Tag: وائٹ ہاؤس

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کیسی؟ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا اہم بیان آ گیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کیسی؟ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا اہم بیان آ گیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ دنوں طبی معائنہ ہوا تھا انکی صحت کیسی ہے اس حوالےسے وائٹ ہاؤس کے ایک ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز طبی معائنہ ہوا تھا اور ان کے دل اور دماغ سمیت کئی اہم ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ان کی صحت کیسی ہے، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ایک ڈاکٹر نے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کے ایک معالج کا خط شیئر کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت بہترین ہے اور وہ امریکا کے سربراہ (صدر مملکت) اور کمانڈر انچیف کے فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔

    تاہم اس رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد کو سورج سے معمولی نقصان پہنچنے اور گزشتہ جولائی میں قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے دائیں کان پر زخم کے نشان کا ذکر کیا گیا ہے۔

    ٹرمپ پر ان کے حریفوں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکا کے کمانڈر انچیف کی فلاح و بہبود میں بڑی دلچسپی کے باوجود اپنی صحت کے بارے میں کھلے پن کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

    واضح کہ 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کی دوسری مدت کے آغاز سے قبل سابق امریکی صدر 82 سالہ جو بائیڈن کی صحت پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں اور انہیں اس اہم ترین عہدے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور اور نا اہل قرار دیتے رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/donald-trump-confirms-physical-examination/

  • وائٹ ہاؤس نے پشاور میں  نمازیوں پر حملے کو ناقابل معافی عمل قرار دے دیا

    وائٹ ہاؤس نے پشاور میں نمازیوں پر حملے کو ناقابل معافی عمل قرار دے دیا

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے پشاور کی مسجد میں نمازیوں پر حملے کو ناقابل معافی عمل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے نمازیوں پر حملے کو ناقابل معافی عمل قرار دیا۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ناقابلِ دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

    ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    یاد رہے امریکی سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

    امریکی سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن نے بیان میں کہا تھا کہ مسجد میں نمازیوں پر خوفناک حملہ کیا گیا دہشت گرد حملے میں کئی نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، دہشت گردی کہیں بھی کسی بھی وجہ سے کی جائے اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

    خیال رہے پولیس لائن مسجد میں خودکش حملے نے درجنوں خاندان اجاڑ دیے،اب تک دھماکے میں شہدا کی تعداد 100ہوگئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

  • امریکی صدرنے ایرانی اسٹیل اورکان کنی کی صنعتوں پربھی پابندی عائد کردی

    امریکی صدرنے ایرانی اسٹیل اورکان کنی کی صنعتوں پربھی پابندی عائد کردی

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی اسٹیل اور کان کنی کی صنعتوں پر پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے یہ فیصلہ ایران کی جانب سے 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت اپنے جوہری پروگرام پر عاید کردہ بعض قدغنوں سے جزوی دستبردار ی کے اعلان کے بعد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے تیل کے علاوہ آمدن کے سب سے بڑے ذریعے کو نئی پابندیوں میں ہدف بنایا جارہا ہے۔ اس بیان میں ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنا طرزِ عمل تبدیل نہیں کرتا ہے تو اس کو مزید ( تعزیری) اقدامات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال قبل 8 مئی ہی کو ایران کے ساتھ چھ بڑی طاقتوں کے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اورا س کے بعد نومبر میں اس کے تیل اور بنک کاری کے شعبوں پر دوبارہ سخت پابندیاں عاید کردی تھیں۔

    اب امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے مزید بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس کو مشرقِ وسطیٰ میں توسیع پسندانہ خواہشات سے باز رکھنے کے لیے ایک زیادہ جامع سمجھوتہ طے پایا جاسکے۔

    قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کے جوہری سمجھوتے کو خیرباد کہنے کے ٹھیک ایک کے سال بعد یہ اعلان کیا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں ایران کے مفادات کو امریکی پابندیوں سے تحفظ مہیا نہیں کرتیں تو وہ یورینیم کی اعلیٰ سطح کی افزودگی شروع کر دے گا۔

    ایران کے قومی ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی تقریر میں صدر روحانی نے کہا کہ سمجھوتے پر دستخط کرنے والے باقی پانچ ممالک برطانیہ ، فرانس، جرمنی، چین اور روس کے پاس اب 60 روز ہیں، انھیں اس عرصے میں ایران کے تیل اور بنک کاری کے شعبے کو امریکا کی پابندیوں سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے مگر ان ممالک کی جانب سے کسی اقدام کے اعلان سے قبل ہی امریکا نے ایران کی اسٹیل اور کان کنی کی صنعتوں پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

  • اوباما نےٹرمپ کو فلن کےبارے میں خبردار کیاتھا

    اوباما نےٹرمپ کو فلن کےبارے میں خبردار کیاتھا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدربراک اوباما نےڈونلڈ ٹرمپ کوخبردار کیا تھا کہ مائیکل فلِن کو قومی سلامتی کا مشیر نہ بنایا جائے۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس نےتصدیق کی ہےکہ سابق صدر اوباما نے اپنے جانشین ٹرمپ کو نومبر میں امریکی صدر منتخب ہونے کے 48 گھنٹے کےاندر وائٹ ہاؤس کےآفس میں ملاقات کے دوران فلن کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

    سابق امریکی صدر براک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کوسےکہاتھا تھا کہ مائیکل فلِن کو قومی سلامتی کا مشیر نہ بنایا جائے۔

    وائٹ ہاؤس کےپریس سیکریٹری شان اسپائسرکابریفنگ کے دوران کہناتھاکہ یہ بات درست ہے کہ صدر اوباما نے واضح کر دیا تھا کہ وہ جنرل فلِن کے مداح نہیں ہیں۔

    یاد رہےکہ اوباما انتظامیہ نے جنرل فلن کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کے عہدے سے 2014 میں برطرف کردیا تھا۔


    ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےاپنے قومی سلامتی کےمشیر کےحوالے سےروسی سفیر سے رابطوں کی اطلاعات سامنے آنے پرجنرل مائیکل فلن عہدے سے مستعفیٰ ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

    واشنگٹن : پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمہ سے ملاقات میں سفارتی اسناد پیش کیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور امریکی صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔

    اس موقع پر پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اعزازچوہدری نےکہاکہ پاکستانی قیادت اورعوام امریکہ سے 7دہائیوں پرمشتمل دوستانہ تعلقات مضبوط بنانا چاہتےہیں۔

    پاکستانی سفیراعزاز چودھری کاکہناتھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


    پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنی پہلی کانفرنس کرتے ہوئےپاکستانی سفیر اعزازاحمد چوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان7دہائیوں سے قریبی تعلقات ہیں۔

    اعزاز احمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں