Tag: ن لیگ

  • نواز لیگ کے سابق ایم این اے نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

    نواز لیگ کے سابق ایم این اے نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

    لاہور : ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی اختر کانجو نے این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان انہوں نے جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔

    جہانگیر خان ترین کا اختر کانجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اختر کانجو دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ضمنی الیکشن میں وہ میری حمایت کررہے ہیں ان کی حمایت سے فیصلہ یقینا ہمارے حق میں ہوگا۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ کواین اے 154 کے الیکشن میں ہار نظر آرہی ہے اور الیکشن سے فرار چاہتی ہے اور عدالتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے میں کہتا ہوں کہ وہ میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں لودھراں کے عوام انہیں زبردست شکست دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تینوں ضمنی الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے اختر کانجو نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے نامناسب رویے کے باعث دوستوں سے صلاح مشورے کے بعد غیر مشروط طور پر جہانگیر ترین کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ نہیں رہے بلکہ پورے گروپ سمیت حمایت کریں گے، اختر کانجو کیساتھ ن لیگ کے سابق ایم پی اے طاہر ملیزئی، ن لیگ کے سابق ایم این اے قاسم ملیزئی، ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈرز زوار وڑائچ اور محمود نواز جوئیہ نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

  • این اے 122 میں ن لیگ کی وکٹ گرنے والی ہے، عمران خان

    این اے 122 میں ن لیگ کی وکٹ گرنے والی ہے، عمران خان

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے ایک سوبائیس میں ن لیگ کی مڈل اسٹمپ اڑنے والی ہے۔ میرا دل کہہ رہاہے کہ دو ہزار پندرہ تبدیلی کا سال ہے۔

    ان خیالات اظہار انہوں نے ملتان کے اسپورٹس گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،عمران خان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ قوم غریب اور حکمران ٹولہ امیر ہو رہا ہے۔

    انیس سو ستر سے آج تک یہ جماعتیں اپنی اپنی باریاں لے رہے ہیں، اور اب انہوں نے اپنے بچوں کو تیار کر لیا ہے، ملتان کے شہری حکومت کو بتا دیں کہ اس نے عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موٹر ویز، انڈر پاسز، فلائی اوورز اور سڑکیں بنانے سے قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ کیا پاکستان میں میڑو بسوں کی ضرورت تھی یا تعلیم اور صحت کی سہولیات کی؟۔ قوم اس وقت ترقی کرتی جب عوام اور تعلیم پر پیسہ خرچ کیا جائے۔

    پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں لیکن حکمران کبھی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ میٹرو بس، انڈر پاسز اور سڑکیں بنانے سے ہی انھیں کمیشن ملتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں کوئی میرٹ سسٹم نہیں ہے۔ کراچی میں پولیس کو سیاسی کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس بھی صرف شریفوں کی فورس بن چکی ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کی پولیس ہماری پالیسیوں کی وجہ سے مثالی بن گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پچھلے ایک سال میں 60 فیصد جرائم پر قابو پایا جا چکا ہے۔

    وہاں عام عوام کو انصاف کی فراہمی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عوام اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے تب تک ان کو اپنے جائز حقوق نہیں ملیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں عوام کی قدر ہو، انہوں نے کہا کہ یہ دو نظریات اور دو سوچوں کا مقابلہ ہے۔  انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکمرانوں کے وعدوں کے باوجود ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکا ہے؟

    عوام آج بھی کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملتان کے شہری ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ سے ثابت کریں کہ وہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک ضمنی الیکشن کیلئے جلسہ کرنے نہیں آیا بلکہ ملتان کے عوام کو جگانے آیا ہوں۔

  • ن لیگ نے پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے

    ن لیگ نے پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کردیا، پیپلز پارٹی نے بھی کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

    انتخابات دوہزار تیرہ میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے جاری کردہ سوالنامے پر مسلم لیگ ن نے جواب جمع کرادیا اور پی ٹی آئی کے دھاندلی سے متعلق الزامات مسترد کردیئے۔

    ن لیگ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ منظم دھاندلی کے الزام پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے، الزام ثابت کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ضابطہ فوجداری کے تحت شواہد فراہم کرنا ہونگے، ہر حلقے میں اٹھاون ہزار ووٹوں کا فرق ہو تب جا کر دھاندلی کا الزام ثابت ہوگا۔

