

  • پی ٹی آئی کا مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    لاہور‌‌: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے  کا  فیصلہ کرلیا، شاہ محمودقریشی نے کہا سزایافتہ کوپارٹی عہدہ نہیں دیاجاسکتاہے، مریم نوازکوسزامعطلی کاعارضی ریلیف ملا ہے، سزا برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا سزایافتہ مریم نوازکون لیگ کانائب صدر کیسےبنایاجاسکتاہے۔

    شاہ محمودقریشی نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کو ہر سطح اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا عدالت سےسزایافتہ کوپارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا ہے،مریم نوازکوسزامعطلی کاعارضی ریلیف ملاہے،سزابرقرارہے۔

    شاہ محمودقریشی نے پارٹی رہنماؤں اوروکلاسےمشاورت شروع کردی اور الیکشن کمیشن سےبھی رجوع کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف نے پارٹی عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، مریم نواز نائب صدر مقرر

    اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر مقرر کردیا گیا، مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانا آئین سے مذاق ہے۔

    یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔

    اعلامیے کے مطابق مریم اورنگ زیب سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کی گئیں، رانا ثنا اللہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہوں گے۔