Tag: ن لیگ

  • آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں، نقصان ہوگا: چوہدری نثار

    آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں، نقصان ہوگا: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سیدھی اور کھری بات کرنے کا عادی ہوں، آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا مؤقف درست نہیں، اس کا نقصان ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں اپنے حلقے میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں‌ ہمیشہ سچی بات کرتا ہے، سب کو چاہیے کہ قانون کا احترام کریں، قانون شکنی قانون اور ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔

    اداروں سے تصادم کی پالیسی نقصان دہ ہے، چوہدری نثار

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی میری اہلیت کے خلاف بات نہیں کرسکتا، 1985 سے آج تک ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی، پارٹی کا واحد رہنما ہوں، جو پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی: چوہدری نثارکےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور میں کئی پیش کشیں ہوئیں، مگر ثابت قدم رہا، بچہ نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلے کرتا ہوں، پارٹی میں بھی ہوں اور اپنے موقف پر بھی قائم ہوں اور برملا کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج ملک میں‌ رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں۔ قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، سب کو چاہیے قانون کا احترام کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ن لیگ کا غلام نہیں، چالیس ارکان تحریک عدم اعتماد کے  ساتھ ہیں: سرفراز بگٹی

    ن لیگ کا غلام نہیں، چالیس ارکان تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ہیں: سرفراز بگٹی

    لاہور: سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک کرپٹ شخص کو عہدے سے ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ اختیار کیا ہے، چالیس سے زائد ارکان تحریک عدم اعتماد کے حمایتی ہیں۔

    یہ بات انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں بات کرتی ہوئے کہی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بڑی جماعتوں نے بلوچستان کو ہمیشہ نظرانداز کیا، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی صرف 14 نشستیں ہیں، سی پیک سے متعلق کمیٹی کا آج تک تعارفی اجلاس ہی نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ثنا اللہ زہری کو یقین ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کامیاب ہوگی، اس لیے ان کی جانب سے حمایتی ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسو نے استعفیٰ دینے کا وعدہ کیا تھا، وہ کل سے لاپتا ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سرفرازبگٹی کی وزیرداخلہ کے عہدے سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

    انھوں نے کہا کہ میں ن لیگ کاحصہ ضرور ہوں، غلام نہیں، پارٹی میں جمہوریت ہے، میں اختلاف سامنے رکھ سکتا ہوں، بہت سےدیگرارکان نے ووٹنگ کےدن ساتھ دینےکا یقین دلایا ہے، محمودخان اچکزئی سےاصولی اختلاف رکھتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وزیراعلیٰ کو کہتے رہے کہ آپ کاجھکاؤایک مخصوص جماعت کی طرف ہے، انھوں نے صرف ایک ضلع پر توجہ دی۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی وزیراعلیٰ بننے کے لئے کوششیں نہیں کیں، میری حکومت بنی تو شاید میں وزارت ہی نہیں لوں، جے یو آئی نے واضح کر دیا کہ موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے میری سیکیورٹی واپس لے لی ہے، حالاں کہ میں کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پر ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ، پیپلز پارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس، نواز شریف اور زرداری سے8جنوری تک جواب طلب

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس، نواز شریف اور زرداری سے8جنوری تک جواب طلب

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے سربراہان کو نوٹسز جاری کرتےہوئے نواز شریف اور آصف زرداری سے آٹھ جنوری تک جوب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیخلاف دائر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔

    مسلم لیگ کی جانب سے ایڈوکیٹ جہانگیر جدون نےوکالت نامہ جمع کرا دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ کی مصروفیت کے باعث ان کے جونئیر وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے درخواست گزار فرخ حبیب سے پوچھا کہ آپ نے فارن فنڈنگ پر دودرخواستیں جمع کروائی ہیں کیا آپ سکیشن پندرہ کے تحت درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

    تحریک انصاف کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے چئیرمین آصف زرداری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آٹھ جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

    کیس کی سماعت بھی آٹھ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔۔

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دینگے، درخواست گزار فرخ حبیب

    بمیڈیا سے گفتگو میں درخواست گزار فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کے فنڈز ن لیگ کو آئے لگتا ہے ن لیگ نے گوالمنڈی کے منشی سے پارٹی آڈٹ کروایا، اب ان کو جوابات جمع کروانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دینگے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگنز کے حوالے سے کیسز دائر کئے تھے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان دونوں بڑی جماعتوں نے بیرون ملک ممنوعہ ذرائع سے بھاری رقوم حاصل کیں اور کاغذات نامزدگی میں ان ذرائع کو بھی خفیہ رکھا گیا۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیئے


    درخواست میں کہا گیا تھا کہ دونوں جماعتوں کی جمع کروائی گئی تمام اکاونٹ تفصیلات میں سقم ہیں، فارن فنڈنگ دونوں پارٹیوں کو بھی ہورہی ہے لہذا الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی چھپائی گئی تفصیلات کی جانچ پڑتال کرے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس زیر سماعت ہے ، حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں اپنی آف شور کمپنی ‘نیازی سروسز لمیٹڈ’ سے متعلق معلومات نہ دے کر انکم ٹیکس آرڈیننس 1979 کی خلاف ورزی کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، مشاہد اللہ خان

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد : نون لیگ کے مرکزی رہنما سینٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا پھر بھی اس پرعملدرآمد کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا بل تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے منظور ہوا ہے، اس فیصلے کی رو سے نوازشریف پر کسی سیاسی جماعت کارکن بننے پر پابندی نہیں، نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا پھر بھی اس پرعملدرآمد کیا ہے۔

    مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ میرے قریب کوئی بھی شخص آرٹیکل62،63پر پورانہیں اترتا، خاص طور پر عمران خان تو62،63پربالکل بھی پورا نہیں اترتے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سال 2018میں پورے ملک سے ن لیگ کامیابی حاصل کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی باتیں غلط ثابت ہوئیں کہ نواز شریف لندن سے کام کرینگے۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی، مشاہد اللہ خان


    مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب سے مقبول لیڈر ہیں،ان سے ناانصافی ہوئی ،وطن کیلیے وہ اپنا کردار اداکریں گے، ان پرجھوٹے مقدمات مشرف دورمیں بھی چل چکے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لوئر دیر:‌گاڑی پر فائرنگ، ن لیگی رہنما سمیت 3 جاں بحق

    لوئر دیر:‌گاڑی پر فائرنگ، ن لیگی رہنما سمیت 3 جاں بحق

    لوئی دیر: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث لیگی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی اور فورا ہی موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے باعث تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    (خبر اپ ڈیٹ کردی جائے گی)

  • نواز شریف نااہل: ن لیگ کے کارکن سراپا احتجاج

    نواز شریف نااہل: ن لیگ کے کارکن سراپا احتجاج

    اسلام آباد: پاناما کیس کا تاریخ ساز فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نااہل ہوئے تو مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا۔ مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد ن لیگی کارکنان آپے سے باہر ہو گئے اور عدالتی فیصلے کا احترام کرنے کے بجائے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لیگی کارکنان نواز شریف کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

    !مزید پڑھیں: پکی گوٹ پٹ گئی

    ملتان میں بھی ن لیگی کارکنوں کی احتجاجی ریلیاں نکل آئیں۔ سیاہ جھنڈے اٹھائے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھے کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

    فیروز والا میں بھی سینکڑوں لیگی کارکنوں نے احتجاج جس میں خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔ احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

    لیگی متوالوں نے گوجرانوالہ میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا۔ جناح روڈ پر احتجاج کرتے مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔


  • حکومت ختم ہوگی تو لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوچکی ہوگی، خواجہ آصف

    حکومت ختم ہوگی تو لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوچکی ہوگی، خواجہ آصف

    جھنگ:وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم لمبے چوڑے دعوے نہیں کرتے،کام کرتے ہیں، پاکستان کو جلد اندھیروں سے نکال دیں گے، 2018ء میں حکومت ختم ہوگی تو لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوچکی ہوگی۔

    جھنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، اقتدار سنبھالا تو بجلی کی پیداوار 13 ہزار میگا واٹ کے قریب تھی اور اب بجلی کی پیداوار 19 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچادی ہے جسے جلد 20 ہزار میگا واٹ تک پہنچادیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم لمبے چوڑے دعوے نہیں کرتے،کام کرتے ہیں، پاکستان کو جلد اندھیروں سے نکال دیں گے،سال 2018 میں عوام میں جائیں گے تو لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں پورٹ قاسم پروجیکٹ بھی کام شروع کردےگا،سی تھری منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، پلانٹس اپ گریڈ ہورہے ہیں،ٹرانسمیشن لائن بھی بہتر ہورہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مخالفین کو خطرہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تو وہ کیا کریں گے؟ پاکستان کو روشن مستقبل دینے کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔

