Tag: وائٹ ہاؤس

  • امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، بھارت

    امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، بھارت

    نئی دہلی(30 اگست 2025): بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اس کے بجائے مارکیٹ کو اپنی طرف متوجہ کرنے پر توجہ دے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی اشیا پر 50 فیصد کے سخت محصولات عائد کیے جانے کے بعد پہلی بار بیان جاری کیا ہے جس میں بھارتی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

    جمعہ کو نئی دہلی میں ایک تعمیراتی صنعت کے ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو بھارت اس کیلئے ہمیشہ تیار ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ بھارت "نہ تو کبھی جھکے گا اور نہ ہی کبھی کمزور نظر آئے گا، ہم ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے اور نئی مارکیٹیں حاصل کریں گے۔”

    اس سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد سے محصولات کو ایک وسیع پیمانے پر پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کیا ہے، جس سے عالمی تجارت متاثر ہوئی ہے۔

    ٹرمپ کے تازہ ترین محصولات نے امریکا اور بھارت کے تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے، جبکہ نئی دہلی نے پہلے ہی ان محصولات کو "غیر منصفانہ، ناجائز اور غیر معقول” قرار دیا تھا۔

    2024 میں امریکا بھارت کا سب سے بڑا برآمدی مقام تھا، جس کی برآمدات کی مالیت 87.3 بلین ڈالر تھی، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 50 فیصد ڈیوٹی ایک تجارتی پابندی کے مترادف ہے اور اس سے چھوٹی فرموں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-begins-50-tariff-on-india/

  • وائٹ ہاؤس نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا

    وائٹ ہاؤس نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا

    وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو نے بھارت کو کہا ہے کہ بھارت روس سے خام تیل کی خریداری بند کرے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو نے بھارت کو اپنے کھلے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری یوکرین جنگ میں روس کی مالی معاونت ہے جو فوری رکنی چاہیے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی رویہ جاری رہا تو امریکی کمپنیوں کیلئے بھارت کو جدید عسکری صلاحیت فراہم کرنا مشکل ہو جائے گا۔

    وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو کا کہنا تھا کہ اگر بھارت چاہتا ہے کہ امریکا اسے اسٹریٹجک شراکت دار کی طرح ڈیل کرے تو اسے بھی اسی طرح کا برتاؤ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بھارت روس اور چین سے تعلقات بڑھا رہا ہے۔

    دوسری جانب امریکا بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے 5 دور ہونے کے باوجود تجارتی معاہدے کا چھٹا دور ملتوی کردیا گیا۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیم نے 25 اگست کو ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    امریکی تجارتی ٹیم نے 25 سے 29 اگست نئی دہلی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، ہندوستان اور امریکا میں اب تک 5 دور مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں لیکن معاہدہ اب تک نہیں ہوپایا۔

    پاک ہندوستان موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے، امریکا

    ہندوستان اور امریکا کے درمیان اب تک مذاکرات کے 5 دور مکمل ہوچکے ہیں، اب ان مذاکرات کا چھٹا دور 25تا 29 اگست کو ہونا تھا، تاہم اب نئی تاریخ متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ ہندوستان نے صنعتی مصنوعات پر صفر فیصد ڈیوٹی۔ امریکی کاروں پر نرمی اور 25 ارب ڈالر کی توانائی خریداری کی پیشکش کی لیکن وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان براہِ راست رابطے کی کمی، سیاسی تلخیوں، بھارتی انا پرستی اور کرواہٹ کے باعث معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔

  • وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کی تصدیق کر دی

    وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کی تصدیق کر دی

    واشنگٹن (07 اگست 2025): وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کی تصدیق کر دی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے، وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار نے بھی اس ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

    صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف روسی صدر پیوٹن سے گزشتہ روز ملاقات کے بعد واشنگٹن واپس پہنچ گئے ہیں، انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا روسی صدر امریکی صدر سے ملنا چاہتے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے ملاقات کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، تاہم وہ اس شرط پر پیوٹن سے ملاقات کریں گے کہ وہ زیلنسکی سے بھی ملیں۔


    ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں وٹکوف کی ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ روسی صدر کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، تاہم آج کی ملاقات کو بڑا بریک تھرو نہیں کہوں گا، انھوں نے کہا جوبائیڈن نے یوکرین جنگ شروع کی تھی اور یوکرین میں اب بھی اموات ہو رہی ہیں۔

    ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے، چین پر ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں، اور ایران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو اس پر پھر حملہ کر دیں گے۔

  • امریکی صدر کسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ وائٹ ہاؤس نے میڈیکل رپورٹ شیئر کردی

    امریکی صدر کسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ وائٹ ہاؤس نے میڈیکل رپورٹ شیئر کردی

    واشنگٹن(18 جولائی 2025): وائٹ ہاوس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ شیئر کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی ٹانگوں کے نیچے سوجن، ہاتھوں پر نیل کے وائرل تصویر کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ کیا گیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں، ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پشت پر معمولی نیل دیکھے گئے ہیں، ایسے نیل کے نشان بار بار ہاتھ ملانے اور سپرین کے استعمال سے جلد کے ٹشوز میں جلن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی دوا سپرین صدر ٹرمپ کی معمول کی دواؤں میں شامل ہے۔

  • صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات، غزہ میں جنگ بندی کا اعلان نہ ہو سکا

    صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات، غزہ میں جنگ بندی کا اعلان نہ ہو سکا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کا اعلان نہ ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کا اعلان نہیں ہو سکا۔

    تاہم، صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم ہو گئی ہے، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک بھی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہمارے ساتھ ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ بات چیت طے کر لی ہے، انھوں نے فلسطینیوں کو غزہ سے باہر منتقل کرنے کی متنازعہ کوشش پر پیش رفت کا بھی اشارہ دیا۔


    نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کی توثیق سے انکار کر دیا


    عشائیے کے آغاز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک ’’بہتر مستقبل‘‘ دینے کے لیے امریکا اور اسرائیل دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جس کا مطلب یہ تھا کہ غزہ کے رہائشی پڑوسی ممالک میں جا سکتے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جو لوگ غزہ میں رہنا چاہتے ہیں وہ رہ سکتے ہیں لیکن اگر وہ جانا چاہتے ہیں تو وہ وہاں سے نکل سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے میزبان ممالک تلاش کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی واشنگٹن میں کئی گھنٹوں طویل ملاقات ہوئی، اس دوران اسرائیلی حکام قطر میں حماس کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کر رہے تھے، جس کا مقصد امریکی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے ایک معاہدے تک پہنچنا ہے۔

  • نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا

    نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا

    واشنگٹن: نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا، ترجمان نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ممدانی کو منتخب نہیں دیکھنا چاہتے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں مگر ظہران ممدانی کے ساتھ مشکل ہوگی، اس لیے امریکی صدر ان کو نیویارک کا میئر نہیں دیکھنا چاہتے۔

    ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے ممدانی کی شہریت منسوخ کرنے کی مہم پر بھی وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیا ہے، کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ نے ممدانی کو ڈی نیچرلائز یا بے دخل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ممدانی کی کامیابی ناگوار ہے لیکن ذاتی طور پر انھوں نے ممدانی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا، ظہران ممدانی منتخب ہوئے تو صدر کے لیے ان سے کام لینا مشکل ہوگا۔


    نیویارک : ظہران ممدانی کو ڈی پورٹ کیا جائے، ریپبلکنز کا مطالبہ


    کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ سیاسی اختلاف کے باوجود منتخب عہدیداروں سے گفتگو کے حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ نیویارک میئر کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کا انتخاب جیتنے والے ممدانی کے خلاف ریپبلکنز نے نیا محاذ کھڑا کر دیا ہے، ریپبلکنز نے صدر ٹرمپ سے ممدانی کی امریکی شہریت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انھیں فوری طور ملک بدر کیا جائے۔

    خیال رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کا انتخاب جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔

  • وائٹ ہاؤس کا آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیان پر تبصرہ

    وائٹ ہاؤس کا آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیان پر تبصرہ

    وائٹ ہاؤس نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ویڈیو بیان پر تبصرہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی ویڈیو دیکھی ہے، جب آپ کے پاس مطلق العنان حکومت ہو تو عزت بچانی پڑتی ہے۔

    ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے ویڈیو پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ ہمارے مشترکا دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ اپنے یرغمالیوں کو رہا کرائیں گے اور امن کا دائرہ بڑھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میری، اسرائیل اور یہودی عوام کی حمایت پر میں صدر ٹرمپ کا بہت شکر گزار ہوں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنی اور امریکی صدر کی گرم جوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

    اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کو بچانے کیلیے جنگ میں کودا مگر کچھ حاصل نہیں کر سکا۔

    اپنے پہلے ویڈیو پیغام اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف فتح پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، ایران نے اسرائیل اور اس کے تمام دعوؤں کو کچل کررکھ دیا، 9 کروڑ ایرانیوں نے متحد ہوکر فوج کا ساتھ دیا ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہماری جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، ایرانی فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایرانی عوام تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو کر کھڑی ہوئی، ایرانی عوام نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہم ایک ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے ایرانی عوام کو سرنڈر کرنیکی دھمکی دی، ایرانی عوام نے کبھی سرنڈر نہیں کیا اور نہ کرے گی جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ایرانیوں نے کبھی سرنڈر نہیں کیا، اللہ کے فضل سے ایرانی عوام متحد ہوکر کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت براہ راست جنگ میں داخل ہوئی کیونکہ اسے لگتا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو صیہونی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی، صیہونی حکومت تقریباً گر چکی ہے، امریکا اسرائیلی حکومت کو بچانے کی کوشش میں جنگ میں داخل ہوا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔

  • امریکی اڈوں پر حملہ، ٹرمپ ضروت پڑنے پر امریکی فوجی مداخلت بڑھانے کو تیار، وائٹ ہاؤس

    امریکی اڈوں پر حملہ، ٹرمپ ضروت پڑنے پر امریکی فوجی مداخلت بڑھانے کو تیار، وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن: امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر امریکی فوجی مداخلت بڑھانے کو تیار ہیں۔

    قطر میں میزائل حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی حملوں کے بعد ایران کا ردعمل متوقع تھا، ایران نے قاسم سلیمانی کے بعد بھی اسی نوعیت کا ردعمل دیا تھا، ایران کے میزائل اپنے اہداف کو نشانہ نہیں بنا سکے۔

    امریکی فوجی طیاروں کو العدید ایئربیس سے ہٹا لیا گیا تھا، سیٹلائٹ تصویر

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قطری وزارت دفاع نے بتایا کہ ان کے ایئرڈیفنس سسٹم نے حملہ ناکام بنایا، صدر ٹرمپ قومی سلامتی حکام سےآج مشاورت کریں گے۔

    ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کی پالیسی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    iran israel تمام خبریں

     

    دریں اثنا سیٹلائٹ تصویر میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایرانی حملوں سے پہلےل کچھ امریکی فوجی طیاروں کو گذشتہ ہفتے العدید ایئر بیس سے باہر منتقل کیا گیا تھا۔

    سی این این کے مطابق بغیر شیلٹر کے امریکی طیاروں کو گزشتہ ہفتے قطر کے العدید ایئربیس سے باہر منتقل کیا گیا، ایک سیٹلائٹ تصویر کے مطابق جو 19 جون کو لی گئی تھی اس میں تقریباً خالی ٹرمکس دکھائی دے رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/white-house-says-trump-still-interested-in-iran-diplomacy/

  • ٹرمپ 2 ہفتے میں اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ کرینگے، وائٹ ہاؤس

    ٹرمپ 2 ہفتے میں اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ کرینگے، وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ آئندہ 2 ہفتے میں کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی میڈیا میں ایران جنگ میں شامل ہونے سے متعلق خبریں آرہی ہیں، ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق پیغام دیا ہے، ایران پر حملے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ 2 ہفتے میں فیصلہ کریں گے۔

    iran israel تمام خبریں

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں مذاکرات کو موقع دینے کیلئے 2 ہفتے کا وقت کافی ہے، ٹرمپ نے پوزیشن واضح کی ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار نہیں چاہتے۔

    کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ سے متعلق فیصلے پر کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر مسائل کے حل کی کوشش سفارتکاری سے کرتے ہیں۔

    ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کو منظور کرنے کی خبر مسترد کر دی

    وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ ایران کےساتھ ممکنہ مذاکرات کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائےگا، جنگ میں شامل ہونا ہے یا نہیں جلد فیصلہ کرلیا جائےگا، اسرائیل ایران کشیدگی پر امریکی حکمت عملی زیرغور ہے۔

    کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ ایران سے مذاکرات کا امکان ہے اور فیصلہ اس کی ہی بنیاد پر ہوگا، ٹرمپ حکومت اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-held-direct-talks-with-us-amid-intensifying-conflict-with-israel/