Tag: ن لیگ

  • ن لیگ کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ پر تحفظات کا اظہار

    ن لیگ کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ پر تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن میں بھی نوازشریف کے بیانیے پر تحفظات سامنے آگئے، ن لیگ کے اراکین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے سے اداروں میں تصادم بڑھ رہا ہے، شہباز شریف نواز شریف تک ہمارے تحفظات پہنچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 100 سے زائد اراکین نے شرکت کی جبکہ چوہدری نثار بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان اور چیئرمین نیب کی جانب سے جاری نواز شریف کی مبینہ طور پر بھارت رقوم منتقلی سے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

    ن لیگ کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اراکین نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیے سے اداروں میں تصادم بڑھ رہا ہے، بھارتی حکام کلبھوشن کا الزام اپنے اداروں کو نہیں دیتے، ہم اپنے اداروں پر کیوں الزام لگا رہے ہیں۔

    ن لیگی اراکین نے شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ ان کے تحفظات نواز شریف تک پہنچائیں۔

    ارکان نے ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے انٹرویو پر شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت،ملکی امورکےاقدامات مشکلات کاسبب بن رہے ہیں، جس پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جس نے نواز شریف کا انٹرویو کرایا اس نے زیادتی کی۔

    اجلاس میں اراکین نے شہباز شریف کو پارٹی معاملات خود سنبھالے کا مشورہ بھی دیا، اسی دوران ارکان نے سوال کیا چوہدری نثار پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ تو شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی رہنما ہیں، چوہدری نثار پارٹی میں ہیں اور رہیں گے۔

    شہبازشریف نے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ نوازشریف کے بیانیہ میں وقت کے ساتھ نرمی آئے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شہبازشریف کو لیگی اراکین کے مطالبے پر مدعو کیا گیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا،  اجلاس میں نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دی جبکہ فاٹا انضمام سےمتعلق آئینی ترمیم کے بل پر ارکان کو اعتماد میں لیا  گیا اور ارکان کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہرلیگی کارکن کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    ہرلیگی کارکن کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہی، چوہدری نثار نے کہا کہ پہلے ختم نبوت قانون کا مسئلہ بنا اور اب پارٹی پر ملک دشمنی کےالزامات لگ رہے ہیں۔

    ن لیگ کی حکومت میں اٹھنے والے مسائل انتہائی تشویشناک ہیں، اب ہر لیگی کارکن نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ ہے۔

    چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہوتا ہے، محاذ آرائی سے صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی شدید نقصان کا اندیشہ ہے، موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں رکاوٹ بنی‘ چوہدری نثار

    واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان مخالف بیان اور اس پربھارت کی طرف سے ردعمل پرچوہدری نثارعلی خان نے کہا تھاکہ بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں رکاوٹ بنی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آخر نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا: شہباز شریف

    آخر نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا: شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی ہے، کسی کو رعایت نہیں دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بعض لوگ جھوٹ اورالزامات سے زہرگھول رہے ہیں، بدعنوانی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ اگر پورے پاکستان میں نیب کا سورج چمک رہا ہے، تو بہت اچھی بات ہے، آصف زرداری کے نیب میں اربوں کے کیسز پڑے ہیں، نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا، زرداری غریب عوام کا پیسہ ملک سے باہر لے گئے، نیب واپس لائے عوام جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے گی۔

    انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کئی میگا منصوبےمکمل کئے، یہ سلسلہ جاری رہے گا، جذبہ خیرسگالی پر سندھ کو 77 ارب سے زائد کے وسائل دیے ہیں.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جلد اندرون سندھ دوروں کا آغاز کروں گا، ن لیگ بھرپور انتخابی مہم چلائے گی، کارکردگی کی بنیاد پرعوام ووٹ دیں گے، انتخابات کے بعد پھر حکومت بنائیں‌ گے.

    صدرمسلم لیگ ن نے گرومانگٹ روڈ پر جدید میڈیکل اسٹور ڈیپو کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو میڈیکل اسٹورڈیپو سے متعلق بریفنگ دی گئی کہ ڈیپو 20 کروڑ روپے لاگت سے بنایا گیا ہے.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ادویات اسٹور کرنے کا جدید نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، ادویات رکھنے کے لئے عالمی معیارکومدنظر رکھا گیا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب صرف پنجاب میں کارروائی کر رہی ہے، اس پر آج ادارے کی جانب سے شدید ردعمل آیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم امتیازی سلوک پر یقین نہیں‌ رکھتے، نیب کا سورج پورے ملک میں‌ چمک رہا ہے.


    نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں، پورے ملک میں چمک رہا ہے: چیئرمین نیب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ

    جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا کریڈٹ رینجرزاورسندھ پولیس کوجاتا ہے، اس میں‌ ن لیگ کا کوئی حصہ نہیں.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ن لیگ کا حصہ نہیں ہے، بانی ایم کیوایم اور ان کے درمیان اتحاد تھا.

    [bs-quote quote=” کراچی آپریشن میں ن لیگ کا حصہ نہیں ہے، بانی ایم کیوایم اور ان کے درمیان اتحاد تھا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”قمر زمان کائرہ”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں، انتہا پسندوں سے کبھی نہیں ڈری، باجوڑاوروزیرستان آپریشن ہمارے دور میں شروع ہوئے، دہشت گردوں سےکوئی خوفزدہ تھا تووہ ن لیگ تھی.

    قمرزمان کائرہ جب ہم پر حملے ہورہے تھے ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی، میاں برادران طالبان سے التجا کرتے تھے کہ پنجاب نہ آنا.

    انھوں نے کہا کہپیپلزپارٹی نے سوات میں آپریشن کیا، عمران خان تو طالبان کو پشاور میں دفترکھول کردینا چاہتے تھے.

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پیشیاں کرپشن کی وجہ سے بھگت رہےہیں، میموگیٹ اسکینڈل میں کس کےکہنے پرنوازشریف نے کالا کوٹ پہنا، یہ حقائق مسخ نہیں‌ کرسکتے.

    یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت عوامی نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا، جس میں‌ انھوں نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف میرا ہی احتساب ہورہا ہے۔


    امریکی صدر کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے‘ نوازشریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

    آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں، نیب صرف نوازشریف کو پکڑتی ہے، جس نے 62 ارب کا سی پیک دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور زرداری تمھاری باری کبھی نہیں آئے گی، اب اس کو باری ملے گی جو قوم کی خدمت کرے گا.

    [bs-quote quote=” مر جائیں گے لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عابد شیر علی”][/bs-quote]

    عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز 60 سےزائد پیشیاں بھگت چکے ہیں، مگر ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو کسی نے نہیں پکڑا.

    وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےعمران خان کی طرح جھوٹے 300 ڈیم نہیں بنائے، نواز شریف نے خیبر پختو نخواہ کا ہیلی کاپٹر مفت میں استعمال نہیں کیا، مر جائیں گے لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ راجا ریاض کو لے کر جیت جائیں گے، لوٹے کیا نیا پاکستان بنائیں گے، زرداری دور میں حج سے لے کر رینٹل پاور تک اسکینڈل بنے.

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ خون بہتا تھا، ہم نے شہر میں امن قائم کیا، مشرف نے ایک کال پر ملک کا سودا کیا، زرداری نے ملک لوٹا، نیب صرف نوازشریف کو پکڑتی ہے، جس نے سی پیک دیا، اب یہ لڑائی اقتدارکی نہیں، بلکہ پاکستان کی ہے، جیت عوام کی ہوگی.


    لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • اصول والا سینیٹ میں وصول والابن گیا، نیازی، زرداری کو نودو گیارہ کردیں گے: شہباز شریف

    اصول والا سینیٹ میں وصول والابن گیا، نیازی، زرداری کو نودو گیارہ کردیں گے: شہباز شریف

    مردان: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں الزام لگاتے ہیں، انھیں صرف دھرنے دینے کا شوق ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں جنگلا بس نہیں بناؤں گا، اسپتال بناؤں گا، مگر وہ آج خود پشاورمیں میٹرو منصوبہ بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے باغوں کے شہرپشاورکو برباد کر دیا، ہم نے 11ماہ میں میٹروبس منصوبہ مکمل کرلیا تھا۔

    [bs-quote quote=”اگر مجھے موقع ملا، تو خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا، کے پی کے کو پنجاب، پشاور کو لاہور بنادوں گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”صدر مسلم لیگ ن”][/bs-quote]

    انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلین درخت تو نہیں لگے، جھوٹ کےعالمی ریکارڈ قائم ضرور ہوئے، پنجاب میں اپنے پیسوں سےبجلی کے نئے منصوبے لگائے ہیں، عمران خان نے صوبے میں کون سے بجلی کے منصوبے لگائے؟

    کے پی کے میں ن لیگ کوموقع ملا تو صوبے کی حالت بدل دیں گے، نیازی اورزرداری کو نودو گیارہ کردیں گے، خیبر پختونخواہ میں ہزاروں میگاواٹ بجلی بن سکتی تھی، نیازی خان نے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی.

    شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار بطورصدر ن لیگ آپ کے پاس آیا ہوں،  پنجاب آپ کا ہےاور خیبر پختونخواہ میرا ہے، نیازی خان نے کے پی کے میں کوئی کام نہیں کیا. اصول والا سینیٹ الیکشن میں وصول والابن گیا، کے پی کے کو کھا پی کے یہ لاہورآتے ہیں، پشاور میں ڈینگی تباہی مچاتا رہا، نیازی خان پہاڑوں میں آرام کرتے رہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا، تو خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا، کے پی کے کو پنجاب، پشاور کو لاہور بنادوں گا.

    انھوں نے نوازشریف پاکستان میں سی پیک لے کرآیا، ملک سےاندھیروں کاخاتمہ کیا، جو کام ہم نے پنجاب میں کیے، وہ اب خیبرپختونخواہ میں کریں گے.


    زرداری نے کراچی کو کرچی اورنیازی نے پشاور کوقصہ خوانی بازار میں تبدیل کردیا، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اس حد تک بھی دشمنی نہیں کرنی چاہیے کہ ایک شخص کو گھیر لیا جائے: نواز شریف

    اس حد تک بھی دشمنی نہیں کرنی چاہیے کہ ایک شخص کو گھیر لیا جائے: نواز شریف

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کے پاس اوربھی بہت سے کیسز ہیں، لیکن یہ سب کیسز چھوڑ کر ہمارے خاندان کے پیچھے پڑ گئے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج تک نیب میں میری طرح کا کوئی مقدمہ نہیں آیا، میرا کیس نہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہے، نہ ہی کرپشن کا، بطوروزیراعظم میرے ادوار میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں.

    [bs-quote quote=”کیا وجہ ہے کہ آج تک کسی پاکستانی وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی، بھارت میں حکومت اور وزیراعظم اپنی مدت پوری کرتے ہیں” style=”style-2″ align=”center” author_name=”میاں نواز شریف”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ والد صاحب نے جائیداد کیسے بنائی، بھٹو دور میں تمام فیکٹریوں کو تحویل میں لے لیا گیا، فیکٹریوں کو نیشنلائز کیا گیا تو بدلے میں ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا.

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج یہ سب چھوڑ کرہمارے خاندان کی جائیداد کنگھالنے میں لگ گئے، جلاوطنی گزاری، جیل میں ڈالا گیا لیکن پھربھی خاموش رہا، میں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا، ہم نےعدلیہ کے لئےلانگ مارچ کیا اورعدلیہ بحال بھی ہوئی.

    انھوں‌ نے کہا کہ دشمنی اس حد تک نہیں کرنی چاہیے کہ ایک شخص کو گھیرا لیا جائے، میں بھی ایک انسان ہوں، ہرمرتبہ عجب قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں، بیگم کی عیادت کے لئے میرا لندن جانا ضروری تھا، عدالت سے استثنیٰ مانگا، جو نہیں ملا اور میں واپس آگیا.

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آج تک کسی پاکستانی وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی، بھارت میں حکومت اور وزیراعظم اپنی مدت پوری کرتے ہیں، مگر پاکستان میں اُسے پھانسی پر چڑھا دیا جاتا ہے، جیل میں ڈال دیا جاتا ہے یا نااہل کر دیا جاتا ہے.

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد تین افراد کو بھاری تعداد میں ووٹ پڑے، ذوالفقار بھٹو، بے نظیر اور تیسرا میں، بدقسمتی سے جب جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، تواس کاراستہ روکا جاتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ مجھ پرنیب کاایک نیا مقدمہ تیارہورہا ہے، الزام یہ ہے کہ رائےونڈ میں سڑک چوڑی کردی ہے، دکھ ہوتا ہے کہ میں نے ملک کوکیا بنا دیا اور میرے ساتھ کیا ہوا، وجہ تلاش کرنی چاہیے کہ دنیا پاکستان سے کیوں باہر جارہی ہے، ڈالر کہاں جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل گررہی ہے، عوام کا مستقبل سنوارنے کے لئے میدان عمل میں نکلنا پڑتا ہے، ہمیں ڈرنا نہیں ہے، جدوجہد جاری رکھنی ہے.


    نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس، عوامی رابطہ مہم مؤثربنانے اور ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی

    لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ کرنا ہے، تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کہ لاہور نے پہلے بھی عمران خان کو رد کیا اس بار بھی مایوس ہوکر نکلیں گے.

