Tag: وائرل ویڈیو

  • وائرل ویڈیو: انگریز پنڈت نے ہندو جوڑے کی شادی کرا دی

    وائرل ویڈیو: انگریز پنڈت نے ہندو جوڑے کی شادی کرا دی

    سوشل میڈیا پر ایک منفرد شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک انگریز پنڈت نے ہندو جوڑے کی شادی کی رسومات ادا کیں۔

    اگرچہ سوشل میڈیا پر شادی کی وائرل پوسٹوں میں دولہا دلھن کے والدین اور دیگر رشتہ داروں کی ڈانس ویڈیوز بہت وائرل ہوتی ہیں، تاہم ان دونوں ایسی ویڈیوز میں شادی کروانے والے پنڈت بھی کافی مقبول ہو رہے ہیں۔

    اب ایک ویڈیو ایسی وائرل ہوئی ہے جس میں پنڈت انگریز تھا اور اس نے ہندو جوڑے کی شادی کرائی، پنڈت نے انگریزی میں شادی کی رسومات ادا کیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ پنڈت روایتی لباس پہن کر اور سنسکرت میں منتر پڑھ کر جوڑے کو شادی کے بندھن میں باندھ رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو چند دن قبل انسٹاگرام اور پھر X پر شیئر کی گئی اور بہت زیادہ وائرل ہوئی، صارفین ایک ’ودیشی‘ پنڈت کو سنسکرت کے بھجن پڑھتا ہوا دیکھ کر حیران اور محظوظ ہوئے۔

  • سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی ویڈیو وائرل

    سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک خاتون کے دل فریب رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اپنے دلہے بھائی کا استقبال دل موہ لینے والے رقص کے ذریعے کر رہی ہے۔

    سہرا سجے بھائی کے استقبال میں بہن کے حیرت انگیز رقص کی اس وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے، ویسے بھی شادیوں کے موسم میں سوشل میڈیا ڈانس ویڈیوز سے بھر جاتا ہے لیکن اس ویڈیو کی سادگی میں بے پناہ کشش محسوس کی گئی ہے۔

    انٹرنیٹ پر آئے روز کبھی دولہا دلہن، دولہے کی بہنوں، دولہے کے والدین یا بھائی اور بھابھی کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، لیکن یہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر لوگ جذباتی ہو گئے۔

    ویڈیو کے مطابق دولہا خاندان کی دیگر خواتین کے ہمراہ جب فنکشن ہال پہنچا تو جامنی رنگ کے لہنگے میں اس کی بہن نے ڈانس کرنا شروع کر دیا، اور اس طرح ان کا خوب صورت استقبال کیا۔

    دولہے کی بہن نے مقبول بالی ووڈ گانے ’پیارا بھیا میرا دولہا راجہ بن کے آ گیا‘ پر رقص کیا، اپنی بہن کو اس طرح رقص کرتے دیکھ کر دولہے کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد بار لائیک کیا جا چکا ہے۔

  • پانچویں منزل سے خاتون کے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پانچویں منزل سے خاتون کے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک خاتون کو عمارت کی پانچویں منزل سے گرتے دکھایا گیا ہے۔

    یہ افسوس ناک واقعہ حیدرآباد شہر کے علاقے رام نگر میں پیش آیا، جس میں 23 سالہ ثنا بیگم نامی خاتون نے پانچویں منزل سے چھلانگ کر اپنی جان لے لی۔

    گِری شِکھر اپارٹمنٹس کی عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھی، پولیس کو اطلاع ملی تو فوراً موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکشی کی وجوہ کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

    سڑک پار کرنے والی لڑکی کے ساتھ ہولناک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    پولیس حکام کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ خاتون نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، ثنا بیگم کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر کوئی ذاتی یا ذہنی دباؤ کا سبب سامنے آ سکے۔

    پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

  • سڑک پار کرنے والی لڑکی کے ساتھ ہولناک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    سڑک پار کرنے والی لڑکی کے ساتھ ہولناک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک بدقسمت لڑکی کو سڑک پار کرتے ہوئے پیچھے سے آتی بس نے بری طرح کچل ڈالا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں حیدرآباد شہر کے علاقے مادھاپور میں ایک بس کو سڑک پار کرتی لڑکی کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ کتہ گوڑہ چوراہے پر پیش آیا، جس میں ایک آر ٹی سی بس نے نوجوان لڑکی کو کچلا، عینی شاہدین کے مطابق بے قابو آر ٹی سی بس نے لڑکی کو ٹکر ماری، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

