Tag: وائرل ویڈیو

  • حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اداکارہ حرا مانی نے غصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کر لیا جس کے نتیجے میں وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

    اداکارہ حرا مانی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، ویڈیو مین انہوں نے اپنے بے قابو غصے کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے توڑ دیتی ہوں، لاک ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لیے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیر عجیب ہو جاتی ہو۔

    اداکارہ کی اس گفتگو پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کو غیر ذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا "اسی لیے تعلیم ضروری ہے! آپ کو سیکھنا ہوگا کہ کب چپ رہنا ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا وہ اس خرابی کو ایک عام چیز کیوں بنا رہی ہیں؟ ایک مداح نے لکھا کہ وہ اپنے غصے کے مسائل پر کتنا فخر محسوس کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ ایک بڑے مسئلے کا شکار ہیں میڈم، آپ صحت مند نہیں ہے، ایک مداح نے مزید کہا مجھے بچارے مانی کے لیے دکھ ہو رہا ہے۔’

  • ’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

    ’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کی رمضان شو میں پانی سے متعلق کہی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    جویریہ سعود اس سال نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، وہ اپنے شو میں موسیقی، اداکاری اور کھیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کرتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں ان کے شو میں ایمن خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے کھانا تیار کرنے کی بات پر کہا کہ ہر کسی کے کھانے بنانے میں اس لیے فرق ہوتا ہے، کیوں کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں۔

    اداکارہ ایمن خان نے شو میں گفتگو میں کہا کہ میرے گھر میں کھانا تیار کرنے کے لیے ملازمہ موجود ہے لیکن جب بھی میں کھانا تیار کرتی ہوں تو میرے شوہر منیب بٹ فورا پہچان لیتے ہیں کہ کھانا کس نے بنایا ہے۔

    ان کی بات کے دوران جویریہ سعود نے کہا کہ کھانا بنانے میں اس لیے فرق ہوجاتا ہے، کیوں کہ جس پانی سے ہم کھانا بناتے ہیں، وہ ہماری باتیں سنتا ہے، پھر ہماری باتوں کے مطابق ہی کھانے میں ذائقہ ہوجاتا ہے۔

    جویریہ سعود نے اپنی بات کی دلیل میں کہا کہ جاپانی سائنس دان کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پانی میں جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں بھی سنتا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جاپانی سائنس دان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے الگ الگ قسم کی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔

    جویریہ سعود نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے انہوں نے منفی اور خراب باتیں کی تھیں، اس بوتل کا پانی خراب ہوچکا تھا جبکہ جس بوتل کے سامنے اچھی باتیں کی تھیں، اس کا پانی ویسا ہی تھا۔

    اداکارہ جویریہ نے مزید بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں سنتا ہے اور جس وقت کھانا تیار کرتے وقت جو شخص جیسے جذبات اور الفاظ کہے گا، کھانا بھی اسی طرح ہی بنے گا۔

    جویریہ کی بات پر اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ شاید اسی لیے ہی کہا جاتا ہے کہ ماں کے تیار کردہ کھانے جیسا ذائقہ کسی کا نہیں ہو سکتا۔

  • بیل کے بس میں‌ گھسنے پر افرا تفری مچ گئی، ویڈیو وائرل

    بیل کے بس میں‌ گھسنے پر افرا تفری مچ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں بیل نے بس میں گھس کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے پور میں ٹریفک اس وقت رک گئی جب بیل بس میں داخل ہوا اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جس کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بس سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

    واقعہ رات ساڑھے آٹھ بجے شہر میں ٹوڈی موڈ کراسنگ کے قریب پیش آیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل اپنے سر سے ایک کھڑکی کو توڑتا ہے اور پھر اسے بس میں چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    گھبراہٹ کا شکار ڈرائیور کیبن کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا ہے جس کے بعد وہ اور کنڈکٹر چھلانگ لگا کر وہاں سے رفو چکر ہوجاتے ہیں اور بیل اور ایک کھڑکی کو توڑ دیتا ہے۔

    ایک ویڈیو میں بیل بس کے باہر دکھائی دیا جب وہ اس میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے جبکہ کسی نے بھی اسے بس سے نکالنے کی کوشش نہیں کی۔

