Tag: وائرل ویڈیو

  • جھاڑو پر اڑنے والا نوجوان ارب پتی بن گیا

    جھاڑو پر اڑنے والا نوجوان ارب پتی بن گیا

    یوں تو سوشل میڈیا آج کل لوگوں کی زندگی بدل کر انہیں راتوں رات مشہور کرسکتا ہے، ایسا ہی ایک نوجوان اپنی ایک ویڈیو کی بدولت ارب پتی بن گیا۔

    زیک کنگ اپنی ویڈیو میں کبھی ہوائی جہاز غائب کرتے، کبھی کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور کبھی اشیا کی اشکال بدلتے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی ویڈیوز کروڑوں افراد دیکھتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد بھی دسیوں لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

    ان کی ایک ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی جس میں وہ ہیری پوٹر کے کرداروں کا لباس پہنے ایک جھاڑو پر بیٹھے ہیں اور میدان میں چکر کاٹ رہے ہیں۔

    اس میں دراصل انہوں نے ایک آپٹیکل الیوژن استعمال کرتے ہوئے ویڈیو ایڈیٹنگ کی ہے اور یوں لگتا ہے کہ واقعی وہ جھاڑو پر بیٹھ کر اڑ رہے ہیں۔

    زندگی میں کئی مالی مشکلات کے شکار زیک اب ان ویڈیوز کی بدولت ارب پتی ہوچکے ہیں اور کیلی فورنیا کے ایک مہنگے ترین علاقے اگورا ہلز میں رہائش پذیر ہیں۔

    انہوں نے 2019 دسمبر میں اڑنے والی جھاڑو کی ویڈیو پوسٹ کی تھی اور اب تک اس ویڈیو کو سوا 2 ارب افراد دیکھ چکے ہیں، حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بھی قرار دیا ہے۔

    اس ویڈیو کے متعلق زیک کنگ نے بتایا کہ انہوں نے ہیلووین کے لیے ایک دوپہر کو یہ ویڈیو بنائی گئی تھی، اس میں آئینے استعمال کیے گئے تھے تاکہ وہ سامنے کا عکس دکھا سکیں۔

    پھر کچھ ایڈیٹنگ کر کے اسے حقیقت کےقریب دکھایا گیا تھا۔

  • وائرل ویڈیو: بچوں کو ماسک پہن کر ڈرانے والے گرفتار

    وائرل ویڈیو: بچوں کو ماسک پہن کر ڈرانے والے گرفتار

    ہیملٹن:‌ امریکی ریاست مسیسیپی کے ایک ڈے کیئر سینٹر میں ڈراؤنے ماسک پہن کر بچوں کو ڈرانے والے ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیملٹن کے ایک ڈے کیئر سینٹر کے پانچ ملازمین کی رواں ماہ کے شروع میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ہالووین کے ماسک پہن کر بچوں کو ڈراتے دکھائی دیتے ہیں۔

    انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خواتین ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر بچوں کو مجرمانہ طور پر ڈرانے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    جب بچوں کے والدین نے یہ دیکھا کہ ملازمین ’اسکریم‘ نامی ہارر فلم کے بھوت والا ماسک پہن کر بچوں کو ڈرا رہے ہیں اور بچے ڈر کے مارے چیختے ہوئے بھاگے اور ملازمین نے پھر بھی ان کا پیچھا کیا، تو یہ دیکھ کر وہ شدید صدمے میں گرفتار ہو گئے۔

    ویڈیو سامنے آتے ہی مسیسیپی کے محکمہ صحت اور منرو کاؤنٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا، بعد ازاں پانچ ملازمین کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے چار کو بچوں کے ساتھ بد سلوکی کے تین الزامات کا سامنا ہے، جب کہ ایک کو اس واقعے کی اطلاع دینے میں ناکامی کے الزام کا سامنا ہے۔

    یہ فوٹیج 4 اکتوبر کو سامنے آئی، جس میں دکھایا جانے والا واقعہ ہیلمٹن میں واقع ’لل بلیسنگ چائلڈ کیئر‘ نامی سینٹر میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنا ملازم ایک بچے کے چہرے پر آ کر چیختا ہے۔

    ڈے کیئر کی خاتون مالک کا کہنا تھا کہ ستمبر میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، لیکن انھیں ان واقعات سے آگاہ نہیں کیا گیا، بلکہ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔

  • میرا بندہ کہاں ہے؟ مایا علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    میرا بندہ کہاں ہے؟ مایا علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اعتراف کرلیا کہ وہ سنگل ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی شخص نہیں، یہ اعتراف انہوں نے ایک دلچسپ مزاحیہ ویڈیو کے ساتھ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویڈیو میں مایا علی کہتی دکھائی دیتی ہیں، یہ گانا خاص طور پر میرے بندے کے لیے ہے، اس کے بعد ہو چپ ہوجاتی ہیں۔

    ایک سہیلی پریشان ہو کر پوچھتی ہیں، گانا کہاں ہے؟ جس پر مایا علی جواب دیتی ہیں، بندہ کہاں ہے؟ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں گانا چلنے لگتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    اس ویڈیو پر مایا علی نے کیپشن لکھا، دوبارہ نہیں پوچھنے کا۔

    مایا علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ مایا علی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں، وہ اب تک کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

  • لائٹ جاندی اے: سجاد علی کا گنگنا کر پریشانی کا اظہار

    لائٹ جاندی اے: سجاد علی کا گنگنا کر پریشانی کا اظہار

    ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے سب کو پریشان کر رکھا ہے اور فنکار بھی اس پریشانی سے آزاد نہیں، لیکن معروف گلوکار سجاد علی نے اس پریشانی کو بھی گانے کی شکل دے دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سجاد علی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹوڈیو میں موجود ہیں۔

    غالباً اس دوران انہیں بجلی کی آنکھ مچولی نے پریشان کر رکھا ہے، تبھی وہ پنجابی میں گانا شروع کرتے ہیں، لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے۔

    اس کے ساتھ ہی ان کی ٹیم اس پر موسیقی بجانا شروع کردیتی ہے جس کے بعد یہ اچھے خاصے گانے کی شکل اختیار کرجاتا ہے۔

    سجاد علی کی اس ویڈیو پر مداح بہت لطف اندوز ہوئے، کئی لوگوں نے خود کو بھی اسی پریشانی کا شکار قرار دیا جبکہ کچھ نے سجاد علی کے گانے کی تعریف کی۔

  • بندر کی چالاکی، شیر کو دھول چٹا کر بھاگ نکلا

    بندر کی چالاکی، شیر کو دھول چٹا کر بھاگ نکلا

    شیر کے سامنے آ کر اس کا شکار ہونے سے بچنا، ایسا خوش نصیبوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے، کچھ خوش نصیب اپنی عقل لڑا کرا اپنی جان بچا لیتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ اس بندر کے ساتھ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شیر اور بندر درخت پر چڑھے ہوئے ہیں اور بظاہر شیر کی نیت بندر کو شکار کرنے کی ہے۔

    بندر پہلے مزید اوپر چڑھتا ہے تاکہ شیر بھی اس کے پیچھے اوپر آجائے، اس کے بعد وہ ایسا تاثر دیتا ہے جیسے وہ درخت سے گرنے والا ہے۔ بندر کو دبوچنے کے لیے شیر بھی جھولتی ہوئی شاخ پر لٹک جاتا ہے۔

    اس کے بعد بندر چھلانگ لگا کر دوسری شاخ پر بھاگ جاتا ہے جس سے پہلی والی شاخ بری طرح ہلتی ہے، شیر خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن سنبھلتے سنبھلتے بھی نیچے گر جاتا ہے۔

    اس کے بعد وہ کھسیانا ہو کر جنگل کی جانب چل دیتا ہے۔

    ٹویٹر پر اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین خوب محفوظ ہوئے اور بندر کی چالاکی کی داد دی۔

