Tag: وائٹ ہاؤس

  • ایلون مسک وائٹ ہاؤس منشیات لاتے تھے یا نہیں؟ ٹرمپ نے بتادیا

    ایلون مسک وائٹ ہاؤس منشیات لاتے تھے یا نہیں؟ ٹرمپ نے بتادیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صحافی نے ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں منشیات لانے سے متعلق سوال کیا۔ جس پر امریکی صدر نے لب کشائی کی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی کے سوال پر جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ اچھا تعلق تھا، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ مسک سے فون پر بات کرنے کا نہیں سوچا، مگر میں تصور کر سکتا ہوں کہ مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سابق مشیر ایلون مسک کو اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کو فنڈز دینے سے قبل خبردار کر دیا۔

    ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو میں ایلون مسک کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امیدواروں کو فنڈز دیے تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    تاہم انٹرویو میں انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ ڈیموکریٹس کو فنڈز کی فراہمی کی صورت میں ایلون مسک کو کس قسم کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میرے ان کے ساتھ تعلقات اب ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں سابق مشیر کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک، امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر ری پبلکنز ارکان کی انتخابی مہم کے سب سے بڑے ڈونر تھے۔

    امریکا سے جوہری مذاکرات پر ایران کا نیا فیصلہ

    ٹرمپ کے معاونین، ری پبلکنز ارکان اور عطیہ دہندگان نے دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ جھگڑے کو ختم کریں اور امن قائم کریں ورنہ ناقابل تلافی سیاسی اور اقتصادی نقصان ہو سکتا ہے۔

  • غزہ رپورٹنگ پر وائٹ ہاؤس پہلی بار بی بی سی سے ناراض

    غزہ رپورٹنگ پر وائٹ ہاؤس پہلی بار بی بی سی سے ناراض

    لندن: وائٹ ہاؤس بی بی سی سے اس بات پر ناراض ہو گیا ہے کہ امداد کے لیے آنے والے فلسطینیوں کے قتل کی رپورٹنگ کیوں کی گئی؟

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ حمایت سے قائم ’غزہ فاؤنڈیشن‘ کے ہلاکت خیز واقعے کی رپورٹنگ پر وائٹ ہاؤس ناراض ہو گیا ہے۔

    غزہ میں فلسطینی اس وقت اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے تھے جب وہ غزہ فاؤنڈیشن کے مرکز پر آ کر خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، بی بی سی کی اس رپورٹنگ کو کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں امداد اور خوراک کے متلاشی فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئیں، وائٹ ہاؤس نے ’’غیر درست‘‘ قرار دے دیا ہے۔

    اگرچہ برطانوی نشریاتی ادارہ غزہ جنگ کی جانب دار رپورٹنگ پر تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے، تاہم یہ پہلی بار ہے کہ اب اسرائیل اور امریکا نے اس پر تنقید کی ہے، اور ایک بار کی درست رپورٹنگ کو بھی ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔


    امریکی یونیورسٹی نے فلسطینیوں کی حمایت پر بھارتی طالبہ میگھا ویموری کو سزا دے دی


    وائٹ ہاؤس نے رپورٹ میں کیے گئے اس دعوے کی بھی تردید کی کہ ’امریکا نے اس واقعے کو منظر سے ہٹایا‘ یعنی اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ منگل کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے برطانوی ادارے پر الزام لگایا کہ اس نے اتوار کے روز رفح میں ہونے والی ہلاکتوں کی خبر کے لیے حماس پر انحصار کیا ہے۔

    یہ ہلاکت خیز اور اندوہناک واقعہ منگل کو غزہ فاؤنڈیشن کی طرف سے قائم کیے گئے امداد تقسیم کرنے کے مرکز پر پیش آیا تھا، جس کے بعد فاؤنڈیشن کے مرکز کو امریکا نے بدھ کے روز تزئین و آرائش کے نام پرخوراک تقسیم کرنے کی سرگرمیوں کو معطل رکھا۔ اس ہلاکت واقعے میں کم از کم 27 فلسطینی قتل کر دیے گئے تھے۔ واقعے کے بعد آئی ڈی ایف نے اس علاقے کو جنگی زون قرار دے کر اپنے جنگی جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

    امریکی پریس سیکریٹری لیویٹ نے بیان میں یہ بھی کہا بی بی سی نے اپنی اسٹوری واپس لے لی ہے، تاہم نشریاتی ادارے نے اس دعوے کو مکمل بے بنیاد قرار دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ اپنی اسٹوری پر قائم ہے۔

  • ایران امریکی مطالبات مانے ورنہ نتائج کیلئے تیار رہے، وائٹ ہاؤس

    ایران امریکی مطالبات مانے ورنہ نتائج کیلئے تیار رہے، وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس کیرو لائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مرضی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مطالبے مانے یا پھر نتائج کیلئے تیار رہے۔

    کیرون لائن لیوٹ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت ہونے جارہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ ایران کی مرضی ہے صدر ٹرمپ کے مطالبے مانے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی بہترین معیشت ہے، چین بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے بات کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ چین سے ٹیرف پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، دنیا کو کاروبار کیلئے امریکی منڈیوں تک رسائی چاہیے، چین پر145 فیصد ٹیرف ابھی بھی عائد ہے۔

    امریکا آنے والے غیرملکیوں سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ اب ان کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی، امریکا کی سلامتی کیلئے غیرملکیوں کی جانچ پڑتال لازمی ہوگی۔

    غیرملکیوں کے رجسٹر ہونے کی ڈیڈ لائن بھی قریب آگئی ہے۔ تیس دن سے زائد رہنے والوں کو رجسٹریشن کرانا ہوگی، انہوں نے بتایا کہ نئے کانگریس بل کے تحت ووٹر کو امریکی شہریت کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

    پریس کانفرنس میں ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب و دیگرملکوں کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، وہ اپنی صحت سے متعلق شفافیت برقرار رکھیں گے۔۔ سابق انتظامیہ کی طرح رہنماؤں کی صحت پرغلط بیانی نہیں کی جائے گی۔

    کیرو لائن لیوٹ نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واحد صدر ہیں جو سوالات کیلئے صحافیوں کو دستیاب ہیں اور ٹرمپ اقتدار کے روز سے آج تک 100 مرتبہ میڈیا سے گفتگو کرچکے ہیں۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کو بتایا کہ 75ممالک نے تجارتی معاملات پر بات چیت کیلئے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف پر 90 روز کے وقفے کے دوران مختلف ممالک سے نئے معاہدے ہوں گے، امریکی عوام کو موجودہ حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اشیائے ضروریہ سمیت انرجی سیکٹر میں قیمتیں کم ہورہی ہیں، امریکی عوام کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اعتماد کرتی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ تیسری بار بھی صدارتی کرسی پر بیٹھنے کے خواہشمند

    ڈونلڈ ٹرمپ تیسری بار بھی صدارتی کرسی پر بیٹھنے کے خواہشمند

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئین کے اندر وائٹ ہاؤس میں تیسری مدت کی صدارت کے حصول کے طریقے موجود ہیں، میں مذاق نہیں کررہا۔

    یہ بات انہوں نے این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ تیسری مدت کے معاملے میں وہ مذاق بالکل نہیں کر رہے، اس کیلیے انہوں نے ایک آئینی راستے کا بھی حوالہ دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کچھ راستے موجود ہیں جن کے ذریعے امریکی آئین کی اس حد سے تجاوز کیا جا سکتا ہے جو صدور کو تیسری مدت کے لیے عہدہ رکھنے سے روکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ میں ایسا کروں لیکن میں ان سے کہتا ہوں کہ ابھی بہت وقت باقی ہے، تاہم یہ ابتدائی مرحلہ ہے۔

    انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اپنی دوسری مدت مکمل ہونے کے بعد بھی اقتدار میں رہنے کی کوشش کریں گے؟ جس کے جواب میں ٹرمپ نے میزبان کو بتایا کہ ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ٹھیک ہے، کچھ منصوبے ہیں لیکن پھر فوراً ہی اپنی بات کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے نہیں بلکہ طریقے ہیں،ایسے طریقے جن کے ذریعے آپ ایسا کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی اسٹیو بینن نے نیوز نیشن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ٹرمپ 2028 میں دوبارہ انتخاب لڑیں گے اور جیتیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر کے تیسری مدت حاصل کرنے کے لیے ”کئی متبادل طریقے“ موجود ہو سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کی تیاریاں شروع

    واضح رہے کہ ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں، امریکی ایوان میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی ہے۔

  • حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرکے جنگ کا انتخاب کیا، وائٹ ہاؤس

    حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرکے جنگ کا انتخاب کیا، وائٹ ہاؤس

    وائٹ ہاؤس کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حماس نے یرغمالی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ کو بھی دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے کارروائی جاری رہے گی۔

    ادھر حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے غزہ میں جارحیت نہ رکنے پر اسرائیل تک حملے بڑھانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی کابینہ نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ جارحیت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا وہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم کو رکوانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

    سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس یوا، جس میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔

    اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور اسرائیلی جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    یوکرینی صدر نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کی حمایت کردی

    سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اور اقتصادی امور پر غور کیا گیا، کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز تعاون اور باہمی مدد کے معاہدے کی منظوری دی۔

  • صدر ٹرمپ نے اقتدار کے پہلے ماہ میں بے مثال اقدامات کئے: وائٹ ہاؤس

    صدر ٹرمپ نے اقتدار کے پہلے ماہ میں بے مثال اقدامات کئے: وائٹ ہاؤس

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اقتدارکےپہلے ماہ میں جو اقدامات کئے اس کی مثال نہیں ملتی۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر ٹرمپ اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت آئندہ بدھ 26 فروری کو کریں گے جس میں تمام وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ترجمان کے ہمراہ صدر ٹرمپ کے تین مشیروں نے بھی میڈیا سے گفتگو کی، مشیر مائیک والز نے کہا صدر ٹرمپ واحد عالمی رہنما ہیں، جو روس یوکرین جنگ روک سکتے ہیں، ہم امن کیلئے بات چیت کی میزبانی پر محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

    مشیراسٹیون ملر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے میں 95 فیصد کمی آگئی، صدر نے خطرناک جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کیلئے سزائے موت بحال کی۔

    مشیر صدر ٹرمپ کیون ہیزٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، بائیڈن انتظامیہ کے اخراجات کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، صدر ٹرمپ ملک سے مہنگائی ختم کرنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن سے ملنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن سے ملنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

    واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر جوبائیڈن سے ملنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، اس موقع پر دونوں شخصیات نے مصافحہ بھی کیا۔

    واشنگٹن کے اوول آفس آمد پر ٹرمپ کا روایتی جوش و خروش سے استقبال کیا گیا، اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا۔

    دونوں رہنماؤں نے میڈیا کیمروں کے سامنے ہاتھ ملایا اس موقع پر بائیڈن نے ٹرمپ سے کہا کہ انہیں "پرامن منتقلی” کا انتظار ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات میں اقتدار کی منتقلی سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے بعد جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کے سامنے بیان اور صحافیوں کے سوالات سے گریز کیا، اپنے ایک بیان میں امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ ملاقات سے اقتدارکی منتقلی راہ ہموار ہوگی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیاست مشکل ضرور ہے لیکن اقتدار کی منتقلی کا منتظر ہوں۔ ،

    امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ملاقات میں شرکت نہیں کی، ملاقات کیلئے میلانیا ٹرمپ کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر وہ وائٹ ہاؤس نہیں آئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن کی دعوت پر ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے تھے، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو 47ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    جوبائیڈن سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ری پبلکن اراکین کانگریس سے ملاقات کی۔

