Tag: وائرل ویڈیو

  • بپھرے ہاتھی نے ہجوم میں کھڑے شخص کو اٹھا کر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

    بپھرے ہاتھی نے ہجوم میں کھڑے شخص کو اٹھا کر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں بپھرے ہاتھی نے ہجوم میں کھڑے شخص کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں کل رات فیسٹیول کے دوران ہاتھی بپھر گیا جس نے ایک شخص کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔

    ہاتھی کے حملے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پوتھیانگڈی میلے میں سینکڑوں لوگ شریک تھے، میلے میں پانچ ہاتھیوں کو بھی سنہری پلیٹوں سے مزین کیا گیا جب ہجوم میں موجود لوگوں نے ان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ایک ہاتھی بپھر گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی ہجوم میں کھڑے شخص کو اٹھا کر پٹخ دیتا ہے۔

    ہاتھی کے حملے میں زخمی شخص کوٹاکل کے اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ واقعے کے بعد ہجوم میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

  • تیندوے کو دم سے پکڑ کر ایک شخص نے لوگوں کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    تیندوے کو دم سے پکڑ کر ایک شخص نے لوگوں کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں تیندوے کو دم سے پکڑ کر دیہاتی نے لوگوں کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں میں دیہاتی نے تیندوے کو دم سے پکڑا اور ممکنہ طور پر کئی لوگوں کی جانیں بچالی جس کی موجودگی سے گاؤں والے خوفزدہ تھے۔

    مذکورہ شخص سے تیندوے کو تب تک دم سے پکڑ رکھا تھا جب تک محکمہ جنگلات کے اہلکار اسے ریسکیو کرنے کے لیے نہیں پہنچے۔

    یہ واقعہ کرناٹک کے تمکورو ضلع کے گاؤں میں پیش آیا۔

    تیندوا کچھ دنوں سے گاؤں میں آزاد گھوم رہا تھا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور کئی کوششوں کے باوجود بھی پکڑا نہیں جاسکا۔

    وائرل ویڈیو میں جنگل کے اہلکاروں اور دیہاتیوں سمیت ایک گروپ تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آنند تیزی سے تیندوے کے پاس قدم بڑھاتا ہے اور اسے دم سے پکڑ لیتا ہے بعد میں پولیس جانور کو جال میں ڈھانپنے اور درخت کے تنوں اور رسی سے بند کرنے کے لیے دوڑتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تیندوے کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

    گزشتہ سال نومبر میں بنگلورو میں 52 سالہ خاتون کو تیندوے نے مار ڈالا تھا۔ ایک ہفتہ بعد، محکمہ جنگلات نے ایک گاؤں سے دو تیندووں کو پکڑ لیا تھا۔

  • بندر کی روٹی بنانے اور برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

    بندر کی روٹی بنانے اور برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

    بھارت میں بندر کی روٹی بنانے اور برتن دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    یہ حقیقت ہے کہ بندر انسانی طرز عمل کی نقل کرتے ہیں تاہم ایک بندر کی گھریلو کام کاج میں دلچسپی دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے کھگی پورا سدھوا گاؤں کی رانی (بندر) کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو آٹھ سال سے خاندان کے ساتھ گھر میں رہتا ہے۔

    رانی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جب اسے برتن دھوتے، کپڑے دھونا، فرش صاف کرنا، مصالحہ پیسنا، روتی بنانا دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

    گھر کے مالک آکاش کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اس نے دنیا کے سامنے یہ ویڈیو شیئر کی۔

    آکاش نے بتایا کہ ’اب تک کروڑوں لوگ رانی کی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔‘

    جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارت کے باہر لوگ رانی کے بارے میں جانتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ کافی مشہور ہے۔

    رانی، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، بنگلادیش، پاکستان، نیپال، ایران، روس، چین اور بہت سے دوسرے ممالک میں مشہور ہوچکی ہے۔

    علاوہ ازیں ممبئی، کولکتہ، وارانسی اور کئی دوسرے شہروں سے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔

    آکاش نے اپنی آمدنی سے متعلق نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ وہ ویڈیوز سے کافی پیسے کما چکے ہیں اور کہنے لگے کہ بندر کچی روٹی بھی کھانا پسند کرتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ رانی غصے میں مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے اپنی کلائی کاٹ لیتی ہے، اس نے کبھی جان بوجھ کر کسی کو ناراض نہیں کیا۔

  • ٹرین کے نیچے سفر کرنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

    ٹرین کے نیچے سفر کرنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

    بھارت میں ٹرین کے نیچے 250 کلو میٹر تک سفر کرنے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جبل پور ریلوے اسٹیشن سے حیران کُن ویڈیو سامنے آئی جہاں نوجوان کو ٹرین کے نیچے سفر کرکے خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    نوجوان کو داناپور ایکسپریس کے پہیوں کے درمیان انڈر کیریج کے معمول کے معائنے کے دوران دیکھا گیا جس پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ریلوے ملازمین اور لوگ اسے ٹرین کے نیچے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    نوجوان نے پوچھ گچھ کیے جانے پر انکشاف کیا کہ اس نے اٹارسی سے جبل پور کا سفر کیا تھا اور تقریباً 250 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کیا۔

    بعدازاں کیریج اینڈ ویگن ڈپارٹمنٹ کے عملے نے اس پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کو ٹرین کے نیچے سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ریلوے حکام کا واقعے پر کہنا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس شخص کے خلاف اس اقدام پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • طیارہ گرنے سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ویڈیو وائرل

    طیارہ گرنے سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ویڈیو وائرل

    باکو: آذربائیجان کے مسافر طیارے کی تباہی سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والی آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز میں سوار مسافر کو اللہ نے محفوظ رکھا، حادثے میں انھیں چہرے پر صرف معمولی خراشوں ہی آئیں۔

    معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ تباہی سے قبل کلمہ پڑھ رہے ہیں اور انھوں نے ویڈیو بنا کر اپنی بیوی کو بھیجی، دوسری ویڈیو میں وہ طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر دکھا رہے ہیں۔

    مسافر نے دوران پرواز، طیارہ گرنے سے چند منٹ قبل اپنی اہلیہ کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی، ویڈیو میں انھیں کلمہ شہادت کا ورد کرتے اور تکبیریں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مسافر طیارہ گرنے سے قبل کی ویڈیو، مسافر کلمہ پڑھتے نظر آ رہے ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آذربائیجان سے روس کے لیے پرواز کرنے والا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے، بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا کی طرف محو پرواز تھا۔

    آذر بائیجان طیارہ حادثہ، میزائل حملے کا انکشاف

    اب حادثے کے شکار ہونے والے اس مسافر طیارے کے بارے میں اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے، روسی یا چیچن فورس کے چلائے گئے میزائل کے فضا میں پھٹنے کے باعث اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے ہیں۔

  • برفیلی سڑک پر نوجوان نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    برفیلی سڑک پر نوجوان نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں برفیلی سڑک پرنوجوان نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں رواں ہفتے سیزن کی پہلی برف باری ہوئی جہاں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنوا کر جشن منایا۔

    بہت سے لوگوں کو کاروں میں پہاڑی اسٹیشن پر جانے کے خوفناک تجربات بھی ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اٹل ٹنل کے قریب برف سے دھکی سڑکوں پر گاڑیاں بے قابو ہوئیں جو منالی کو لاہول سپتی وادی سے جوڑتی ہے۔

    ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جب حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    ویڈیو میں مہندر تھر کو برفیلی سڑک پر گاڑی کے ساتھ پھسلتے ہوئے دیکھا گیا جیسے ہی ڈرائیور کو خطرے کا احساس ہوا تو اس نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی۔

