Tag: وائٹ ہاوس

  • امریکا نے اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

    امریکا نے اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے آخرکار ایبٹ آباد میں ہلاک کیے گئے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن آپریشن میں مارا جا چکا ہے، حمزہ مختلف دہشت گرد گروپو ں سے رابطے میں تھا۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں ہلاک ہوا، وہ القاعدہ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ حمزہ کو افغانستان پاکستان ریجن میں کیے جانے والے ایک آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی وزیر دفاع نے حمزہ بن لادن کے مارے جانے کی تصدیق کردی

    یاد رہے کہ حمزہ بن لادن کی موت کی خبر جولائی میں آئی تھی لیکن تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ حمزہ کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ اسے اپنے والد کی موت کے بعد القاعدہ کی سربراہی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ القاعدہ حمزہ کی موت سے نہ صرف اسامہ کے ساتھ ایک علامتی تعلق رکھنے والی لیڈرشپ سے محروم ہو گئی ہے، بلکہ تنظیم کی اہم آپریشنل سرگرمیوں کی بیخ کنی بھی ہو گئی ہے۔

    جولائی میں امریکی نشریاتی ادارے نے انٹیلی جنس حکام کے ذرایع سے خبر دی تھی کہ امریکا کو خبر ملی ہے کہ حمزہ بن لادن مارا گیا ہے لیکن تاریخ اور مقام کی تفصیل نہیں دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق ایسے وقت کی گئی ہے جب نائن الیون کی برسی کو محض تین دن گزرے ہیں۔

  • اسٹیفنی گریشام وائٹ ہاوس کی نئی ترجمان مقرر

    اسٹیفنی گریشام وائٹ ہاوس کی نئی ترجمان مقرر

    واشنگٹن : امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی پریس سیکریٹری اسٹیفنی گریشام وائٹ ہاوس کی نئی ترجمان کے فرائض انجام دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس کی نئی ترجمان کے نام کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کیا، اسٹیفنی گریشم سنہ 2015 سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسٹیفنی گریشم وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری اور کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس کی موجودہ ترجمان سارہ سینڈر جمعے کو اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں گی۔

    میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کی راہ پر چلتے ہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’میرے خیال میں ایڈمنسٹریشن اور ملک کے لیے اسٹیفنی گریشم سے بہتر کوئی بھی خدمات انجام نہیں دے سکتا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 42 سالہ گریشم ایریزونا ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015 اپنی صدراتی مہم کے دوران میڈیا کے معاملات دیکھنے کےلیے رکھا تھا۔

    گریشم 2017 میں وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی پریس سیکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور گریشم میلانیا ٹرمپ کے اسٹاف میں بھی کام کرچکی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ اسیٹفنی گریشم ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتداد میں آنے کے بعد تیسری سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئی ہیں، ٹرمپ کی صدارت میں پہلی پریس سیکریٹری سائن اسپائیسر تھی جنہوں نے چھ ماہ بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ رواں ماہ 13، 14 جون کو یہ خبر عام ہوئی تھی کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کی صدر ٹرمپ نے تصدیق کی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں سارہ سینڈرز عہدہ چھوڑ دیں گی، مجھے امید ہے کہ وہ آرکنساس کے گورنر کیلئے میدان میں آئیں گی۔

    سارہ سینڈرز کے والد آرکنساس کے گورنر رہ چکے ہیں، سارہ سینڈرز مستقبل میں گورنر کا انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں، ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ وہ انتخابات لڑنے کے پیش نظر عہدے سے مستعفی ہوں گی۔

  • شمالی کوریا سےنمٹنے کے لیے فوجی آپشن موجود ہے‘ جنرل میک ماسٹر

    شمالی کوریا سےنمٹنے کے لیے فوجی آپشن موجود ہے‘ جنرل میک ماسٹر

    واشنگٹن : امریکی مشیر قومی سلامتی ایچ آر مٰک ماسٹرکا کہنا ہے کہ شمالی کوریا پرلگائی گئی پابندیوں پرسختی سےعمل درآمد کرانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرجنرل ایچ آرمیک ماسٹرنے کہا کہ کوریائی خطے سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ ہی مسئلےکا حل ہے۔

