Tag: وائٹ پیپر جاری

  • حکومت کی ناقص کارکردگی :عوامی تحریک وہائٹ پیپرجاری کرے گی

    حکومت کی ناقص کارکردگی :عوامی تحریک وہائٹ پیپرجاری کرے گی

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کی دوسالہ ناقص کارکردگی پر گیارہ مئی کو وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس لاہور میں ہوا،جس میں پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی مذمت اور دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

    اجلاس میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی دو سالہ ناقص کارکردگی پر گیارہ مئی کو وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے ملک بھر میں تنظیم نو کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں حکمران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کی جائے۔

    پیٹرولیم مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے اور پٹرول کی قیمتیں دس روپے لیٹر کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی کیلئے دعا اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

  • پنجاب حکومت کی مالی بے ضابطگیوں کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    پنجاب حکومت کی مالی بے ضابطگیوں کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پنجاب حکومت کی مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کے خلاف وائیٹ پیپر جاری کردیا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پہلے سے 452 ارب کے مقروض صوبے نے مزید 385 ملین ڈالرز کے قرضوں کی درخواست دے دی ہے۔

    میاں محمودالرشید نے وائیٹ پیپر میں کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب 452 ارب کا مقروض ہے جبکہ حکومت نے مزید 385 ملین ڈالرز کے قرضوں کی درخواست دے دی، نئے قرضوں کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو 350 ملین ڈالرز جبکہ 35 ملین ڈالر ز قرضوں کی درخواست انٹر نیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کو دی گئی ہے۔

    وائیٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تین شہروں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس کے میگا پراجیکٹس کے لئے 100ارب صوبہ اپنے وسائل سے خرچ کرسکتا ہے تو شہری ترقی اور بہبود کے نام پر بیرونی قرضے کیوں لئے جارہے ہیں؟جبکہ ان منصوبوں کا غربت کے خاتمے سے کوئی تعلق بھی نہیں ۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سستی روٹی، فوڈ پروگرام جیسے 10 ناکام منصوبوں پر 100 ارب ضائع کئے گئے، 2008ءکے این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو ہر سال 100۔ ارب روپے مل رہے ہیں۔ مگر گذشتہ چھ سال سے برسر اقتدار مسلم لیگ ن عوام کی صحت اور تعلیم کی سہولتوں میں بہتری نہیں لاسکی۔

    میاں محمود الرشید نے کہا کہ قرضوں کا بوجھ نہ چھوڑنے کے دعویدار وزیراعلیٰ نے پنجاب کو ذاتی جاگیر بنالیا ہے، جس میں منتخب ارکان کی بجائے خاندان کے افراد بیوروکریسی کو ہدایات دیتے ہیں۔