Tag: وائلڈ لائف پارک

  • انوکھے پراسرار جانور کو دیکھ کر پارک انتظامیہ پریشان

    انوکھے پراسرار جانور کو دیکھ کر پارک انتظامیہ پریشان

    امریکا کے ایک وائلڈ لائف پارک میں کیمرے کی آنکھ نے ایک پراسرار اجنبی جانور قید کرلیا جسے پارک کی انتظامیہ شناخت نہ کرسکی اور لوگوں کی مدد لینے پر مجبور ہوگئی۔

    جنوبی ٹیکسس کے وائلڈ لائف پارک کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک جانور کی تصویر پوسٹ کی۔

    پوسٹ میں لکھا گیا کہ یہ تصویر رات کے اندھیرے میں کھینچی گئی اور اسے دیکھ کر ہم اپنا سر کھجانے پر مجبور ہوگئے کیونکہ ہم اس جانور کو شناخت نہیں کر پا رہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کیا یہ کوئی نئی قسم کا جانور ہے؟ یا پھر کوئی پارک کا رینجر بھیس بدل کر وہاں موجود ہے؟

    انتظامیہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ اس جانور کی شناخت میں ان کی مدد کریں۔

    اس تصویر نے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور لوگوں نے اس پر مختلف آرا دیں۔

    بعض لوگوں نے اسے بلی اور شیر کی نسل کا ایک جانور قرار دیا جبکہ بعض نے علاقے میں پائے جانے والے ایک چوہے کا نام لیا۔

    کچھ افراد نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کوئی دوغلی نسل کا جانور ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دو علیحدہ نسل کے جانور ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔

    بعد ازاں پارک انتظامیہ نے اسے امریکی بیجر سے قریب ترین قرار دیا، یہ جانور جسے بجو کہا جاتا ہے زمین کھودنے کا خاص ماہر ہے اور یہ عموماً رات کے وقت بے حد فعال ہوتا ہے۔

  • وائلڈ لائف پارک کے طوطے سیاحوں سے بدتمیزی کرنے لگے

    وائلڈ لائف پارک کے طوطے سیاحوں سے بدتمیزی کرنے لگے

    لندن: انگلینڈ کے ایک وائلڈ لائف پارک میں 5 طوطے سیاحوں کو مغلظات بکنے لگے جس کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

    انگلینڈ کے لنکن شائر کے وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے 5 نئے طوطوں کو عارضی طور پر عوامی مقام سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کی وجہ ان طوطوں کا سیاحوں سے بدتمیزی کرنا ہے۔

    مذکورہ 5 افریقی سرمئی طوطے 15 اگست کو لنکن شائر وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے تھے۔

    پارک کی انتظامیہ کے مطابق طوطوں نے قرنطینہ کے دوران ایک دوسرے سے مغلظات سیکھ لیں۔ ان کی بدتمیزی پر پارک کا اسٹاف قہقہے لگاتا رہا جس سے ان طوطوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے پارک میں ایسے طوطے لائے گئے تھے جو بعض اوقات غلط زبان استعمال کرتے تھے، اب مذکورہ پانچوں طوطے ایک ہی مقام سے حاصل کیے گئے ہیں تو اندازہ ہے کہ وہاں پر اس زبان کا استعمال نہایت عام تھا لہٰذا یہ طوطے بھی وہی سیکھ گئے۔

    پارک انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے پارک بند تھا ور جیسے ہی پارک کھلا انہیں ڈسپلے پر رکھا گیا، لیکن جلد ہی انہوں نے پارک میں آنے والے سیاحوں کو مغلظات بکنی شروع کردیں۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ ویسے تو سیاح ان طوطوں کی باتیں سن کر ہنس رہے ہیں لیکن پارک میں بچے بھی آرہے ہیں لہٰذا ان طوطوں کو عوامی مقام سے ہٹا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پارک انتظامیہ کے مطابق اگر ان طوطوں کی مغلظات کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں علیحدہ علیحدہ جگہ پر رکھا جائے گا۔

  • وائلڈلائف پارک میں گاڑی سے اترنے والی خاتون کو شیرنے ہلاک کر دیا

    وائلڈلائف پارک میں گاڑی سے اترنے والی خاتون کو شیرنے ہلاک کر دیا

    بیجنگ : بیجنگ وائلڈ لائف پارک میں شیر گاڑی سے اترنے والی خاتون کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لےجا کر ہلاک کردیا جب کہ ہلاک ہونے والی خاتون کو بچانے والی دوسری خاتون اپنی ناکام کوشش میں شدید زخمی ہو گئیں۔

    چین کی میڈیا کے مطابق بیجنگ کے وائلڈ لائف پارک میں ٹائیگروں نےایک عورت کو ہلاک اور دوسری کو زخمی کر دیا، ہلاک ہونے والی خاتون جب اپنی گاڑی سے اتریں اسی وقت ایک شیر نے عقب سے انہیں گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے گیا، گاڑی میں سوار ایک مرد اور ایک عورت نے شیر کی جانب دوڑ لگائی تا کہ خاتون کو بچا سکیں تا ہم اس کوشش میں وہ ناکام رہے۔

    پارک کے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت گاڑی سے اتر کر کھڑی ہوئی اور ٹائیگروں نے فوراً ہی ان پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر ساتھ لے گئے۔
    دوسری عورت پہلی عورت کو بچانے کے لیے گاڑی سے نکلیں اور ایک ٹائیگر نے ان پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون گاڑی میں موجود دوسری خاتون سے جھڑپ کے بعد گاڑی کے بعد اتری تھیں جس کے باعث وہ شیر کا آسان شکار بن گئیں،یاد رہے کہ بیجنگ وائلڈ لائف پارک کی انتظامیہ نے لوگوں کو اپنی گاڑیاں پارک میں لے جانے کی اجازت ہے لیکن تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ گاڑی سے نہ اتریں کیوں کہ اس طرح خونخوار جانوروں کا شکار بننے کا خطرہ رہتا ہے،واقعہ کے چند لمحوں بعد ہی فوری بعد ہی پارک کی مسلح فورس عورت کو بچانے پہنچ گئے تھے تا ہم وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