    ن لیگ نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ بشریٰ اعتزاز حلقہ این اے این ایک سو چوبیس اور عمران خان این اے ایک سو بائیس کے ریکارڈ کا معائنہ پہلے ہی کراچکے ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی دھاندلی کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا اور دھاندلی ثابت کرنے کی ذمہ داری کمیشن پر چھوڑ دی ہے، پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے پینسٹھ حلقے کھولنے کی تجویز دی ہے۔

  • بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر: بکھر پی پی اڑتالیس میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے ، ڈی سی او کی جانب سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے نجیب اللہ خا ن نیازی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی اڑتالیس میں صوبائی امیدوار کے چناؤ کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ایک لاکھ ترپن ہزار سے زائد افرد اپنے پسندیدہ امیدوار کوووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ایک سو چوالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ انتخابی معرکے میں سا ت امید وارآمنے سامنے ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ انتخابی سیاست کا آغاز کرنے والی پاکستان عوا می تحریک کے نامزد امیدوار نذرعباس ، آزاد امیدواروں انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان متوقع ہے۔

    ضمنی الیکشن کے پیش نظر حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    بنوں :متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ماروی میمن دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے دھرنادیا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نےواقعے کا نوٹس لے لیا اورمتاثرین کےخلاف مقدمہ خارج کرنےکا حکم دے دیا۔بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کےخلاف مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن اور رکن قومی اسمبلی محمد نذیر خان نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنا دیا۔

    ماروی میمن کا کہناتھا کہ جب تک گرفتار متاثرین کو رہا نہیں کیا جائےگا ان کا دھر نا جاری رہے گا،۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان نے متاثرین ریلیف کیمپ میں ہنگامہ آرائی کا نوٹس لےلیا اور اس کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر ختم کرنےکا حکم دیاہے۔

  • پی پی، جے یو آئی، ن لیگ پر پابندی سے متعلق درخواست قابلِ سماعت قرار

    پی پی، جے یو آئی، ن لیگ پر پابندی سے متعلق درخواست قابلِ سماعت قرار

    لاہور: پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی پر پابندی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

    مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام ف میں پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ان جماعتوں پر پابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی، عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست قابلِ سماعت قرار دے دی ہے۔

    درخواست گذار گوہر نواز سندھو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تینوں جماعتوں نے پارٹی کے اندرانتخابات نہیں کرائے، گوہر نواز سندھو نے عدالت سے پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر تنیوں جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جب تک تینوں جماعتیں پارٹی انتخابات نہ کرائیں انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

  • تھانہ حملہ کیس، شعیب ادریس کی گرفتاری کیلئے2 ٹیمیں لاہور روانہ

    تھانہ حملہ کیس، شعیب ادریس کی گرفتاری کیلئے2 ٹیمیں لاہور روانہ

    لاہور: تھانہ حملہ کیس کے مرکزی ملزم شعیب ادریس کی گرفتاری کےلئے پولیس کی دو ٹیمیں لاہور روانہ ہوگئیں۔

    ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی شیعب ادریس نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق شعیب ادریس نے فیصلہ اعلی سیاسی شخصیات اور سابق ایم پی اے سے ملاقات کے بعد کیا، شعیب ادریس نے گزشتہ روز مشاورت کیلئے اعلیٰ پولیس افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔

    گزشتہ روز کھرڑیانوالہ کے ایم پی اے رانا شعیب کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے لیکن گرفتاری عمل میں نہ آسکی، شعیب ادریس سمیت پچاس افراد کے خلاف تھانہ میں مسلح ساتھیوں سمیت گھس کر پولیس اہلکاروں پرتشدد اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو فرار کروانے کا الزام ہے۔

  • سیاسی نظام بچانے کے لئے پیپلز پارٹی، ن لیگ سرگرداں

    سیاسی نظام بچانے کے لئے پیپلز پارٹی، ن لیگ سرگرداں

    واشنگٹن : پاکستان کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی، ایک طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات جاری ہے تو دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن سے امریکی ریاست ورجینیا میں افطار ڈنر میں ملاقات کریں گے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ جمہوری نظام کو ہر صورت میں سہارا دینے کا عندیہ دیا ہے، طارق فاطمی آج ڈپٹی سیکرٹری خارجہ ہل برن سے ملاقات کریں گے۔

    اسی طرح وزیر اعظم نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گذار کر سعودی حکام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