Tag: وائس چانسلر

  • بھارت میں 100 سال بعد مسلمان خاتون کیلیے بڑا اعزاز

    بھارت میں 100 سال بعد مسلمان خاتون کیلیے بڑا اعزاز

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان خاتون کی بحیثیت سربراہ کی تقرری کی گئی ہے، پروفیسر نعیمہ خاتون کو یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 100 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی مسلم خاتون کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا وائس چانسلر بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل 1920 میں بیگم سلطان جہاں کو اے ایم یو کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ پروفیسر نعیمہ خاتون اے ایم یو میں ویمنز کالج کی موجودہ پرنسپل ہیں انہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے منظوری ملنے کے بعد اے ایم یو کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اس لیے پروفیسر نعیمہ خاتون کی تقرری سے قبل الیکشن کمیشن سے منظوری بھی طلب کی گئی تھی جس کے بعد سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ویمنز کالج کی پرنسپل نعیمہ خاتون کو پانچ سال کی مدت کے لیے اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کیا جاتا ہے۔

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ اسے اے ایم یو وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق تجویز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کے نظریہ سے کوئی اعتراض نہیں ہے بشرطیکہ اس سے کوئی سیاسی فائدہ نہ لیا جائے۔

    واضح رہے کہ سال1875 میں قائم محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کو 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام دیا گیا تھا۔ 1920 میں ہی بیگم سلطان جہاں کو اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

    بیگم سلطان جہاں کا تعلق بھوپال کے شاہی گھرانہ سے تھا، اس کے بعد 100 سال کی مدت میں اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کی گئیں پروفیسر نعیمہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

  • صدر عارف علوی کی وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر اجمل کے گھر آمد

    صدر عارف علوی کی وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر اجمل کے گھر آمد

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر اجمل خان کے گھر تعزیت کے لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان عارف علوی نے جامعہ کراچی کے مرحوم وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل خان کی تعلیم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان عارضۂ قلب کے باعث مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اجمل خان انتقال کرگئے

    پروفیسر اجمل خود بھی جامعہ کراچی کے طالب علم رہے تھے، انھوں نے کراچی یونی ورسٹی سے 1973 میں نباتیات میں بی ایس آنرز اور اگلے برس پلانٹ فزیالوجی میں ایم ایس سی کیا تھا۔

    1985 میں امریکا کی اوہایو یونی ورسٹی سے فزیالوجیکل ایکولاجی میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد کراچی یونی ورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔

    ڈاکٹر اجمل کو متعدد قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا، صدارتی تمغاے حسن کارکردگی، ستارۂ امتیاز، نمایاں قومی پروفیسر اور 2008 میں نمایاں سائنس دان ہونے کا اعزاز ان میں شامل ہیں۔

  • جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اجمل خان انتقال کرگئے

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اجمل خان انتقال کرگئے

    کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل خان انتقال کرگئے، وہ عارضہ قلب میں متبلا تھے۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خاں انتقال کر گئے، ڈاکٹر اجمل کو طبیعت خراب ہونے پر رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    ترجمان جامعہ کراچی نے بتایا کہ ڈاکٹرمحمد اجمل خان کا انتقال کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا۔ ڈاکٹر اجمل عارضہ قلب میں متبلا تھے۔

    جامعہ کراچی کے مرحوم شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان خود بھی جامعہ کراچی کے طالب علم تھے۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے انیس سو تہتر میں نباتیات میں بی ایس آنرز اور اگلے برس پلانٹ فزیالوجی میں ایم ایس سی کیا۔

    انہوں نے انیس سو پچاسی میں امریکا کی اوہایو یونیورسٹی سے فزیالوجیکل ایکولاجی میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔

    ڈاکٹراجمل خان کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نمایاں قومی پروفیسر اور سنہ دوہزارآٹھ میں نمایاں سائنسدان کےاعزازات سے نوازا گیا۔

    اس کےعلاوہ ڈاکٹر اجمل خان متعدد ممالک کے اہم طبی اداروں کے اعزازی سربراہ اور وزیٹنگ پروفیسرکی حیثیت سے بھی اپنی سرگرمیاں انجام دیتے رہے۔

  • این ای ڈی ملازمین کا وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاج

    این ای ڈی ملازمین کا وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاج

    کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی کےسینکڑوں ملازمین کی جانب سے آج دوسرے روزبھی وائس چانسلر آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ملازمین نے وائس چانسلز آفس سے یونیورسٹی روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی.

    تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے آج دوسرے روز احتجاج کیاگیا،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میڈیکل انشورنس کمپنی فراڈ ثابت ہوئی ہے.

    ملازمین کا وائس چانسلر آفس کے باہر کہنا تھا کہ نجی انشورنس کمپنی ملازمین کے بلوں کی ادائیگی نہیں کرسکی.

    این ای ڈی ملازمین کا کہنا تھاکہ گذشتہ چار سال سے لیو انکیشمنٹ سے محروم ہیں،گذشتہ کئی سال سے گریڈ ون سے پندرہ تک ملازمین کی ترقیاں التوا کا شکار ہیں میڈیکل اور اوور ٹائم سے محروم کردیا گیا ہے.

    واضح رہے گذشتہ روز بھی این ای ڈی کے ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا،ملازمین نےاین ای ڈی یونیورسٹی کے مالی بحران کا ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ کو قرار دیا تھا.