Tag: وائٹ کرولا گینگ

  • وائٹ کرولا گینگ کی پولیس کے حلیے میں واردات، تاجر سے گاڑی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    وائٹ کرولا گینگ کی پولیس کے حلیے میں واردات، تاجر سے گاڑی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی: جمالی پل کے قریب وائٹ کرولا گینگ کے ملزمان نے پولیس کے حلیے میں ایک تاجر  سے گاڑی اور لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمالی پل کے قریب تین روز قبل تاجرکے شارٹ ٹرم اغوا اور لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا، سچل پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    تاجرنے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان اسکی گاڑی اور چار لاکھ پندرہ ہزار روپے بھی لے گئے، جمالی پل اترتے ہی سفید کرولا نے پولیس لائٹس کے ذریعے راستہ مانگا، ملزمان نے پولیس کیپ اور جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔

     

    تاجر نے پولیس کو بتایا کہ راستہ دینے پر ملزمان نے گاڑی کو بلاک کردیا، چار ملزمان نے مجھے زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال دیا، ہاتھ پاؤں اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کیا۔

    تاجر کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک ملزم میری گاڑی لیکر چلاگیا، ملزمان مختلف علاقوں میں گھماتے اور گاڑی میں لگے ٹریکر کا پوچھتے رہے جس کے بعد مجھے ناردرن بائی پاس پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-organized-crime-unveild/

  • کراچی سے وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی سے وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی کی کچی آبادیوں میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے مزید 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ 28 ستمبر کو وائٹ کرولا گینگ کے ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، آج گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    ملزمان کچی آبادیوں میں کرائے کا مکان لے کر رہائش پذیر ہوتے ہیں اور واردات کے بعد لوٹا ہوا سامان افغانستان منتقل کرتے ہیں۔ ملزمان سے وائٹ کرولا کار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق وائٹ کرولا گینگ ضلع وسطی سمیت شہر کے دیگر اضلاع میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا، کارندوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک این اور بفرزون میں 2 بڑی وارداتیں کیں جبکہ انہوں نے شہر کے پوش علاقوں میں درجنوں گھروں کی ڈکیتی کا اعتراف بھی کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 26 ستمبر کو نارتھ ناظم آباد بلاک این کے ایک بنگلے میں ڈکیتی کی تھی۔

    رواں سال جولائی میں پولیس نے وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ گینگ کے 5 ملزمان گرفتارکر لیے جو شہر میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔

    اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ہتھیار اور گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہم اس گینگ کا مکمل خاتمہ کرنے جا رہے ہیں۔

  • کراچی : وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    کراچی : وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں دہشت کی علامت بنے وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ایس ایس پی ملیرکاشف آفتاب عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتارکرلیے، وائٹ کرولاگینگ کراچی میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا، گینگ نے کراچی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی تھییں۔

    اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ہتھیاراورگاڑیاں برآمدکرلی گئی ہیں، ہم اس گینگ کا مکمل خاتمہ کرنےجارہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہائی پروفائل کیسز ہیں اس میں جلدبازی نہیں کریں گے، ملیر میں غیرملکیوں کیساتھ بھی واردات کی کوشش ہوئی تھی، واردات کی کوشش کرنے والے ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا ہے،2 کروڑ روپے بیرون ملک سے آئے مہمان سے چھیننےکی کوشش کی گئی تھی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی ادارے اور ملیر پولیس نے گینگ کو گرفتار کیا ہے، اس گینگ کے متعدد افراد آپریٹ کررہے تھے، یہ گینگ دو کرولا گاڑیوں اورموٹرسائیکل پرآپریٹ کرتا تھا۔

    اظفر مہیسر نے بتایا کہ گینگ کے کچھ ملزمان ہیں ، جن جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • فوٹیج: وائٹ کرولا گینگ کی بڑی واردات، 1 کروڑ مالیت کی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار

    فوٹیج: وائٹ کرولا گینگ کی بڑی واردات، 1 کروڑ مالیت کی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار

    کراچی: شارع فیصل کے علاقے میں وائٹ کرولا گینگ نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں واردات کی جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل گلشن 10 میں کرولا گینگ نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مکینوں کو یرغمال بنا کر 1 کروڑ مالیت کی ملکی، غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

     

    فوٹیج میں ملزمان کو وائٹ کرولا میں واردات کیلئے آتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے واردات کی رپورٹ درج کرلی جس کے بعد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    بڑھتی وارداتوں سے شہری خوف کا شکار ہیں، شارع فیصل سےملحقہ علاقوں میں ڈکیت گینگ ایک ہفتے کے دوران درجنوں شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کرچکے ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی گلستان جوہر میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی کی گلستان جوہر میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کے دوران وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

    ایس ایس پی الطاف سرور کے مطابق گرفتارملزمان بینکوں سے رقم لے کرنکلنے والوں کو لوٹتے تھے، گرفتار ملزمان میں واحد بخش عرف فوجی، شاہد علی، شوکت علی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 کلاشنکوف اور3 تیس بور پستول برآمد ہوئے ہیں، کارروائی میں پولیس اورملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، مقابلے میں 3ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، گرفتارہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق وائٹ کرولا گینگ جرائم کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہے، مفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 15 اپریل کو کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیئسرٹاوٴن میں کمپاونڈ سے کالعدم داعش کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