Tag: ن لیگ کی حکومت

  • ن لیگ کی حکومت نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

    ن لیگ کی حکومت نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی حکومت نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اورپناہ گاہیں بندکرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف نے واضح کیا عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رہے گا، اسے مزید توسیع دی جائےگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کوتعلیم کاذریعہ بنانےکافیصلہ کیا، عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا، اسے مزید بہتر بنائیں گے ، یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے ، منتخب وزیراعظم عوام کا دکھ ، درد اور احساس رکھتا ہے، آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو خدمت کا جذبہ رکھتا ہے اور جو سلامتی ایشوز کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرتا۔

  • ن لیگ کی حکومت ، ساڑھے 4سال میں 136 ارب روپے کی بجلی چوری

    ن لیگ کی حکومت ، ساڑھے 4سال میں 136 ارب روپے کی بجلی چوری

    اسلام آباد : توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے دعوے مگرحقائق کچھ اور ہی ہیں، ن لیگ کے ساڑھے چارسالہ دور میں ایک سو چھتیس ارب روپے کی بجلی چوری ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی حکومت کے ساڑھے چار سال توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے دعوے سب دھرے کے دھرے رہ گئے ، ساڑھے چار برسوں میں ایک سو چھتیس ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی۔

    سال 2013 – 2014 میں 16ہزار3 سو پچیس یونٹ چوری اور دیگر نقصانات کی نذرہوئے، سال 2015 – 2014 میں16 ہزار744 یونٹس ضائع ہوئے۔ جبکہ سال 2016 – 2015 میں 18ارب 74 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوئی۔

    سال 2017 کے دوران بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے 19 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی بجلی چوری ہوئی اور کمپنیوں نے 17 ہزار8 سو 33 یونٹ ضائع کیے۔

    سب سے زیادہ لائن لاسسز اور چوری حیسکو اور سیپکو کے سسٹم میں ہوئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