  • ن لیگ اورموٹو گینگ جےآئی ٹی کی تشکیل پرجشن جلدبھول گئے‘ عمران خان

    ن لیگ اورموٹو گینگ جےآئی ٹی کی تشکیل پرجشن جلدبھول گئے‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناہےکہ جےآئی ٹی قابومیں نہیں آرہی توبدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ ن لیگ اورموٹو گینگ جےآئی ٹی کی تشکیل پر جشن جلدبھول گئے۔

    عمران خان نےکہاکہ جے آئی ٹی بننےپر انہوں نےفتح کےنشان بنائے،مٹھائیاں تقسیم کیں،لیکن اب جےآئی ٹی قابومیں نہیں آرہی توبدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاتھا کہ جمہوریت کو خطرے میں اُن کرپٹ لوگوں نے ڈالا ہے جو سیاست میں رشوت اور جوڑ توڑ کے بانی ہیں۔


    پانامالیکس کوکسی نےسنجیدہ نہیں لیا‘ صرف پاکستان میں سنجیدہ لیاگیا‘ سعدرفیق


    یاد رہےکہ اس سےقبل گزشتہ روز وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا مہذب ممالک میں پانامالیکس پرکچھ کیوں نہیں ہوا،پانامالیکس کاہدف پاکستان تھامنتخب وزیراعظم کوکٹہرےمیں کھڑاکیاگیا۔


    شریفوں کو بچانے کےلیے ریکارڈ میں ردوبدل انصاف کی راہ میں مداخلت ہے‘ عمران خان


    واضح رہےکہ تین روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کوبچانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کی رپورٹس آرہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف خواتین اور مریم اورنگزیب میں تکرار

    سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف خواتین اور مریم اورنگزیب میں تکرار

    اسلام آباد: روسٹرم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ میں سپریم کورٹ کے باہر پھر شدید جھڑپ ہوگئی۔ تحریک انصاف کی خواتین اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آپس میں الجھ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی پر عملدر آمد سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد جب میڈیا ٹاک کی باری آئی تو مخالف پارٹی کی خواتین ایک دوسرے سے الجھ پڑیں۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی طویل میڈیا ٹاک پر تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان تکرار ہوگئی۔

    انہوں نے ڈائس لینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ ایک گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ آپ کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔

    عظمیٰ کاردار نے کہا کہ کوئی آپ کو سننا نہیں چاہتا۔ بعد ازاں تحریک انصاف کی خواتین نے نعرہ بازی بھی شروع کردی اور بس کریں، ڈائس ہمارا ہے ہمارا ہے کے نعرے لگائے۔

    بعد ازاں مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی خواتین کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بلوہ پارٹی ہے جو صرف اپنی مرضی کی بات سنناچاہتی ہے۔ ان کو اونچی آواز میں بات کر کے اپنی بات منوانےکی عادت ہے۔ حملہ اور ہراساں کر کے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جا سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس پارٹی کے بلوؤں کا نوٹس لے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناماجےآئی ٹی ن لیگ کاالیکشن سیل ہے‘ڈاکٹرطاہرالقادری

    پاناماجےآئی ٹی ن لیگ کاالیکشن سیل ہے‘ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناہےحسین نوازکی تصویرایک ڈرامہ ہے،انہوں نےکہاکہ تصویرخودبناکرلیک کی گئی اورخودہی تبصرےکررہےہیں۔

    تفصیلات کےمطابق لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ پاناما کیس میں بنائی جانے والی جے آئی ٹی ن لیگ کے2018 کا الیکشن سیل ہے۔

    جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ وہ سب ڈرامہ تھا،یہ تصویر حکومت نے خود لیک کروائی تھی۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نےکہاکہ ماڈل ٹاؤن میں جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں قصاص دیا جائے۔انہوں نےکہاکہ انصاف اور قصاص کے حصول کےلیے آخری سانس تک لڑیں گے۔

    عوامی تحریک کےسربراہ نے کہا کہ جب عوام تبدیلی کےلیے اٹھ کھڑے ہوں تو تبدیلی آجائے گی،ہم نے غریبوں کے خون کی حفاظت کی قسم کھائی ہے اور اسے پورا کریں گے۔

    طاہر القادری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے 2013 کے انتخابات سے قبل جو کہا تھا وہی ہوا۔

    واضح رہےکہ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے ملک کے مختلف سیاستدانوں سے ہمارے رابطے ہیں جن کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