Tag: وادی

  • مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، وادی میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، وادی میں مکمل ہڑتال

    5 اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے تاہم حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے مزید نفری تعینات کردی، حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدام سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

    دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بندکر دیا گیا، محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کے وادی میں حالات معمول پر لانے کے دعوے جھوٹے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 792 کشمیری شہید 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، قابض بھارتی فوج نے 4 سال کے دوران 21 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا اور ان  4 سال کے دوران کشمیریوں کی 1100 سے زیادہ املاک کو نقصان پہنچایا۔

  • عمان: ریت میں گم ہوجانے والی وادی کے آثار ظاہر

    عمان: ریت میں گم ہوجانے والی وادی کے آثار ظاہر

    مسقط: عمان میں ریت میں دبی ایک وادی کے آثار دوبارہ ظاہرہ ہونے کے بعد اس کے احیا کی کوششیں کی جارہی ہیںِ، مقامی سیاح بڑی تعداد میں اس وادی کو دیکھنے پہنچ گئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سلطنت عمان کا قریہ وادی المر 30 برس قبل ریت کے طوفان تلے دب گیا تھا، پرانے باشندوں اور قدیم آبادیوں کے شائقین ٹنوں ریت تلے دبے قریے کے احیا کی کوشش کر رہے ہیں۔

    وادی المر قریے میں موجود بعض مقامات کی دیواریں اور چھتیں نظر آرہی ہیں، باقی ماندہ حصہ ریت کے تلے آنکھوں سے اوجھل ہوچکا ہے۔

    وادی المر قریہ عمان کے جنوب مشرقی صوبے جعلان بنی بوعلی کی تحصیل میں واقع ہے، یہ دارالحکومت مسقط سے 400 کلو میٹر دور ہے، نظروں سے اوجھل قریوں تک رسائی بے حد مشکل ہے اور وہاں جانے کے لیے کوئی سڑک نہیں ہے۔

    عمانی باشندے سالم العریمی نے بتایا کہ وہ اس جگہ کے رہائشی تھے، یہ 30 برس قبل ریت کے طوفان کی وجہ سے نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا۔ ریت کی یلغار کا مسئلہ سلطنت عمان تک ہی محدود نہیں۔ دنیا کے مختلف علاقوں میں ریت کا طوفان بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا رہتا ہے۔

    وادی المر قریے کے باشندوں کے لیے ریت کے طوفان کے بعد اپنے قریے میں رہنا ممکن نہیں رہا تھا۔ اس کے کئی اسباب تھے، اس کا محل وقوع ملک کی آبادی سے الگ تھلگ ہے۔ یہاں پانی و بجلی کا نیٹ ورک نہیں۔ یہاں کے باشندے جانوروں کی افزائش پر گزارا کیا کرتے تھے۔ ان کے سامنے وہاں سے چلے جانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں تھا۔

    العریمی نے بتایا کہ قریے کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ کئی لوگ اپنے بال بچوں کو لے کر آس پاس کے قریوں میں منتقل ہوگئے تھے تاہم کئی ریت کے طوفان میں دب کر ہلاک ہوگئے۔

    ان دنوں قریے کے پرانے باشندوں اور سیر سپاٹے کے شائقین کے ذہنوں میں اس قریے کی یاد ستانے لگی ہے، یہ لوگ اس قریے کے آثار دیکھنے کے لیے وہاں پہنچ رہے ہیں اور خیمے لگا کر چہل قدمی اور کوہ پیمائی کا شوق کر رہے ہیں۔

    محمد الغنبوصی نے بتایا کہ اس جگہ کے مکانات ابھی تک موجود ہیں، ان کی تعمیر میں پتھر استعمال ہوئے تھے جس کی وجہ سے مکانات متاثر نہیں ہوئے۔ یہاں 30 مکانات تھے ان میں 150 افراد سکونت پذیر تھے اور مسجد بھی تھی۔

    محمد العلوی نے بتایا کہ چند برس قبل جب اس قریے کے کچھ نشانات ابھر کر سامنے آئے تو میری والدہ نے وہاں جانے کی خواہش ظاہر کی تھی، وہ وہاں پہنچ کر پرانی یادیں تازہ کرکے زارو قطار رونے لگی تھیں۔

    راشد العامری نے بتایا کہ جب وہ اپنے دو دوستوں کے ہمراہ قریے پہنچے یہ دیکھ کر بے حد عجیب سا لگا کہ قریہ تو نظروں سے اوجھل ہی ہے تاہم ریت کا طوفان کس قدر طاقتور تھا کہ اس کے نشانات آج تک دیکھے جا سکتے ہیں۔

  • ’مقبوضہ وادی میں انسانیت کو کچلنے کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی‘

    ’مقبوضہ وادی میں انسانیت کو کچلنے کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی‘

    نیویارک: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ انتہاء پسند بھارتی وزیر اعظم نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے، تارکین وطن مل کر مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں انسانیت کو کچلنے کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی، مقبوضہ کشمیر کے عوام مکمل طور پر محصور ہیں ان کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کشمیری اپنے بھائیوں کے سفیر بن کر ان کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں، سیاسی تفریق کا بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیریوں کے مسئلے اور بھارتی عزائم سے دنیا کو آگاہ کریں، مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر سخت تشویش ہے، 21روز سے وہاں فون اور انٹرنیٹ سمیت دیگر ذرائع ابلاغ معطل ہیں اور وہاں کھانے پینے کی اشیاء بھی ناپید ہوگئی ہیں۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب مسئلہ ہے، جس پرسلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا دیا جائے۔

    کشمیر پر وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتی ہوں: مشال ملک

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تارکین وطن ہمارا اثاثہ ہیں جو بیرون ممالک میں ہمارے سفیر ہیں، تارکین وطن نے ہمیشہ کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا ہے اور دنیا کے سامنے بھارتی عزائم کو بے نقاب کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل کیا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے گئے، نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے اندھا کر کے ان کی بینائی چھینی گئی، عورتوں کی عصمت دریاں کی گئی۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جانب سے رچائے جانے والے انتخابی ڈھونگ کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے موقع پر ضلع کولگام میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

    قابض انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔ انتظامیہ نے وسطی اور جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ سے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارتی تسلط سے نجات چاہتے ہیں۔

    تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں اپنی ٹیمیں بھیجیں تاکہ وہاں قید کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا اندازاہ لگایا جاسکے۔

    بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

    یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