Tag: وائبر

  • موبائل فون کی مقبول ترین ایپس صارفین کی معلومات چوری کرتی ہیں

    موبائل فون کی مقبول ترین ایپس صارفین کی معلومات چوری کرتی ہیں

     نیویارک: موبائل فون صارفین کے لئے بری خبر ہے، مقبول ترین موبائل ایپس آپ کے پرائیویٹ اور حساس ڈیٹا پر نظر رکھتی ہیں اور معلومات چوری بھی کرتی ہیں۔

    نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فیس بک، وائبر اور اینٹی وائرس کے علاوہ درجنوں مقبول ترین گیمز بھی صارفین سے ایسی معلومات طلب کرتی ہیں کہ جن تک ان کی رسائی نہیں ہونی چاہیے۔

    یہ ایپس صارفین کی تصاویر، ویڈیوز، میسج، کال کی معلومات، لوکیشن اور یہاں تک کہ مائیکرو فون اور اسپیکر کی آواز بھی ریکارڈ کرسکتی ہیں۔

    پرائیویٹ معلومات تک غیر مناسب اور ضرورت سے زائد رسائی حاصل کرنے والی ایپس میں اینٹی وائرس ایپس سر فہرست ہیں، اس کے بعد وائبر اور فیس بک کا نمبر آتا ہے۔

  • وائبر نفسیاتی مسائل کا بڑا سبب

    وائبر نفسیاتی مسائل کا بڑا سبب

     ایسا لگتا ہے جیسے مستقبل میں لاکھوں افراد موبائل فون پر جدید سوشل میڈیا  وائبر، وی چیٹ، ٹینگو وغیرہ کے استعمال سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجائیں گے، وائبر کے استعمال کے فوائد کے متعدد دلائل ہیں، جن میں دوستوں ،رشتہ داروں اور فیملی سے رابطہ کرنا شامل ہے لیکن یہ سوشل میڈیا نفسیاتی مسائل کا بڑا سبب ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اپنی جدت کے ساتھ ساتھ جدید مشکلات کا باعث بھی بنتی ہے، موبائل فون پر استعمال ہونے والے وائبر اور اس طرح کے دوسرے سوشل میڈیا مشکلات میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا بالخصوص وائبر کا غیرضروری اور بے انتہاء استعمال روح اور بدن پر بہت زیادہ برا اثر ڈالتا ہے، جو لوگ جتنا زیادہ اسے استعمال کریں گے اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں بدبینی اور افسردگی کا شکار ہوجاتے ہیں، اسی طرح یہ لوگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی سے مکمل طور پر ناامید ہوجاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا کا بے انتہاء استعمال کے نقصانات میں افسردگی، ناامیدی بھی ہیں، افسوسناک بات یہ ہے کہ آج کا انسان آن لائن ہونے کے نشے کی سب سے بڑی مصیبت میں مبتلا ہے۔

    بہرحال موبائل فون پر سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کے فوائد سے بھی چشم پوشی نہیں کی جاسکتی لیکن یہ نکتہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے کہ وائبر جیسے سوشل میڈیا سے موقع ومناسبت سے ہی اسفادہ کیا جانا چاہیئے۔

  • وائبر نے نیا فیچر متعارف کروادیا

    وائبر نے نیا فیچر متعارف کروادیا

    نیویارک: مشہور و مقبول سوشل میڈیا ایپ وائبر نے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کے بعد وائبر نے پبلک چیٹ کا بھی آغاز کردیا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین باہم گفتگو کے علاوہ مقبول ترین شخصیات اور موضوعات کے بارے میں بھی فوری طور پر آگاہ ہوسکیں گے۔

    وائبر کے سربراہ تالمون مارکو نے بتایا کہ  پبلک چیٹ کے ذریعے صارفین مختلف موضوعات پر جاری گفتگو کو براہ راست سن سکیں گے اور ان کی پسندیدہ شخصیات اور موضوعات سے متعلق بات چیت، تصاویر اور ویڈیوز بھی انہیں براہ راست دستیاب ہوسکیں گی۔

    اس ایپ میں ایک ہوم سکرین بھی فراہم کی جائے گی، جس پر یہ دیکھا جاسکے گا کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وائبر کے 46 کروڑ صارفین ہیں اور یہ تعداد ٹوئٹر کے صارفین کا دو گنا ہے جبکہ ہر ماہ اس ایپ پر 28 کروڑ سے زائد صارفین ایکٹو رہتے ہیں۔