    وائرل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مناسب احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’موسم سرما کے ٹائر استعمال کریں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ اسٹیئرنگ وہیل کو وہ سمت دیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ برف میں بریک دبانے کے بجائے انجن کی بریک لگانی چاہیے تھی۔

  • سندھ میں لڑکیوں کے اسکول میں گدھے باندھ دیے گئے، ویڈیو وائرل

    سندھ میں لڑکیوں کے اسکول میں گدھے باندھ دیے گئے، ویڈیو وائرل

    سانگھڑ: اندرون سندھ میں لڑکیوں کے ایک اسکول میں گدھے باندھے جانے کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل شہدادپور کے علاقے مقصودو رند کے ایک نواحی گاؤں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول میں گدھے بندھے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو مقامی بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    رئیس بروہی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں گدھے باندھنے کی وائرل ویڈیو میں اسکول کی خستہ حالی دیکھی جا سکتی ہے، اسکول میں گدھے باندھے جانے پر شہریوں اور طالبات نے احتجاج بھی کیا۔

    گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکول کو دو سال سے تالا لگا ہوا ہے، اسکول بند ہونے کی وجہ سے اسکول میں داخل 250 طالبات کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، اسکول کی عمارت بھی تباہی کا شکار ہو چکی ہے۔

    دو سال قبل اس پرائمری اسکول کی لیڈی ٹیچر ریٹائر ہو گئی تھی، جس کے بعد اسکول مکمل طور پر بند کر دیا گیا، اور گاؤں کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ اس صورت حال سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

    بچیوں کی تعلیم متاثر ہونے پر گاؤں کے مکینوں نے مظاہرہ بھی کیا، جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ بند اسکول اور اساتذہ کی عدم حاضری کے باعث طالبات کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، والدین نے وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • وائرل ویڈیو: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر ’’انشااللہ، انشااللہ‘‘ کہا؟

    وائرل ویڈیو: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر ’’انشااللہ، انشااللہ‘‘ کہا؟

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کا انٹرویو کرنے والے مسٹر بیسٹ اس وقت حیران رہ گئے جب اس نے انشااللہ کہا۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک ہونے کے بعد دو سال سے مملکت میں خاندان کے ہمراہ سکونت اختیار کی ہوئی ہے۔

    اس قیام کا اثر یہ ہوا کہ رونالڈو مسلم اور عرب ثقافت میں رنگ گئے اور مختلف مواقع پر وہ نہ صرف اسلامی بود وباش اختیار کرتے ہیں بلکہ عربی زبان میں مروجہ اسلامی الفاظ جیسے السلام وعلیکم، ان شا اللہ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

    تاہم باپ کو دیکھ کر جونیئر رونالڈو بھی اسی رنگ میں رنگ گیا اور ایک انٹرویو کے دوران سششتہ عربی لہجے میں بولا کہ انشااللہ، انشااللہ۔

    دنیا کے سب سے مقبول یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے رونالڈو کا انٹرویو کیا جس میں ان کا بیٹا جونیئر رونالڈو بھی موجود تھا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    انٹرویو میں مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو جونیئر سے پوچھا کہ کیا تم لیبر ون اور اس کے بیٹے کی طرح رونالڈو کے ساتھ ایک ٹیم میں کھیلو گے۔

    اس سوال کے جواب بغیر کسی توقف کے جونیئر رونالڈو نے انشااللہ، انشااللہ بول کر دیا۔ مسٹر بیسٹ عربی زبان سے نا واقف ہونے کی وجہ سے یہ الفاظ سن کر حیران ہو گیا۔

    اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیٹ تھپتھپائی اور پھر مسٹر بیسٹ کو عربی کے ان الفاظ کو مطلب بھی سمجھایا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی فٹبالر کی جانب سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ رونالڈو دین اسلام میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس کو قبول کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ronaldo-wants-to-convert-to-islam/

  • اسکول سے جوتے کون چوری کر رہا تھا؟ کیمرے کی فوٹیج میں حیران کن انکشاف

    اسکول سے جوتے کون چوری کر رہا تھا؟ کیمرے کی فوٹیج میں حیران کن انکشاف

    جاپان کے ایک کنڈرگارٹن اسکول کی وائرل ویڈیو نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، جس میں بچوں کے جوتے چوری کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

    یہ دل چسپ واقعہ جنوب مغربی جاپان کے علاقے فوکوکا میں پیش آیا، جہاں کنڈرگارٹن اسکول میں بچوں کے جوتے چوری ہو رہے تھے، اور چور کا پتا نہیں چل رہا تھا۔

    آخرکار اسکول میں جوتے چوری کے واقعات کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب اسکول میں تین خفیہ کیمرے لگائے گئے، جاپانی پولیس کے مطابق جب واردات کے بعد فوٹیجز چیک کی گئیں تو سب کو حیرت کا جھٹکا لگا۔

    ویڈیو میں چور کوئی انسان تھا ہی نہیں، بلکہ یہ ایک چھوٹا سا نیولا تھا، جس نے آ کر جوتا منہ میں دبایا اور دوڑتا ہوا بھاگ گیا، ڈپٹی پولیس چیف ہیروکی آنڈا نے اتوار کو ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ’یہ اچھی بات ہے کہ یہ انسان نہیں تھا۔‘

    دراصل اساتذہ اور والدین کو اس بات کی فکر تھی کہ کہیں چور جوتوں کے جنون میں مبتلا کوئی شخص نہ ہو، واضح رہے کہ جاپان میں یہ رواج ہے کہ لوگ گھروں میں داخل ہونے سے پہلے اپنے جوتے اتار دیتے ہیں، اسکول کے بچوں کے جوتے بھی دروازے کے قریب ریک میں رکھے ہوتے تھے۔

    قارئین کے لیے یہ بات دل چسپی کی باعث ہوگی کہ نیولا ایسا جانور ہے جسے لوگ پالتو کے طور پر بھی پالتے ہیں، وہ کھلونوں کو چھپانے میں ماہر ہوتے ہیں۔ اسکول میں بھی نیولے نے چرائے ہوئے جوتے مختلف جگہوں پر چھپائے تھے۔

    جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو اس وقت تک 15 جوتے غائب ہو چکے تھے، اور اگلے دن اس نے مزید 6 جوتے غائب کر دیے، جب نیولا 12 نومبر کو ایک اور جوتا چرانے کے لیے واپس آیا، تو اسے کیمرے میں جوتا چوری کرتے ریکارڈ کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چوری شدہ جوتے بہت تلاش کے باوجد نہیں مل سکے۔

  • ریچھ کی ویڈیو لاکھوں لوگ دیکھنے پر مجبور ہوگئے

    ریچھ کی ویڈیو لاکھوں لوگ دیکھنے پر مجبور ہوگئے

    ریچھ کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر 25 لاکھ سے زائد صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ریچھ اتفاقی طور پر کھڑی کار کے قریب آتا ہے اور آسانی سے دروازہ کھول کر اس میں داخل ہوجاتا ہے گویا وہ اس کا مالک ہے۔

    ویڈیو کلپ کا آغاز ریچھ کے ایک سڑک پر ٹہلتے ہوئے آتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسری گاڑی کی جانب جانے سے پہلے وہ معائنہ کرتا ہے اور سب کی حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ آسانی سے دروازہ کھولتا ہے اور اندر داخل ہوجاتا ہے جسے اس کا مالک وہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’ارے، ارے یہ میری گاڑی ہے!‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ریچھ نے دروازہ ایسے بند کیا جیسے وہ گاڑی میں پہلے بھی داخل ہوچکا ہے۔‘

    اس کلپ نے انٹرنیٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے، تبصرے کے سیکشن میں تجسس اور تفریح ​​کو جنم دیا ہے۔