    ہاؤس اسپیکرمائیک جانسن کا کہنا ہے کہ آج امریکا میں ایک نیا دن ہے، ریپبلکن پہلے دن سے ٹرمپ انتظامیہ کے ایجنڈے پر کام شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل دوںوں رہنماؤں کے درمیان انتخابی مہم میں سخت کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی۔

    اس موقع پر بائیڈن نے ٹرمپ کے مقابلے میں ناقص کارکردگی کے باعث انتخابی دوڑ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔ تاہم ان کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کمالا ہیرس 5 نومبر کو ٹرمپ کے مقابلے میں واضح فرق سے شکست کھا گئیں۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

    وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو تل ابیب کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے کچھ دیر پہلے امریکی صدربائیڈن کو اسرائیلی کی ممکنہ کارروائی سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان Savett کا کہنا ہے کہ فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق ہے اور یہ یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں سے آگاہ ہیں، صورتحال پر گہری نظر ہے جبکہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کئے ہیں، جس کے بعد متعدد عمارتوں میں آتشزدگی سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے، ایران کے سرکاری ذرائع نے بھی تہران میں دھماکوں کی تصدیق کردی ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تہران کے مغربی علاقے میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جبکہ دمشق کے وسطی علاقے میں بھی دھماکے ہوئے۔

    تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کئی مقامات اور متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ تہران فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت سے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف نے لبنان کو اپنی گرے لسٹ میں ڈال دیا

    عرب میڈیا کے مطابق ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • امریکا نے ایران کو پھر حملے کی دھمکی دیدی

    امریکا نے ایران کو پھر حملے کی دھمکی دیدی

    امریکا نے ایران کو پھر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اپنے مفادات کو محفوظ بنانے کیے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    امریکی وزیرِ دفاع الائیڈ آسٹن کہتے ہیں کہ ایران کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کو روکنے اور تنازع کو بڑھانے سے روکنے کے لیے پُر عزم ہیں، خطے میں اپنے مفادات کو محفوظ بنانے کیے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اور اس کے شراکت داروں پر واضر کر رہے ہیں کہ اگر امریکی اہلکاروں یا خطے میں مفادات کو نشانہ بنایا گیا تو امریکا ہر ممکن ضروری اقدام کرے گا۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے یہ کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کی حمایت ٹھوس ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

    خیال رہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوئے۔ ہفتے کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    دوسری جانب حزب اللہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے، ایران نے امریکا پر حسن نصر اللہ کے قتل میں ساتھی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل بغیر کسی ردعمل کے نہیں گزرے گا۔

     ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان میں جو کچھ کر رہا ہے اس کی وجہ سے اسے سکون نہیں ملے گا۔

  • شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

    شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

    امریکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی مستعفی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے میں اس کا کوئی کردارنہیں ہے، اس ضمن میں سامنے آنے والی اطلاعات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا بنگلادیش کی مستعفی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور بنگلادیش میں پیدا ہونے والی صورتِ حال میں کسی بھی سطح پر ملوث نہیں ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بنگلادیش کی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ بنگلادیش کے عوام کوہی کرنا چاہیے اور ہم اس موقف پرکھڑے ہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے 30 منٹ تک ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات کی، انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر حملہ کرنے سے گریز کرے۔

    بی بی سی کے مطابق ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سر کیئر اسٹارمر نے مسعود پزشکیان کو فون کر کے کہا کہ ”حساب کتاب میں غلطی ہونے سے سنگین خطرہ جنم لے سکتا ہے اس لیے اب پر سکون رہ کر محتاط غور و فکر کرنے کا وقت ہے۔“

    حسینہ واجد کو بھارت میں کپڑوں کی خریدی کے لیے پیسے کم پڑ گئے

    دونوں رہنماؤں کے درمیان 30 منٹ تک بات ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی صدر سے بات کرنے سے پہلے برطانوی وزیر اعظم نے صدر جو بائیڈن اور مغربی اتحادی ممالک کے سربراہان سے بات کی تھی۔