  • مرغی کی بندر کو ’قتل‘ کرنے کی کوشش، بندر نے تھپڑ دے مارا

    مرغی کی بندر کو ’قتل‘ کرنے کی کوشش، بندر نے تھپڑ دے مارا

    سوشل میڈیا پر اکثر اوقات دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں جانوروں کو عجیب و غریب حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حال ہی میں ایک اور ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو بندر اور مرغی کی ہے۔

    مذکورہ وائرل ویڈیو بظاہر بھارت کی لگ رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر ایک پہاڑی کے کنارے پر سکون سے بیٹھا ہے اور قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہا ہے کہ اچانک وہاں ایک مرغی آجاتی ہے۔

    مرغی سکون سے بیٹھے بندر پر اچانک حملہ کردیتی ہے اور اسے پہاڑی سے گرانے کی کوشش کرتی ہے، بندر اس سے بچتے ہوئے جواباً اسے تھپڑ مارتا ہے۔

    دونوں کی لڑائی کچھ دیر چلتی رہتی ہے، ویڈیو میں ایڈیٹنگ کے ذریعے بیک گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کی آواز بھی شامل کی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو نہایت دلچسپ قرار دیا، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ مرغی بلاوجہ بندر کی جان کے پیچھے پڑی ہے۔

  • ویڈیو: عجیب الخلقت جانور دیکھ کر لوگ خوفزدہ

    ویڈیو: عجیب الخلقت جانور دیکھ کر لوگ خوفزدہ

    سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور سے سامنے آئی ہے جس میں عجیب و غریب جانور کو دیوار پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں دیکھ چکے ہیں اور اسے دیکھ کر خوفزدہ بھی ہورہے ہیں۔

    ویڈیو میں جانور کو ایک کمرے کے اردگر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے اور یہ تیزی سے دیوار کے ریک پر چل رہا ہے۔

    یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ویڈیو کس جانور کی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اندازے لگائے جارہے ہیں، کچھ لوگوں نے اسے کتا کہا جبکہ کچھ اسے منگوز سمجھ رہے ہیں۔

    زیادہ ترین لوگ جانور کو دیکھ کر الجھن میں اور خوفزدہ نظر آئے، ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ سانپ اور کتے کا مکسچر ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عجیب و غریب جانور کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز سے دیکھنے کے لیے آئے تھے۔

  • خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر حکام کی فوری کارروائی، سعودی شہری گرفتار

    خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر حکام کی فوری کارروائی، سعودی شہری گرفتار

    ریاض: سعودی عرب کے متعلقہ سرکاری اداروں نے گھریلو تشدد کو روکنے کے لیے مہم تیزکر دی ہے، حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا فوری نوٹس لیا گیا ہے جس میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا فوری نوٹس لیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک سعودی شہری اپنی رشتہ دار خاتون پر تشدد کر رہا ہے۔

    الشرقیہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پر ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

    مقامی پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور خاتون پر تشدد کرنے والے شہری کے خلاف کارروائی کی گئی، زیر حراست شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

    پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق پبلک پراسیکیوشن گھریلو تشدد کے ہر واقعے کا نوٹس لیتا ہے، کسی شخص کو گھر کے کسی بھی فرد کے خلاف جسمانی یا ذہنی تشدد یا اس کی دھمکی کا اختیار نہیں ہے، جو شخص بھی اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت مملکت میں گھریلو تشدد جرم ہے، کسی بھی شخص کو گھر یا خاندان کی کسی عورت اور بچے پر تشدد کی اجازت نہیں اور تشدد کی مختلف صورتوں پر سزائیں مختلف ہیں۔

  • حرا کا مذاق اڑائے جانے پر مانی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

    حرا کا مذاق اڑائے جانے پر مانی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

    معروف پاکستانی اداکار و میزبان مانی (سلمان شیخ) اپنی اہلیہ اداکارہ حرامانی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سے زائد اسٹوریز اپ لوڈ کی ہیں جن میں انہوں نے کہا کہ انہیں حرا پر فخر ہے جس نے لندن میں 10 ہزار حاضرین کے سامنے پرفارم کیا، اللہ جسے چاہے عزت دے۔

    انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی جس میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہوشیاروں کیسے ہو؟ ہم اس وقت لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، جو کرنا ہے کرلو، تم لوگ کچھ نہیں کرسکتے اس لیے خوش رہو، ہمیں پھر بھی آپ سب سے محبت ہے جو کرنا ہے کرتے رہو۔

    ایک اور انسٹا اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ساری توجہ ہم ہی لے گئے، بھائی، اس رات باقی لوگ بھی آئے تھے۔ ہمیں تنقید کرنے والوں سے پیار ہے جن کی وجہ سے ہم مزید محنت کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ حرا مانی نے چند روز قبل ایک کانسرٹ میں پرفارم کیا تھا جس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، حرا شرکا کو اپنے ساتھ گانے کے لیے اکساتی رہیں لیکن شرکا بیزار اور اکتائے ہوئے بیٹھے رہے، حرا کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

  • بچہ جھولے سے پراسرار طور پر غائب، ویڈیو وائرل

    بچہ جھولے سے پراسرار طور پر غائب، ویڈیو وائرل

    ملائیشیا کے ایک میلے میں جھولے میں بیٹے لڑکے کے ساتھ بیٹھا دوسرا لڑکا اچانک غائب ہو گیا، اس دہشت ناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر لوگ ڈر جاتے ہیں۔

    ملائیشیا کے شہر جوہر کے ایک میلے میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، ایک خاتون جھولے میں جھولنے والے بیٹے کی ویڈیو بنا رہی تھیں کہ ایک چکر لگانے کے بعد جب جھولا واپس آیا تو ان کے بیٹے کے ساتھ بیٹھا ہوا لڑکا سیٹ پر موجود نہیں تھا۔

    انٹرنیٹ پر ٹک ٹاک کے لیے بنائی گئی یہ ڈراؤنی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائیشیا کے ایک تفریحی پارک میں رائڈ پر بیٹھا ہوا ایک کم عمر لڑکا اچانک بھوت کی طرح غائب ہو جاتا ہے۔

    یہ ویڈیو ٹک ٹاک صارف نور آفرینا روشنی نے شیئر کیا اور اس پر لکھا کہ معیز کے پاس کون بیٹھا ہے؟ یہ ویڈیو معیز زعفران کی ماں نور نے بنائی تھی۔

    ویڈیو کے شروع میں 5 سالہ معیز کو ایک ہی کار میں سوار دوسرے لڑکے کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا تھا، پہلے چکر میں ماں کے پاس سے گزرتے وقت نامعلوم لڑکے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن جب وہی گاڑی دوبارہ آئی تو خاتون کا بیٹا رائڈ کار میں اکیلا بیٹھا تھا، اور اس کے ساتھ والا لڑکا غائب تھا۔

    لوگوں کی آنکھوں کے سامنے اس طرح لڑکے کے غائب ہو جانے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی بھی اپنے بدن میں خوف کی لہر دوڑتا محسوس کر رہے ہیں۔ معیز کی ماں کو بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ انھوں نے کیمرے میں کیا دیکھا، بہت سے صارفین نے سفید قمیض والے لڑکے کو بھوت قرار دیا۔

    لڑکے کی والدہ نے میڈیا کو بتایا مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، وہ اکٹھے بیٹھے تھے، اور میں ساتھ والے لڑکے کو نہیں جانتی تھی، میرے خیال میں کارکنوں نے انھیں ایک ساتھ بٹھایا تھا، مختصر ویڈیو بناتے وقت جب کار دوسری بار آئی تو وہاں میرا بیٹا اکیلا بیٹھا تھا۔

    ماں کے مطابق معیز نے بھی اقرار کیا کہ وہ رائڈ پر ایک لڑکے کے ساتھ بیٹھا تھا، لیکن جب اس نے ویڈیو دیکھی تو حیران رہ گیا، اور بولا کہ اسے نہیں پتا لڑکا کہاں چلا گیا تھا۔