Tag: ن لیگ کے جلسے

  • ن لیگ کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ،  ویڈیو سامنے آگئی

    ن لیگ کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ، ویڈیو سامنے آگئی

    بہاولپور: مسلم لیگ ن کے جلسے کے لیے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا، ڈی سی آفس اہلکار کی بسیں بک کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کیلئے سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال کا انکشاف سامنے آیا۔

    موٹروہیکل ایگزامنر ڈپٹی کمشنر آفس کے اہلکاروں کی بسیں بک کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، موٹروہیکل ایگزامنر کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ضلع بھر سے 30بسیں بک کی ہیں ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے سختی سے ہدایت ہے کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے بسوں کی بکنگ بروقت کی جائے۔

    موٹروہیکل ایگزامنر کا کہنا تھا کہ چار بجے ڈیوٹی ختم ہوجاتی ہے لیکن افسران کے حکم پر رات گئے تک انتظامات میں لگے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر مقیم ہیں، وہ گزشتہ روز سعودی عرب سے دبئی پہنچے تھے، حسین نواز اورحسنین ڈار بھی ان کے ساتھ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کل دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچیں گے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