Tag: واثق قیوم عباسی

  • 9 مئی کیسز:  بانی پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے

    9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے

    راولپنڈی : 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کیسز میں دو گواہوں نے عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اورعمرتنویر بٹ نےدرخواست جمع کرائی، جس میں کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کےسامنے یا تحریری نہیں دیا۔

    جس کے بعد انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کوریکارڈکا حصہ بنا لیا ہے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ مجھ سے منسوب ایک سوچونسٹھ کا بیان بالکل جھوٹ ہے، دس بار کہوں اس سے میرا کچھ لینا دینا نہیں،جس سیاست میں بانی پی ٹی آئی نہیں وہ سیاست کسی کام کی نہیں۔

    عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بیان سے ان کاکوئی تعلق نہیں۔

    پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک کی میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں 9مئی کے 14 مقدمات کی سماعت ہوئی، آج وکلا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت جیل انتظامیہ کے رویے پر تفصیلی آرڈر جاری کرے گی، وکیل محمد فیصل ملک

    وکیل کا کہنا تھا کہ 9مئی  کے مقدمات میں اہم پیشرفت یہ ہے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوئے،واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے 164کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے جسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا، وکیل محمد فیص

  • ایک اور رہنما کا  تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

    ایک اور رہنما کا تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

    لاہور : سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذآرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری میں کہا کہ میرے سیاسی کیرئیر کامقصد عوام کی خدمت کرناتھا، ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذآرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے۔

    واثق قیوم عباسی کا کہنا تھا کہ سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں، ریاستی اداروں کیخلاف پرتشددکارروائیوں کیخلاف ہوں اور پی ٹی آئی کے قوم کو گمراہ کرنےکے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