    حادثے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہے، جس میں حادثے کا یہ ہولناک منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جس سست رفتاری سے بس چلی آ رہی تھی اور سامنے لڑکی بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی، تو حادثے کی غلفت کے علاوہ کوئی اور وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حادثے کی وجوہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • وائرل ویڈیو: پانچ مزدور گندم کی بوریوں کے نیچے دب گئے، دل دہلا دینے والا منظر

    وائرل ویڈیو: پانچ مزدور گندم کی بوریوں کے نیچے دب گئے، دل دہلا دینے والا منظر

    گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں گندم کے ایک گودام میں اس وقت دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب چھت تک جاتی گندم کی بوریوں کا ڈھیر اچانک پھسل کر گرا اور اس کے نیچے کام کرتے پانچ مزدور دب گئے۔

    گجرات کے ضلع امریلی کے علاقے گاندھی نگر میں واقع ایک گودام کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں پانچ مزدوروں کے گندم کی بوریوں کے نیچے دبنے کا ہول ناک منظر ریکارڈ ہوا ہے۔

    یہ افسوس ناک حادثہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا تھا، جس میں ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی، جب کہ چار دیگر مزدور زخمی ہوئے، یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب مزدور گودام میں گندم کی بوریاں اتار رہے تھے اور اچانک بوریوں کا ڈھیر ان مزدوروں پر آ گرا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوریاں گریں اور ان کے نیچے مزدور خوف ناک طریقے سے دب گئے، تاہم وہاں موجود دیگر مزدوروں نے انھیں فوراً باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا، ایک مزدور موقع ہی پر دم توڑ گیا تھا۔

  • مومو کے شوقین افراد کے لیے دل دہلا دینے والی ویڈیو

    مومو کے شوقین افراد کے لیے دل دہلا دینے والی ویڈیو

    جبل پور: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مومو فروش کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسے پاؤں سے آٹا گوندھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کے علاقے برگی میں مومو کے شوقین افراد کے لیے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    مومو بیچنے والے ایک شخص راجکمار گوسوامی کو وائرل ویڈیو میں ایک پتیلی میں اپنے پیروں سے مومو بنانے کے لیے آٹا گوندھتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید غصہ پھیل گیا۔

    ویڈیو دیکھنے کے بعد برگی کے مقامی نوجوان پولیس کے پاس پہنچے اور ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجستھان کے رہائشی راجکمار گوسوامی اور اس کے ساتھی سچن گوسوامی کو گرفتار کر لیا۔

    برگی کی سب تحصیل آفس کے سامنے قائم دکان میں راجکمار گوسوامی سے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ موموز کھانے آتے ہیں، جب انھیں پتا چلا کہ ان کے پسندیدہ موموز کے لیے آٹا کس طرح گوندھا جا رہا ہے، تو وہ سخت مشتعل ہو گئے۔

    وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو سفید بنیان اور زیر جامے میں ایک پتیلی میں آٹا گوندھتے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا صارف نے اس پر رد عمل میں کہا کہ اسے جیل بھیج دینا چاہیے، ایک اور صارف نے کہا نہ جانے وہ کب سے ایسا کر رہے ہیں، ان کی دکان ضبط کی جانی چاہیے۔

  • وائرل ویڈیو: ممتا سے مجبور ریچھنی نے بچوں کے لیے اسنیکس چوری کر لیے

    وائرل ویڈیو: ممتا سے مجبور ریچھنی نے بچوں کے لیے اسنیکس چوری کر لیے

    نیو ہیمپشائر: امریکا کی ایک وائرل ویڈیو میں ممتا سے مجبور ایک ریچھنی کو بچوں کے لیے اسنیکس چوری کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ریچھ سے پیار اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر مانچسٹر کے علاقے بارٹلیٹ میں ایک ماما ریچھ نے اپنے بچوں کے ساتھ اس وقت اسنیکس کے ناشتے کا لطف اٹھایا جب وہ سڑک کے کنارے کھڑی ایک کار کے اندر کود گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک ریچھ کو کھڑکی کے ذریعے کار کے اندر کودتے اور چپس کا پیکٹ نکال کر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقع پر موجود ایک شخص نے یہ دل موہ لینے والا منظر موبائل پر ریکارڈ کر کے پوسٹ کر دیا۔

    کار سے چپس کا پیکٹ چرانے پر مبنی ویڈیو سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ انسان تو انسان، ریچھ بھی اسنیکس کے شوقین ہوتے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے شہری جیفری اسٹار کا کہنا تھا کہ کار کی کھڑکی دراصل ایک ٹیپ سے ڈھکی گئی تھی، جسے ریچھ کے لیے ہٹانا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    نیو ہیمپشائر فش اینڈ گیم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریچھ کو جب قدرتی خوراک دستیاب نہیں ہوتی، تو وہ انسانی خوراک کی تلاش میں آتے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق یہ ’واردات‘ ماما ریچھ اپنے تین بچوں کے ساتھ کی، اسنیکس کا پیکٹ ملنے کے بعد وہ مزے سے چلتے بنے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by WMUR News 9 (@wmur9)


