Tag: ن لیگ کو شکست

  • پی پی 168: دوبارہ گنتی میں بھی پی ٹی آئی نے مزید14ووٹ لے لیے،ن لیگ کو شکست

    پی پی 168: دوبارہ گنتی میں بھی پی ٹی آئی نے مزید14ووٹ لے لیے،ن لیگ کو شکست

    لاہور : تحریک انصاف کے امیدوار نے پی پی168میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگی امیدوار کو شکست دے دی، ملک اسد کھوکر نے مزید چودہ ووٹ حاصل کرلیے۔ 

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار کی درخواست پر پی پی 168کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے ا میدوار ملک اسد کھوکر نے مزید چودہ ووٹوں کے اضافے کے ساتھ ن لیگی امیدوار رانا خالد مقبول قادری پر701ووٹوں کی برتری حاصل کر لی۔

    سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خالی کی گئی پنجاب اسمبلی کی نشست 168پرجمعرات کو ضمنی انتخاب کا معرکہ ہوا، پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکر نے ون آن ون مقابلے میں ن لیگ کے امیدوار رانا خالد قادری کو شکست دے دی۔

    ن لیگ کی جانب سے پری پول رگنگ کا راگ الاپا گیا اور فیصلہ چیلنج کر دیا گیا،  ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرنگ آفیسر رحم زادہ نے نتیجہ جاری کر دیا۔

    جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار اسد کھوکھر چودہ ووٹوں کے اضافے کے ساتھ 17571ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار رانا خالد قادری 16870 ووٹ لے کر دوبارہ دوسرے نمبر پر رہے۔

    مزید پڑھیں: ضمنی انتخاب، سعد رفیق کی نشست پی ٹی آئی نے جیت لی

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کہ بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک اسد کھوکھر کی جیت کا جشن منایا۔ واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی یہ نشست خواجہ سعد رفیق نے جیتی تھی، رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انہوں نے صوبائی نشست چھوڑ دی تھی۔

  • جھنگ میں ضمنی انتخاب: سیاسی جماعتوں‌ کو شکست، آزاد امیدوار کامیاب

    جھنگ میں ضمنی انتخاب: سیاسی جماعتوں‌ کو شکست، آزاد امیدوار کامیاب

    جھنگ: پی پی 78 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار حق نواز جھنگوی کے بیٹے مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کامیابی حاصل  کرلی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے انتخاب کے نتائج پر سخت ردعمل دے ڈالا۔

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق مولانا مسرور نواز جھنگوی نے 48 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے اپنے مد مقابل ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو شکست دے دی۔


    یہ بھی پڑھیں: جھنگ کے الیکشن میں‌ راحیل شریف کو ووٹ کاسٹ


    ن لیگ کے امیدوار آزاد ناصر 35ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سرفراز ربانی 33ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

    پی پی 78 میں پولنگ کاعمل نو بجے شروع ہوا جو پانچ بجے تک جاری رہا،حلقہ میں ایک خواجہ سرا سمیت 25 امیدوار وں نے نشست پر الیکشن لڑا، توقع کی جارہی تھی کہ کانٹے کا مقابلہ پی پی اور ن لیگ کے امیدواروں میں ہوگا تاہم آزاد امیدوار نے دونوں کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی

    جھنگ حلقہ پی پی78 میں تحریک انصاف کے شیخ ارفع مجید اور عوامی تحریک کے نسیم قادری کے علاوہ خواجہ سرا محمد عارف عرف بوٹا بھی امیدواروں میں شامل رہے۔

    حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 562 ہے جن میں ایک لاکھ 8ہزار 627 مرد اور 97ہزار 935 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    صوبائی اسمبلی کی اس نشست حلقہ پی پی78میں 171 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے اور تمام کو حساس قرار دیا گیا جبکہ سیکیورٹی کےلیے پاک فوج،رینجرز کے 711 اہلکاروں کے علاوہ پولیس کے دوہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے۔

    واضح رہے کہ پی پی 78کی یہ نشست سابقہ ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    نیشنل ایکشن پلان دفن ہوگیا، بلاول کا شکست پر رد عمل

    انتخاب کے نتائج کے بعد حق نواز جھنگوی کے بیٹے کی برتری سامنے آنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن اور نیشنل ایکشن پلان پر سوالات کھڑے کر دیے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دفن ہوگیا۔ نیپ ناکام لیگ کا ایکشن پلان ہے۔ انہوں نے گو نواز گو کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔

    بلاول نے وزارت داخلہ کو گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اہلیت پر بھی سوال کھڑے کردیے۔