Tag: واجبات کی ادائیگی

  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی

    کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی

    سالوں بعد کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور سوا اب روپے جمع کرا دیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی سال بعد سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور دو قسطوں میں سوا ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے۔

    فریقین کے درمیان 32 ارب روپے سے زائد کے واجبات میں سے کے الیکٹرک نے 9.142 ارب روپے ادا کرنے اتفاق کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔

    شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 تک سندھ حکومت کو 4.258 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی جب کہ کے الیکٹرک ہر ماہ جمع شدہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔

    معاہدے کے مطابق بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی گئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی اب اقساط میں سندھ حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس وقت الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں کے الیکٹرک پر 32 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا۔

    دریں اثنا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 25 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ تاحال حل طلب ہے اور کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کو بر وقت بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی تنبیہہ جاری کر دی ہے۔

  • کے الیکٹرک کا سندھ حکومت سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

    کے الیکٹرک کا سندھ حکومت سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

    کراچی: کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سےایک ارب 70 کروڑ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے واجبات ادا نہیں کیے تو بجلی منقطع کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی سال کے اختتام کے الیکٹرک سرگرام مختلف ادارون سے واجبات کا تقاضا شروع کر دیا۔

    کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی جانب سے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری توانائی کو خط ارسال کر دیے، خط میں واضع کیا گیا ہے کہ کمپنی مالی پریشانی کا شکار ہے۔

    کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے مالی سال کے اختتام پر سندھ حکومت سے ایک ارب 70 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخلتف محکموں کے واجبات ادا نہیں کیے تو بجلی منقطع کر دیں گے۔

    خط میں سندھ حکومت کے 64 نادہندہ محکموں کوموجودہ بل ادا کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ بل ادا نہ کرنے پر سندھ کے 64 محکموں کی بجلی کاٹ دیں گے۔

    خط میں طے شدہ معاہدے کے تحت واجبات ادا نہ کرنے کی شکایت کی ہے اور کہا کہ سندھ حکومت کو 8 خط لکھے جاچکے ہیں مگر وعدے کے مطابق واجبات اور بل ادا نہیں کئے گئے۔

    حکومت سندھ نے 2019میں طے کیا تھا کہ تمام واجبات اور نئے بل ادا کردیئے جائیں گے ، محکمہ توانائی سندھ کو بجلی کے بل اور واجبات ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

    صوبائی محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کی کارروائی شروع کرچکے ہیں ۔

    کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے خط میں 64 صوبائی محکموں کی فہرست بھی شامل کردی گئی ہے، جس پر چیف سیکریٹری نے محکموں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

  • پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن مل گیا، پروازیں روانہ

    پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن مل گیا، پروازیں روانہ

    کراچی : پی آئی اے کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل کو واجبات کی ادائیگی کردی گئی جس کی تصدق پی ایس او نے کردی ہے جس کے بعد پروازوں کو فیول فراہم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو آج کی 10کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آج پورے دن 3قسطوں میں10کروڑ90لاکھ کی ادائیگی کی۔

    پی آئی اے کو معاہدے کے تحت یومیہ آپریشن کیلئے کم ازکم 10کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، پی آئی اے کوآج18پروازوں میں فیول فراہم کیا گیا ہے۔

    پی ایس او حکام نے بتایا کہ پی آئی اے نے ادائیگی کے ساتھ فیول کیلئے درکار پروازوں کی فہرست بھی دی، جن پروازوں کی فہرست دی گئی ان کو لمٹ پوری ہونے تک فیول دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یومیہ پروازیں منسوخ ہونے سے یومیہ بکنگ انتہائی کم سطح پر پہنچ گئی ہے، دوسری جانب پہلے سے بک شدہ ٹکٹس کینسل کرانے کے عمل میں بھی تیزی آگئی ہے۔