  • وائرل ویڈیو: مسافر نے ہتھوڑا اٹھا کر امریکی ایئرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کر ڈالا

    وائرل ویڈیو: مسافر نے ہتھوڑا اٹھا کر امریکی ایئرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کر ڈالا

    چلی: جنوبی امریکی ملک چلی کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک مسافر کو ہتھوڑا اٹھا کر امریکی ایئرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    چلی کے دارالحکومت سانتیاگو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے مشتعل ہو کر ہتھوڑے سے توڑ پھوڑ کر ڈالی، مسافر نے امریکن ایئر لائن کا کاؤنٹر ہتھوڑے سے توڑ ڈالا، جس سے ایئرلائن کو 22 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

    مسافر میامی جانا چاہتا تھا اور وہاں سے اُسے ہیٹی جانا تھا، جب مسافر چیک اِن کے لیے امریکن ایئر لائن کے کاؤنٹر پر پہنچا تو اُسے بتایا گیا کہ اُسے کسی نے جعلی ٹکٹ بیچا ہے۔

    یہ سننا تھا کہ مسافر آپے سے باہر ہو گیا اور قریب ہی پڑا ہوا ہتھوڑا اٹھا کر کمپیوٹرز اور اسکرینز کو توڑنا شروع کر دیا، موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعے کو اپنے اپنے سیل فون میں ریکارڈ کر لیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مسافر نے 5 کمپیوٹر اور 6 اسکرینیں توڑ ڈالی ہیں، پولیس نے مشتعل مسافر کو گرفتار کر لیا، جسے آج ہفتے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • حادثے کے بعد فلمی سین : ڈرائیور نے دوبارہ زور دار ٹکر ماردی، ویڈیو وائرل

    حادثے کے بعد فلمی سین : ڈرائیور نے دوبارہ زور دار ٹکر ماردی، ویڈیو وائرل

    تھانے : بھارت میں ایک معمولی سڑک حادثے کے بعد کار مالکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد ایک فریق نے دوبارہ گاڑی گھما کر کار کو ٹکر دے ماری جس کی زد میں راہگیر بھی آگیا۔

    یہ فلمی نوعیت کا واقعہ بھارت کے شہر تھانے میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک ٹاٹا ہیریئر ایس یو وی کے مالک کو غصے میں آکر ٹویوٹا کار کو زور دار ٹکر مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے کالے رنگ کی گاڑی سائیڈ سے ٹکر مارتی ہوئی گئی سامنے کھڑا ایک راہ گیر بھی گھسیٹا ہوا دور تک گیا، تاہم ڈرائیور کالی گاڑی کو دوبارہ موڑ کر لایا اور دوبارہ کار کو زور دار ٹکر ماردی۔

    فارچیونر کی پچھلی سیٹ پر بچے بیٹھے ہوئے تھے، زور دار ٹکر لگنے سے گاڑی کے پیچھے کھڑا موٹر سائیکل سوار شخص بھی کچلا گیا۔

    مذکورہ واقعہ صبح 11 بجے پیش آیا تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، اس حوالے سے متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ملزمان کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

  • وائرل ویڈیو: بارش سے کثیر المنزلہ عمارت کے زمیں بوس ہونے کا خوفناک منظر

    وائرل ویڈیو: بارش سے کثیر المنزلہ عمارت کے زمیں بوس ہونے کا خوفناک منظر

    جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو دھڑام سے منہدم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    راجستھان کے شہر جے پور کے علاقے پارکوٹن میں واقع کلیان جی میں کئی منزلہ عمارت اس وقت گرائی گئی، جب ایک دن قبل موسلا دھار بارش کی وجہ سے اس کی ایک دیوار منہدم ہو گئی تھی، انتظامیہ نے اسے گرانے کا فیصلہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی چونکا دینے والی ویڈیو میں کثیر المنزلہ عمارت کو بہت صفائی کے ساتھ گراتے دکھایا گیا ہے، عمارت کو گرائے جانے سے قبل اس میں رہائش پذیر افراد کو وہاں سے نکالا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جے پور میں موسلا دھار بارش نے معمول کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور شہر بھر میں ٹریفک جام ہے۔

    فرانس: طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی، ویڈیو وائرل

    جے پور میٹرولوجیکل سینٹر کے ترجمان کے مطابق مشرقی راجستھان کے جے پور، بھرت پور، کوٹا اور اجمیر ڈویژن کے کچھ حصوں میں اگلے چار سے پانچ دنوں تک موسلادھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے، کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