    جنرل میک ماسٹر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکےاقدامات سےوقت ہاتھ سےنکلتا جا رہا ہے،پوری دنیا شمالی کوریا کا مسئلہ سلجھانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    امریکی مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی ترجیحات میں شامل نہیں،عالمی برادری مل کراس مسئلےکا حل نکال سکتی ہے۔

    جنرل میک ماسٹر کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا سفارتی کوششیں کس حد تک کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔


    شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل فائرکیا‘ جنوبی کوریا


    یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل فائر کیا تھا جوجاپانی جزیرے ہوکائیدو کے 2ہزار کلو میٹر مشرق میں بحرالکاہل میں گرا تھا۔


    جاپان کوغرق امریکا کو راکھ اور تاریکی میں بدل دیں گے،شمالی کوریا کی دھمکی


    واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو غرق اور امریکہ کو راکھ و تاریکی میں بدل دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

    وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملزم کو اپنی حراست میں لے لیاہے۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے مغربی حصے کے قریب ایک مسلح شخص نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ تاہم فائرنگ کے واقعے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

    سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے اس مسلح شخص کو زخمی کر دیا،
    امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
    فائرنگ کے واقعے کے وقت امریکی صدر باراک اوبامہ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

    پولیس نے سیکورٹی کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کو سیل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،

     

  • امریکا کی داعش کیخلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد

    امریکا کی داعش کیخلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد

    واشنگٹن: امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد کردی جبکہ امریکی فضائیہ کی داعش کے خلاف فضائی کاروائیاں جاری ہیں۔

    وائٹ ہاوس کے ترجمان جون ارنسٹ نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ امریکا نے ایران کی جانب سے پیش کردہ اس تجویز کو مسترد کردیا ہے، جس میں ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا جوہری پروگرام کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کرے تو داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

    جون ارنسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام پر کسی مفاہمت کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    دوسری جانب امریکی طیاروں نےعراق کے شہر کرکوک میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کی گاڑیاں تباہ کردیں، امریکاعراق میں داعش کے خلاف اب تک ایک سو نوے حملے کرچکا ہے۔

  • امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    واشنگٹن :امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربے کا کہنا ہے کہ چند فنی مسائل کی بنا پر برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے ۔

    وائٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے رئیر ایڈ مرل جان کربے نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع کے نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں اپنے ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے، فارن برگ میں رواں ہفتے ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو کے ممکنہ خریدار اس جدید ترین لڑاکا جیٹ کو نہیں دیکھ پا ئیں گے۔

    جان کرنے نے بتایا کہ تئیس جون کو فلوریڈا میں ایک فضائی حادثے میں طیارے کے انجن فیل ہونے کے بعد ایف تھرٹی فائیو طیاروں کوگراونڈ کر دیا گیا ہے۔

  • اقوام متحدہ،60ممالک،1000افراد امریکا کے خفیہ پروگرام کا ہدف

    اقوام متحدہ،60ممالک،1000افراد امریکا کے خفیہ پروگرام کا ہدف

    امریکا کے جاسوسی پروگرام میں بین القوامی تنظیمیں ایک ہزار افراد اور ساٹھ ممالک نشانے پر ہیں، امریکی اور برطانوی اخبارات نے مزید تفصیلات شائع کردیں۔

    اخبارات میں شائع ہونے والی نئی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل سمیت اپنے قریبی اتحادی ممالک کے سربراہان کو بھی جاسوسی پروگرام کا ہدف بنایا، اقوام متحدہ، یورپی یونین کے سربراہ اورامدادی پروگراموں کی نگرانی بھی مسلسل جاری رہی۔

    افریقی ممالک کے سربراہان اوران کی گھریلوں فون کالز بھی ریکارڈ کی گئیں، اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد یورپی کمیشن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جواز طلب کیا ہے۔

    وائٹ ہاوس پالیسی کا تجزیہ کرنے والے پینل کے رکن نے بھی پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ نگرانی دہشت گردی کے حملوں سے بچنے میں مددگار ثابت نہیں رہی، اخبارات میں شائع کی جانے والی معلومات سابق امریکی اہلکار اسنوڈن کی جانب سے فراہم کی گئیں۔