    [bs-quote quote=” لاہور نے پہلے بھی عمران خان کو رد کیا اس بار بھی مایوس ہوکر نکلیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عابد شیر علی”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ یہ پورے پاکستان سے لوگ لاہور لا کر کہیں گے کہ پہاڑ گرالیا، جلسہ کرنا ہے، تو لاہور ہی سے لوگ لائیں.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر ایکشن نہیں لیا جاتا، ڈاکٹر عاصم، شرجیل میمن، ایان علی کو بیرون ملک جانے دیا گیا۔

    وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ سب چور ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ آج ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ پر احتجاج نہیں ہو رہا، کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار نیپرا اور کے الیٹرک ہیں.

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ کراچی کو وزیر اعظم کی ہدایت پر اضافی گیس دلوائی، وزیر اعلیٰ سندھ  کو کہہ دیا ہے کہ 15 دن میں معاملات ٹھیک کریں، اب کراچی میں بجلی کا بحران ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی.


    :نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی عابد شیر علی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • آمدن سے زائد اثاثے: شہباز شریف کے داماد کی نیب میں پیشی

    آمدن سے زائد اثاثے: شہباز شریف کے داماد کی نیب میں پیشی

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نے نیب کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران آج نیب کے سامنے پیش ہوئے، جہاں انھوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا.

    پیشی کے دوران نیب لاہور کی انویسٹی گیشن ٹیم نے علی عمران سے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی، علی عمران یوسف کو آمدنی سے زائد اثاثے، صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل اور پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی میں بے ضابطگی کی تحقیقات کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا تھا.

    نیب ٹیم نے پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی اسکینڈل میں گرفتار ملزم اکرام نوید کے انکشافات سے متعلق بھی علی عمران سے تفتیش کی.

    یاد رہے کہ صاف پانی کمپنی سے کروڑوں روپے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کے داماد کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے تھے، نیب ٹیم نے اس معاملے میں‌ بھی پوچھ گچھ کی، پیشی کے دوران ایل ڈی اے ریکارڈ کے مطابق پوش علاقے میں ٹاور کی ملکیت سے متعلق بھی عمران علی سے تفتیش کی گئی.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران سے انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش دو گھنٹے جاری رہی، علی عمران نے بیان ریکارڈ کرایا اور متعلقہ دستاویز جمع کروائیں.

    یاد رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے خلاف نیب میں‌ مختلف کیسز میں‌ تحقیقات جاری ہیں. نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں.


    اسحاق ڈار8مئی کو ذاتی حیثیت میں لازمی پیش ہو جائیں، سپریم کورٹ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  •  نواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے: مولابخش چانڈیو

     نواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے: مولابخش چانڈیو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ  نوازشریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حالیہ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف کا مسئلہ ذاتی اقتدار ہے، انھوں نے ووٹ کی بے توقیری کا ذکرکیا، مگر اپنا منفی کردار بھول گئے.

    [bs-quote quote=”سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا تھا، محلات میں بیٹھ کر فیصلے کرتے رہے، انھوں‌ نے جمہوری عمل کو خاندانی اقتدار میں بدل دیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مولانا بخش چانڈیو”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ نواز شریف 35 سال تک اپنی جمہوریت مخالف سازشوں پرمعافی مانگیں، نوازشریف نے ہر وزیراعظم کے خلاف سازش کی، وہ اپنے کردار پر پشیمانی کا اظہار کرتے، تب شاید یہ لگتا کہ انھیں‌ پچھتاوا ہے.

    سینیٹرمولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف جتنی چاہے تقریریں کریں، کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، نوازشریف کی زبان سےووٹ کوعزت دوکی بات اچھی نہیں لگتی.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف پارلیمنٹ کوعزت دیتے، تو ملک اس حال سے نہ گزر رہا ہوتا، آئین عملی معطل رکھ کر نوازشریف نے صوبوں کے حقوق غصب کئے.

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا تھا، محلات میں بیٹھ کر فیصلے کرتے رہے، انھوں‌ نے جمہوری عمل کو خاندانی اقتدار میں بدل دیا.

    یاد رہے کہ آج ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ووٹ کی عزت بحال نہ ہوئی توملک خدانخواستہ اسی طرح مسائل میں گھرا رہے گا، میرے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، اس سے یہی لگتا ہے کہ ووٹ کو عزت نہیں دی جائے گی۔


    ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہےجن کی سوچ غلامانہ ہے‘ نوازشریف