    بس کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

  • ویڈیو: چوری کرکے فرار ہونے والا شخص دیوار پر پھنس کر رہ گیا

    ویڈیو: چوری کرکے فرار ہونے والا شخص دیوار پر پھنس کر رہ گیا

    بھارت میں چور فرار ہونے کی کوشش میں دیوار پر پھنس کر رہ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب دلچسپ تبصرے کیے گئے کیونکہ چور فرار ہونے کی کوشش میں دیوار پر پھنس گیا تھا جسے بعد میں ریسکیو کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص عمارت کی دیوار سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور درمیان میں پھنس جاتا ہے اور الجھن کا شکار ہوجاتا ہے کہ اب جائے تو جائے کہاں۔

    عمارت کی چوٹی پر موجود لوگ اسے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ گھبرا کر چیخ رہے ہیں۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ بھارت میں ایک چور، جرم کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے، عمارت کی دیوار پر پھنس گیا وہ حرکت کرنے سے قاصر تھا، جب راہگیروں نے یہ غیر معمولی منظر دیکھا تو وہ ہنسی روک نہ سکے اور ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

    ڈرامائی طور پر اس واقعے نے جرائم کے نتائج کے بارے میں ایک مضبوط پیغام بھیجتے ہوئے بہت سے لوگوں کو خوش کر دیا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے صارفین اس صورتحال پر ہنس پڑے جب کہ دوسروں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

  • نشے میں دھت شخص 80 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت شخص 80 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں نشے میں دھت شخص 80 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال کے علاقے برکھیڈی میں 33 سالہ شخص نشے میں دھت ہوکر 80 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھا۔

    واقعہ ریلوے اسٹیشن انڈر برج کے قریب پیش آیا، قرب و جوار میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق مقامی لوگوں نے ابتدا میں اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے کہ وہ مداخلت کرتے وہ پہلے ہی اوپر چڑھ چکا تھا۔

    کسی حادثے کے پیش نظر لوگوں نے فوری طور پر جہانگیر آباد پولیس اور میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دی۔

    بعدازاں ایک فائر کرین کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا جبکہ اہلکاروں نے نیچے سے اس شخص سے بات کرنے کی کوشش کی اور تقریباً 20 منٹ کے بعد وہ خود ہی نیچے آگیا جس کے بعد لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔

    مذکورہ شخص کے نیچے آنے پر پولیس نے اسے تحویل میں لیا جس کی شناخت ویویک کے نام سے ہوئی اور مبینہ طور پر وہ اس وقت بہت زیادہ نشے میں تھا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

  • 13ویں منزل سے گرنے والی بچی کو شہری نے بچالیا، ویڈیو وائرل

    13ویں منزل سے گرنے والی بچی کو شہری نے بچالیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں 13ویں منزل سے گرنے والے شیرخوار بچی کو شہری نے حاضر دماغی سے بچا لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں کثیر المنزلہ عمارت کے 13ویں فلور کی بالکونی سے دو سال کی بچی کھیلتے ہوئے گری۔

    ایک شخص کی حاضر دماغی کی بدولت بچی کی جان بچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ شخص کی تعریف کی جارہی ہے اور اسے حقیقی زندگی کا ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ ہفتے دیویچا پاڈا کے علاقے میں پیش آیا تھا اور بچی کو معمولی زخم آئے ہیں۔

    ویڈیو میں بھاویش مہاتر کو بچی کو پکڑنے کے لیے دور سے بھاگتے آتے دیکھا جاسکتا ہے اگر چہ وہ اسے پوری طرح پکڑ نہیں سکا لیکن اس کے ہاتھ لگنے کی وجہ سے بچی کے گرنے کی رفتار کم ہوگئی جس کی وجہ سے وہ معمولی زخمی ہوئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق بچی 13ویں منزل کے فلیٹ کی بالکونی سے کھیلتے ہوئے گری۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بچی پھسل کر کچھ دیر تک لٹکی رہی اور پھر نیچے آگری۔

    بھاویش مہاترے کا کہنا ہے کہ وہ عمارت کے پاس سے گزر رہے تھے کہ اچانک بچی پر نظر پڑی تو کچھ نہ سوچا اور اس کی جان بچانے کے لیے دوڑ لگادی۔

  • ’میری مہندی ہے جانے دو‘ دلہن کی ٹریفک اہلکار سے درخواست، ویڈیو وائرل

    ’میری مہندی ہے جانے دو‘ دلہن کی ٹریفک اہلکار سے درخواست، ویڈیو وائرل

    بھارت میں دلہن نے ٹریفک اہلکار سے چالان نہ کرنے کی درخواست کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ٹریفک پولیس اہلکار نے روک لیا اور چالان کرنے لگے تو دلہن نے ان سے درخواست کردی۔

    ڈرائیور کو بظاہر ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا گیا لیکن دلہن انچل اروڑا پولیس اہلکار سے بات کررہی ہیں۔

    آنچل نے مسکراتے ہوئے افسر سے کہا کہ ’میری ہلدی کی تقریب ہے براہ کرم مجھے جانے دو۔‘ جس کے بعد پولیس اہلکار نے انہیں جانے کی اجازت دی۔

    پولیس اہلکار نے آنچل سے کہا کہ ’منہ میٹھا کرکے جانا۔‘ جس پر دلہن کہتی ہیں کہ واپسی پر پکا آپ کے لیے مٹھائی کا ڈبہ لاؤں گی۔

    دلچسپ ویڈیو کار کی اگلی نشست پر بیٹھے شخص نے فلمائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پولیس اہلکار کی تعریف کی جارہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’پولیس پہلی بار اچھی لگی ہے۔‘

  • گاڑی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کی دیوار توڑ کر نیچے آگری، ویڈیو وائرل

    گاڑی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کی دیوار توڑ کر نیچے آگری، ویڈیو وائرل

    بھارت میں گاڑی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل سے دیوار توڑتے ہوئے نیچے آگری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پونے میں ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ کمپلیکس کی پہلی منزل سے گاڑی دیوار توڑتے ہوئے اچانک نیچے آگری۔

    ویمن نگر کے شوبھا اپارٹمنٹ کے پارکنگ کمپلیکس میں پیش آنے والا یہ واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار پہلی منزل کے پارکنگ ایریا سے اس وقت گر گئی جب ڈرائیور نے غلطی سے ریورس گیئر لگا دیا۔

    گاڑی دیوار توڑتی ہوئی نیچے آگری اور دیوار کے ایک حصے پر اٹک گئی۔

    گاڑی کے زمین پر گرنے کے فوری بعد آس پاس موجود لوگ بھاگتے ہوئے آئے اور گاڑی میں موجود شخص کو باہر نکالا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے دیوار میں استعمال ہونے والے میٹریل پر سوال اٹھایا ہے۔

  • ’بلی ہے یا بھوت؟‘ بچی خوفزدہ ہوگئی، ویڈیو وائرل

    ’بلی ہے یا بھوت؟‘ بچی خوفزدہ ہوگئی، ویڈیو وائرل

    کمرے میں موجود بلی ہے یا بھوت؟ بچی خوفزدہ ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں کچھ ایسی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

    ایک ویڈیو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ کسی فلمی سین کا حصہ ہے لیکن یہ کلپ کتنا ڈرامائی اور عجیب ہے، دراصل یہ چھوٹی بچی کے کمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔

    لڑکی بستر پر لیٹی تھی جب ماں نے دیکھا کہ ایک غیر واضح بلی جیسا سایہ بچی کے بستر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    بچی کے کمرے میں داخل ہوکر ماں نے پوچھا کہ کیا کمرے میں بلی ہے جس پر لڑکی نے انکار کردیا، جیسے ہی ماں نے مزید پوچھا تو لڑکی نے اس کے بجائے کچھ ایسا کہہ دیا جسے سے سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

    بچی کہتی ہے کہ کھڑکی کے پاس کچھ ’خوفناک‘ چیز تھی۔

    رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ اس خاندان کے پاس ایک پالتو بلی تھی جو انہوں نے کھو دی تھی۔

    وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’بھوت بلی‘ بچی کو کسی سے بچا رہی ہے۔

    بلی کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے تبصرے کیے ہیں۔

  • بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    گجرات: گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ایئرپورٹ پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

    اس بے مثال منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایئرپورٹ پر ملازمین ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    معلوم ہوا کہ عملے کو تکنیکی طور پر خرابی کے شکار طیارے کو ہاتھوں سے پیچھے کی طرف دھکا دینا پڑا، جس پر ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافروں نے ہنستے ہوئے ریکارڈ کر لیا۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صنعت کار ہرشا گوئنکا نے شیئر کی، انھوں نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’اگر طیارہ اسٹارٹ نہیں ہوتا، تو ہم ہندوستان میں اسے اس طرح لے جائیں گے۔‘‘ ویڈیو دیکھتے ہوئے صورت حال کی مضحکہ خیزی کا اندازہ ہوتا ہے۔

    اگرچہ کچھ لوگوں نے اس صورت حال کو مضحکہ خیز قرار دیا تاہم کئی افراد نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا، کہ ہوائی جہاز کو حرکت دینے کے اس طرح کے غیر روایتی طریقے کی آخر وجہ کیا ہے۔